ویڈیو ٹیوٹوریل ایڈوبی فوٹو شاپ - بیکری ٹیکسٹ

الکبیر

محفلین
شکریہ جنید بھائی، آپ کو محفل پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔

شکریہ،،، یہاں بھی دوسرے فورمز والا معاملہ ہے،،، دیکھیں گے کئی مگر تبصرہ کوئی ایک آدھا ہی،،، ہم لوگ صرف شکریہ کہنے کی تکلیف بھی کم ہی گوارا کرتے ہیں،،، خوش رہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
گرانقدر کاوش ہے آپ کی۔ بہت شکریہ جو آپ نے شریک محفل کیا۔

مزید کا انتظار رہے گا۔
 
شکریہ،،، یہاں بھی دوسرے فورمز والا معاملہ ہے،،، دیکھیں گے کئی مگر تبصرہ کوئی ایک آدھا ہی،،، ہم لوگ صرف شکریہ کہنے کی تکلیف بھی کم ہی گوارا کرتے ہیں،،، خوش رہیں۔

الکبیر بھائی!۔۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔آپ کی کاوش انتہائی شاندار ہے۔ جزاک اللہ خیر!

آپ سے ایک قول شیئر کرنا ہے:
’’قلندر بابا اولیا رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے: ’’مخلوق سے توقعات نہ کریں بلکہ ہر حال میں صرف اللہ سے توقعات وابستہ کریں۔‘‘
 
میں بھی اسی بات کا قائل ہوں،،، مگر تبصرے لوگ ہی کرتے ہیں کہ کسی کا کام اچھا ہے یا برا اور میں اسی کا منتظر تھا،،، بہت سے خدائی کام مخلوق کے وسیلے سے ہی انجام پاتے ہیں،،، مگر شاید ابھی ہم لوگ تنقید ہی جلدی کرنے کے عادی ہیں، تعریف میں اکثر بغل سے کام لے جاتے ہیں،، حالانکہ اخلاقیات کی رو سے کسی کا احسان نہ ماننا بھی اچھی بات نہیں۔

خیر، مقصد بحث ہر گز نہیں، ویسے بھی یہاں کم ہی آنا ہوتا ہے کچھ مصروفیت کی وجہ سے،،، اور کچھ یہاں اردو زبان کی ترویج کا تو بہت کام ہے مگر گرافکس کے حوالے سے مواد، ماحول اور پہچان نہیں،،، بہرحال میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

خوش رہیئے
 
برادرم الکبیر

آپ دل برداشتہ ہر گز نہ ہوں۔ گرافکس کے تو پھر بھی کئی احباب ہیں یہاں دیگر تکنیکی میدانوں کے احباب اور بھی بہت کم ہیں۔ جنھیں ہم چاہ کر بھی کما حقہ فروغ نہیں دے پا رہے۔

خیر ہمارا آپ کا مشترکہ کنٹریبیوشن ہی خوش آئندہ تصور کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے آپ اپنی کوششیں جاری رکھیئے۔ اور ہاں اگر کسی موقعے پر منتظمین سے کچھ کہنا چاہتے ہوں تو اپنی رائے، تنقید، ضرورت، مشورہ اور شکایت وغیرہ بلاجھجھک ذاتی پیغام میں بھیج دیا کریں۔
 
اس محبت کا بہت شکریہ،،، کم ہی سہی، امید ہے کہ ربط قائم رہے گا، خوش رہیئے۔
 
ہرچند کہ یہاں گرافکس کے حوالے سے انتا مواد موجود نہیں۔ مگر آپ بھی تو اس کمی کو پورا کر رہے ہیں اور مزید کر سکتے ہیں۔ اپنی کنٹری بیوشن جاری رکھیے۔ آپ کے ٹیوٹوریلز آسان فہم اور اردو زبان میں ہیں۔ یہ بھی تو ایک طرح سے اردو کی ترویج ہی ہے۔ ہماری نیک تمنائیں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ کم ہی سہی، مگر ’’ربط ‘‘ قائم رہنا چاہیئے۔ ٹھیک ہے نا!:)
 
جہانزیب

محفلین
شکریہ،،، یہاں بھی دوسرے فورمز والا معاملہ ہے،،، دیکھیں گے کئی مگر تبصرہ کوئی ایک آدھا ہی،،، ہم لوگ صرف شکریہ کہنے کی تکلیف بھی کم ہی گوارا کرتے ہیں،،، خوش رہیں۔

دیگر وجوہات میں سے ایک وجہ، سست رفتار انٹرنیٹ‌ کنکشن بھی ہیں‌، جس کی وجہ سے سب دیکھنے والے ضروری نہیں‌ کہ ویڈیو دیکھ بھی پائیں‌ ۔
 
الکبیر

محفلین
ہرچند کہ یہاں گرافکس کے حوالے سے انتا مواد موجود نہیں۔ مگر آپ بھی تو اس کمی کو پورا کر رہے ہیں اور مزید کر سکتے ہیں۔ اپنی کنٹری بیوشن جاری رکھیے۔ آپ کے ٹیوٹوریلز آسان فہم اور اردو زبان میں ہیں۔ یہ بھی تو ایک طرح سے اردو کی ترویج ہی ہے۔ ہماری نیک تمنائیں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ کم ہی سہی، مگر ’’ربط ‘‘ قائم رہنا چاہیئے۔ ٹھیک ہے نا!:)

اردو زبان کی ترویج کے لئے جو کاوشیں اور کوششیں کی جا رہی ہیں، ان کے حوالے سے یہ سائٹ نہایت مفید ہے،،، گرافکس کے حوالے سے کام کم ہی سہی، موجود تو ہے اور مزید کی بھی توقع ہے،،، امید ہے کہ ربط قائم رہے گا،،، میری نیک تمنائیں اس سائٹ کے ساتھ ہیں،،، خوش رہیں۔

دیگر وجوہات میں سے ایک وجہ، سست رفتار انٹرنیٹ‌ کنکشن بھی ہیں‌، جس کی وجہ سے سب دیکھنے والے ضروری نہیں‌ کہ ویڈیو دیکھ بھی پائیں‌ ۔

یہ بات بھی درست کہی آپ نے،،، میرے ساتھ بھی پہلے ڈائل اپ کنکشن کے ہوتے ہوئے بہت مسائل درپیش تھے،،، اللہ بھلا کرے براڈ بینڈ فراہم کرنے والوں کا،،،!
 
Top