ایچ ٹی ایم ایل کے ماہرین سے مدد کی درخواست

الف عین

لائبریرین
میں نے جریدے سمت کے لئے ایک فری دومین حاصل کیا ہے اور اب چاہتا ہوں کہ جریدہ ایچ ٹی ایم ایل میں ابنا دوں۔ میں نے ساری تخلیقات الگ الگ ایچ ٹی ایم ایل فائل میں محفوظ تو کر لی ہیں۔ لیکن اب ان کا انٹر فیس کا مسئلہ ہے۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ اس کے ہوم پیج کے چار حصے ہوں، اوپر بینر (یا جو بھی کہیں، یعنی اس میں "سمت" اردو تحریر کا پہلا آن لائن جریدہ" لکھا ہو۔ دائیں طرف پہلے اس کے مشمولات کے زمرے ہوں۔ جیسے مضامین، غزلیات، تبصرے وغیرہ۔ اس میں سے کچھ کلک کریں تو دائیں طرف ہی ایک اور کالم میں مختلف تخلیقات کےلنکس ملیں (جیسے پہلے دائیں میں "غزلیات"، اس کے تحت دوسرے بائیں حصے میں نام : سرور عالم راز، اعجاز عبید وغیرہ" اور ناموں کو کلک کریں تو بائیں طرف کے بڑے حصے میں تخلیق کھلے۔ میں نے فرنٹ پیج دیکھا ہے تو اس میں تین کالم کا ٹیمپلیٹ تو ہے لیکن اصل روابط بائیں طرف ہیں انگریزی کے مطابق جب کہ ہمیں دائیں جانب چاہئے۔ پھر یہ بھی معلوم نہیں کہ اس ٹیمپلیٹ میں کیا یہ ممکن ہو گا کہ اوپر بینر اور دائیں طرف کا زمروں کے کالم اپنی جگہ قائم رہیں (سٹیٹک) اور محض درمیانی حصے / حصوں کا متن بدلتا رہے۔
آفس میں میرے پاس فرنٹ پیج ہے، (اور میں نے چوری کا آفس 2003 بھی حاصل کیا ہپوا ہے اردو انٹر فیس کے لئے جو علی گڑھ میں ایک جگہ انسٹال کیا تھا، اب تک اپنے لیپ ٹاپ پر انسٹال تو نہیں کیا ہے لیکن ضرورت پڑنے ہر عارضی طور پر کرنا کا پلان ہے۔ دوسرے پروگرام میرے پاس این ویو (یا این۔وی۔یو) اور ایچ ٹی ایم ایل بیوٹی 2005 ہیں۔ مشورہ دیں۔ یا کوئی صاحب ٹمپلیٹ بنا کر اپ لوڈ کر دیں یا ذ۔پ کریں تو ممنون ہوں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
اگر آپ کا ہوسٹ اجازت دیتا ہے تو کوئی CMS نصب کیا جا سکتا ہے، phpNuke, یا ورڈپریس ہی۔ خود سے صفحے بنا کر انتظام مشکل ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں ورڈ یا اوپن آفس میں لکھ کر/کاپی اور پیسٹ کر کے ایچ ٹی ایم ایل میں محفوظ کرتا ہوں تو یہ پرابلم ہوتی ہے کہ جہاں اعداد آتے ہیں، اگرچہ ان سب کو میں انگریزی (پڑھئے لیٹن، ویسٹرن سکرپٹ) میں بدل دیتا ہوں، لیکن جب یہ ویب صفحات براؤزر میں دیکھتا ہوں تو اعداد کی جگہ مستطیل (یا ڈبےّ جیسا یہاں اکثر لوگ کہتے ہیں) نظر آتے ہیں۔ میں نے یاہو گروہ میں جیسبادی کی ٹپ آزمائی اور اس کی سورس فائل میں فانٹ فیملی میں ورڈنا کا اضافہ کیا، بلکہ یوں بھی میں محض "نگار" کی جگہ "نفیس نستعلیق اور ٹاہوما کا بھی آپشن رکھ رہا ہوں، جن کا اضافہ کرنا ہی ہوتا، تو یہ سارے ویب پیجیز ورڈنا میں تبدیل ہو جاتے ہیں، بشمول اردو تحریر کے (اور پھر بھی اعداد کے ڈبے قائم رہتے ہیں)۔ ورڈنا نکال دوں تو کچھ جملے نگار میں (فرسٹ آپشن) اور باقی آسکی کوڈ والے فانٹ ٹائمس وغیرہ میں نظر آنے لگتے ہیں۔ میں نے یوں بھی کیا کہ ورڈ کا متن کاپی کر کے این ویو میں پیسٹ کیا اور پھر اس کی سورس فائل میں فانٹ فیملی کے ٹیگس می تندیلی کی لیکن کوئی 'افاقہ نہیں ہوا'۔
کوٹس (' اور ") کی وجہ سے بھی پرابلم ہو سکتی ہے، اور اس وجہ سے میں پہلے سے ہی اردو کے اپنے کوٹس استعمال کرتا ہوں، یعنی ’ اور ‘، جو دونوں طرف اچھے بھی لگتے ہیں (ایشیا ٹائپ میں " تو دونوں طرف یکساں ہو جاتا ہے۔) لیکن ورڈ میں ہی نگار میں محفوظ کروں تو درست رہتا ہے، اور جہاں این ویو یا فرنٹ پیج میں بھی کھول کر فانٹ ٹیگس تبدیل کرتا ہوں تو پھر وہی ڈبے سامنے آ جاتے ہیں۔ میں نے این ویو میں یہ بھی کوشش کی کہ ہر عدد کو سلیکٹ کر کے اسے ٹائمس فانٹ میں بدل کر دیکھوں، لیکن یہاں صحیح دکھنے پر بھی براؤزر فیل ہو جاتا ہے۔ این ویو میں ایک خاص لفظ سلیکٹ کرنا (بلکہ ڈاکیومینٹ میں نیویگیٹ کرنا بھی) کارے دارد ہے۔ اور یہ حال فانٹ سلیکشن کا ہے ۔ جو ایک لمبا اعمال نامہ آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے اگرچہ میں نے بہت سے غیر ضروری فانٹس فانٹ فولڈر سے خالی کر دئے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
میرے خیال میں اعداد کی جگہ ڈبے اس لیے نظر آتے ہیں کیونکہ "نگار" فونٹ میں شاید انگلش اعداد کی ویلیوز نہیں دی گئی ہیں۔
آپ نگار فونٹ کی جگہ کوئی بھی اور فونٹ رکھ کر دیکھیں۔۔۔ اگر اُس میں بھی ڈبے نظر آتے ہیں تو پھر یہ ایچ ٹی ایم ایل کی پرابلم ہے، ورنہ پھر نگار فونٹ کی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نے ابھی نگار فونٹ کو کھول کر دیکھا ہے اور اس میں واقعی انگلش کے حروف اور انگلش کے اعداد شامل نہیں ہیں۔

اسی وجہ سے اگر این ویو سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں تو نہ صرف انگریزی اعداد، بلکہ انگریزی حروف بھی ڈبے کی شکل میں نظر آئیں گے۔

البتہ اوپن آفس میں آپ ctl تو نگار فونٹ ہی رکھئیے، مگر ویسٹرن میں تاہوما یا کوئی اور دوسرا فونٹ استعمال کریں۔ اس کے بعد آپ کو ڈبے نظر نہیں آئیں گے۔ (مجھے امید ہے کہ اوپن آفس میں آپ کو فارمیٹنگ کا یہ طریقہ آتا ہو گا۔ اگر نہیں۔۔۔ تو پھر اسکا حل نکالا جا سکتا ہے)۔
 

الف عین

لائبریرین
نگار فانٹ میں بے شک انگریزی حروف نہیں ہیں کہ یہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے ٹمپلیٹ پر ہی ہے۔ لیکن اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے ویب صفحات میں یہ پرابلم نہیں۔
کیا ایچ ٹی ایم ایل سکرپٹ کے بغیر کوئی حل ہو سکتا ہے؟
 
Top