ایپل کا مہنگا ترین آئی میک پرو ۔

معروف کمپنی ایپل نے رواں برس اعلان کیا تھا کہ سال کے آخر تک کمپنی کے مہنگے ترین کمپیوٹرز میں سے ایک آئی میک پرو کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
اب ایپل نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے آئی میک پرو کمپیوٹر کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے اور اس آئی میک پرو کو 3مختلف پروسیسرز میں پیش کیا گیا ہے۔

iMac1.jpg

پانچ کے ریٹنگ ڈسپلے اسکرین کے حامل آئی میک پرو میں 32 جی بی میموری دی گئی ہے، جبکہ میموری کو 128 جی بی تک بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

iMac2.jpg

اعلیٰ کوالٹی کی اسکرین اور بہترین گرافکس کے حامل آئی میک پرو میں ایچ ڈی ویڈیو کیمرے کے ساتھ نیومرک کی بورڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
20 انچ اونچے اور25 انچ چوڑے آئی میک پرو کا وزن 9کلو 700 گرام ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کا ایپل کا بہترین کمپیوٹر ہے اور اس کی قیمت 4 ہزار 999 امریکی ڈالر مقرر گئی ہے۔
روزنامہ جنگ
 
Top