این آر او کیا ہے؟

National Reconciliation Ordinance
قومی مفاہمتی فرمان 2007ء
(این آر او) اس صدارتی فرمان کو کہتے ہیں جو پرویز مشرف نے امریکی ایماء پربینظیر بھٹو سے سیاسی مفاہمت ممکن بنانے کے لیے جاری کیا۔
اس قانون کے مطابق یکم جنوری 1986ء سے 12 اکتوبر 1999ء کے دوران مالی لوٹ کھسوٹ میں ملوث سیاست دانوں (جس میں بینظیر اور زرداری سر فہرست تھے) کو حکومت "قومی مفاہمت" کے جذبہ کے تحت معاف کر سکے گی۔ اس مفاہمت کے نتیجے میں آصف علی زرداریاور بینظیر بھٹو خاندان پر تمام مالی لوٹ کھسوٹ کے مقدمات حکومت پاکستان نے واپس لے لیے۔ "مفاہمت" کا یہ ہتھکنڈہ جنوبی افریقا کی سیاست سے مستعار لیا گیا تھا جس میں سیاہ فام حکومت نے سابقہ گورے حکمرانون کے ظلم معاف کر دیے تھے۔
 
Top