اینڈرائڈ کے لیے نستعلیق یا کوئی اچھا کیبورڈ

رابطہ

محفلین
یہ پورا دھاگا پڑھ کر پتہ لگا کہ نستعلیق فانٹ کے لئے فون کو روٹ کرنا پڑے گا۔ آخری مراسلہ دو تین سال پرانا ہے۔ کیا اس کے بعد کوئی تبدیلی آئی ہے صورتحال میں یا ابھی بھی روٹ کئے بغیر ممکن نہیں؟ سوال صرف اینڈروئیڈ کے حوالے سے ہے۔
آپ یہ ایپ استعمال کریں۔ پلے سٹور سے مل جائے گی۔ zfont3 بہت سے اینڈروئیڈ فون ماڈلز میں اس کی مدد سے با آسانی نستعلیق فانٹ نصب کر چکا ہوں۔
ربط
 
جس میں اعراب ہوں الفا بیٹ کے لحاز سے حروف جمے ہو اے کی جگہ الف بی کی جگہ ب
اس کے لیے جی بورڈ یعنی گوگل کی بورڈ استعمال کریں اس سے بہتر کی کی بورڈ اب تک شاید وجود میں نہیں آیا یا میں نے نہیں دیکھا کیونکہ میں نے بیسیوں کی بورڈ چیک کیے یوٹیوب پر سرچ کیا گوگل کیا لیکن نہیں ملا
چار سال سے میں جی بورڈ استعمال کر رہا ہوں بہت بہترین نتائج ہیں استعمال کو مزید بہتر بنانے کے لیے یو ٹیوب پر ویڈیوز دیکھ لیں،
 
آخری تدوین:
علمائے کرام نے اپنے نام کے ساتھ محمد کی جگہ ”M“ لکھنے سے منع فرمایا ہے، اسی طرح بہارِ شریعت میں اللہ پاک کے نام کے ساتھ جل جلالہ کے بدلے ج اور نبیِّ كريم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نامِ نامی اسمِ گرامی کے ساتھ دُرودِ پاک کے بدلے ” ؐ “یا ”صَلْعَم“ لکھنےکو ناجائز و حرام فرمایا گیا ہے۔(بہارِ شریعت،ج 1،ص534) لہٰذا جب بھی پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نامِ پاک لکھیں تو پورا دُرود شریف صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لکھئے۔
 
دوست

محفلین
فتویٰ طلب کیا جائے، کوئی سوال کیا جائے تو اس پر رائے دیجیے، آپ یا آپ کے بڑوں کی رائے کی بنیاد پر حلال حرام کے فیصلے نہیں ہوں گے، حلال اور حرام وہی رہے گا جو کتاب اللہ اور سنتِ رسول ﷺ میں بصراحت آ چکا ہے۔ مزید برآں، آپ کا پیغام موضوع سے بالکل غیر متعلق ہے، ایسا پیغام اگر انتہائی ضروری ہو تو الگ تھریڈ میں پوسٹ کیا جانا چاہیے۔
 
حلال و حرام کے فیصلے کرنے والے میں آپ کون ہوتے ہیں،
حلال و حرام وہی ہیں اللہ پاک اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے کیے ہیں مگر قرآن و حدیث میں ہر چیز کی صراحت نہیں ہے بعض چیزیں اشارة النص دلالة النص اور اقتصاء النص سے بھی ثابت ہوتی ہیں
جو کہ آپ نہیں کر سکتے بلکہ قرآن و حدیث کی معرفت رکھنے والے وارثین انبیاء کا کام ہے
صراحت والا قاعدہ آپ اپنی طرف سے تھوپ رہے ہیں
قرآن کی کسی آیت یا کسی حدیث میں کا بیان کردہ صراحت والا اصول نہیں نہ کسی صحابی کا ایسا قول ہے نہ کسی مجتہد کا
لہذا یہ دین میں اپنی طرف سے اضافہ نہ کریں
 
آپ بھی دین میں اپنی طرف سے اضافہ نہ کریں، آپ کے بڑوں کی رائے دین نہیں ہے۔
 
دوست

محفلین
مزید برآں یہ ایک خالصتاً لسانی معاملہ ہے۔ اعراب ہوں، ایسے احترامی حروف جیسے رض، ص،ﷺ یہ سب بہت بعد میں ایجاد کیے گئے۔ دورِ رسول ﷺ میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ اس لیے ص بمقابلہ صلی اللہ علیہ وسلم ، یا انشاءاللہ بمقابلہ ان شاءاللہ۔ یہ سب کچھ لکھنے والے کی نیت پر منحصر ہے، چونکہ لکھنے والے کا مقصد متعلقہ ہستی کو احترام دینا ہی ہے، یا انشاءاللہ کو بھی ان شاء اللہ ہی سمجھا جاتا ہے، اس لیےکسی بھی صورت میں لکھ دینامناسب ہے۔آپ سے اور آپ کے بڑوں سےدست بستہ عرض ہے کہ قرآن اور سنتِ رسول ﷺمیں تصریح کردہ حرام چیزوں کے ساتھ اپنی طرف سے مزید حرام چیزیں شامل نہ فرمائیں۔ دین جتنا ہے اتنا ہی رہنے دیں۔
 
Top