اینڈرائڈ فون کے اردو کی بورڈ میں زیر ، زبر ، پیش کا مسئلہ

مظہر آفتاب

محفلین
میرے خیال میں ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا تابش بهائی آپ گوگل پلے اسٹور پر اردو سی ایل ای کا کی بورڈ انسٹال کیجئے مسئلہ حل ہو جائے گا. ...
 
میرے خیال میں ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا تابش بهائی آپ گوگل پلے اسٹور پر اردو سی ایل ای کا کی بورڈ انسٹال کیجئے مسئلہ حل ہو جائے گا. ...
مسئلہ مجھے نہیں کامران بھائی کو تھا. میں آج کر ایل جی کا اپنا کیبورڈ استعمال کر رہا ہوں. اس میں بھی اعراب موجود ہیں. :)
 
راقم

محفلین
اگر Multiling Keyboard اور Multiling O Keyboard استعمال کر کے دیکھیں تو مجھے یقین ہے کہ آپ کو سارے کی بورڈ بھول جائیں گے ۔ ایک ایم بھی سے بھی کم اس کی بورڈ میں زبر، زیر، پیش، جزم، شد، کھڑی زبر، کھڑی زیر سبھی موجود ہیں ۔
پریڈکشن بھی موجود ہے اور ایک خاص فیچر آٹو ٹیکسٹ کی ہے ۔ جس میں آپ کوئی جملہ یا عبارت ایک بار لکھ کر محفوظ کر لیں تو وہ آپ کو دوبارہ ٹائپ نہیں کرنا پڑے گی ۔ بس پہلے دو حرف لکھیں تو مکمل جملی یا عبارت پریڈکشن میں سامنے آ جائے گی ۔اس پر کل کریں گے تو مکمل جملہ یا عبارت لکھے جائے گی ۔
 
ربیع م

محفلین
جی تجرباتی طور پر انسٹال کر لیا ہے نتائج سے جلد آگاہ کرتا ہوں بہرحال مزے کی بات یہ کہ اس میں وہ زبانیں موجود ہیں جو سوفٹ کیبورڈ میں نہیں تھیں جیسا کہ پشتو
اگر Multiling Keyboard اور Multiling O Keyboard استعمال کر کے دیکھیں تو مجھے یقین ہے کہ آپ کو سارے کی بورڈ بھول جائیں گے ۔ ایک ایم بھی سے بھی کم اس کی بورڈ میں زبر، زیر، پیش، جزم، شد، کھڑی زبر، کھڑی زیر سبھی موجود ہیں ۔
پریڈکشن بھی موجود ہے اور ایک خاص فیچر آٹو ٹیکسٹ کی ہے ۔ جس میں آپ کوئی جملہ یا عبارت ایک بار لکھ کر محفوظ کر لیں تو وہ آپ کو دوبارہ ٹائپ نہیں کرنا پڑے گی ۔ بس پہلے دو حرف لکھیں تو مکمل جملی یا عبارت پریڈکشن میں سامنے آ جائے گی ۔اس پر کل کریں گے تو مکمل جملہ یا عبارت لکھے جائے گی ۔
 
ربیع م

محفلین
اگر Multiling Keyboard اور Multiling O Keyboard استعمال کر کے دیکھیں تو مجھے یقین ہے کہ آپ کو سارے کی بورڈ بھول جائیں گے ۔ ایک ایم بھی سے بھی کم اس کی بورڈ میں زبر، زیر، پیش، جزم، شد، کھڑی زبر، کھڑی زیر سبھی موجود ہیں ۔
پریڈکشن بھی موجود ہے اور ایک خاص فیچر آٹو ٹیکسٹ کی ہے ۔ جس میں آپ کوئی جملہ یا عبارت ایک بار لکھ کر محفوظ کر لیں تو وہ آپ کو دوبارہ ٹائپ نہیں کرنا پڑے گی ۔ بس پہلے دو حرف لکھیں تو مکمل جملی یا عبارت پریڈکشن میں سامنے آ جائے گی ۔اس پر کل کریں گے تو مکمل جملہ یا عبارت لکھے جائے گی ۔

کچھ زیادہ مزہ نہیں آیا فی الحال تو سوئفٹ کیبورڈ زیادہ اچھا لگ رہا ہے مجھے!!
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ سوئفٹ کی بورڈ کیسا ہے بھلا؟

ہم تو 'گو کی بورڈ' استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بہت اچھا ہے، ساری کلیدیں اس میں موجود ہیں۔

اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ہمارا ڈیٹا بھی نہیں چُراتے۔ :) :) :)
 
ربیع م

محفلین
یہ سوئفٹ کی بورڈ کیسا ہے بھلا؟

ہم تو 'گو کی بورڈ' استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بہت اچھا ہے، ساری کلیدیں اس میں موجود ہیں۔

اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ہمارا ڈیٹا بھی نہیں چُراتے۔ :) :) :)

گو کی بورڈ تو میں نے استعمال نہیں کیا البتہ جتنے کیبورڈ میں نے دیکھے ہیں ان میں سب سے بہتر مجھے سوئفٹ کیبورڈ لگا، اشتہارات سے بھی خالی اور استعمال میں بھی آسان

باقی رہی ڈیٹا چرانے والی بات تو اس میں شاید ہی کوئی ایک دوسرے سے پیچھے ہو!!
 
میں نے شروع سے سوئفٹ کی استعمال کیا تھا. مگر جب سے ایل جی نے اپنا اردو کی بورڈ دیا ہے، وہی استعمال کر رہا ہوں اس میں حروف سوئفٹ کی کی نسبت زیادہ ہیں. خاص طور پر ۂ أ
 
ملٹی لنگ او کیبورڈ؛ سیٹنگ، خصوصیات اور فیچرز

راہی حجازی

اردو لکھنے کے باب میں تقریبا تمام ہی کیبورڈز استعمال کئے، مگر جو مختلف الجہات خوبیاں ملٹی لنگ او کیبورڈ میں نظر آئیں وہ کسی اور کیبورڈ میں دیکھنے کو نہ ملیں۔جیسے اوٹو ٹیکسٹ فیچر،ذاتی کیبورڈ بنانے کی سہولت، حجم ایک ایم بی سے بھی کم۔ میرے ناقص خیال میں اپنے فیچرز اور گوناگوں خوبیوں کی بنا پہ ملٹی لنگ او کیبورڈ اینڈرائڈ میں سب سے عمدہ کیبورڈ ہے۔ آئیے اسکی انسٹالیشن و سیٹنگ کرتے ہیں

سب سے پہلے کیبورڈ انسٹال کیجئے

My App link (sent via MyAppSharer) - Multiling O Keyboard + emoji - Android Apps on Google Play

یہ اردو ورڈ سجیشن ڈکشنری کا پلگ ان

My App link (sent via MyAppSharer) - MK Urdu Plugin: Urdu Keyboard Plugin - Android Apps on Google Play

عربی کی ورڈ سجیشن ڈکشنری بھی انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہ پلگ ان

My App link (sent via MyAppSharer) - MK Arabic Plugin: Arabic Keyboard Plugin - Android Apps on Google Play

اور اگر خالص انگلش بھی لکھتے ہیں اور اسکی بھی ورڈ سجیشن ڈکشنری چاہئے تو یہ رہا پلگ ان

My App link (sent via MyAppSharer) - Language.English: English Keyboard Plugin - Android Apps on Google Play

یہ اوٹو ٹیکسٹ کا پلگ ان

My App link (sent via MyAppSharer) - AutoText|NextWord: Auto-Text | Next Word - Android Apps on Google Play

چند باتیں

❶ کیبورڈ انسٹال کرنے کے بعد اردو زبان کو منتخب کرنے کیلئے اسپیس کو دبا کر رکھیں گے تو اوپر انتہائی بائیں جانب لینگویج کا اوپشن نظر آئے گا۔۔۔ اسپیس پہ سے انگلی اٹھائے بغیر کھینچتے ہوئے لینگویج کے اوپشن تک لیجائیں، پھر تیسرے نمبر کو پریس کریں، یہاں آپکو عربی اردو فارسی زبانیں مل جائیں گی

❷ اوٹو ٹیکسٹ ایک فیچر ہے جس میں بڑے جملے یا بکثرت لکھے جانے والے جملے کوڈ دیکر سیو کئے جاتے ہیں۔ جیسے السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ کا کوڈ اگر سلام دیں تو صرف سلام لکھنے سے مکمل سلام سجیشن بار پہ نظر آجائے گا۔۔۔۔ پس جن جملوں کو بار بار لکھنے کی ضرورت پیش آتی ہو انکو اوٹو ٹیکسٹ کی پٹاری میں جمع کرنا مفید ہوتا ہے

جمع کرنے کیلئے کیبورڈ کے بالکل نیچے انتہائی بائیں جانب سیٹنگ کا آئیکون بنا ہوا ہوگا اس پہ انگلی رکھیں اور انگلی اٹھائے بغیر بہت سارے اوپشنز میں سے اوٹو ٹیکسٹ کے اوپشن تک انگلی کو ڈریگ کریں، اوٹو ٹیکسٹ تک کھینچتے ہوئے لے جائیں، اوٹو ٹیکسٹ میں جب آپ پہنچ جائیں تو بالکل اوپر دائیں جانب تین نقطے نظر آئیں گے اسے پریس کیجئے، ایڈ ٹیکسٹ آئے گا اسے پریس کیجئے ۔ ایڈ ٹیکسٹ کو پریس کرنے کے بعد دو خانے سامنے آئیں گے، پہلے والے خانے میں کوڈ (مثلا: سلام) لکھنا ہے اور دوسرے والے خانے میں جملہ (مثلا: السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ) لکھنا ہے۔ لیجئے ایک جملہ محفوظ ہوگیا۔ بس اسی طرح جملے محفوظ کرتے جائیں

❸ آپ کے کیبورڈ میں چونکہ سجیشن ورڈز ڈکشنری اون ہے اس لئے جملہ لکھتے وقت جب آپ ایک لفظ مکمل کریں تو اس کے بعد اسپیس پہ انگلی نا ماریں کہ اس میں غلطیاں ہونے کے امکان ہیں۔ لفظ مکمل کرنے کے بعد کیبورڈ کے اوپر سجیشن کی جو پٹی ہے اس میں آپ کا لفظ دکھ رہا ہوگا اسے پریس کرتے چلیں۔ اور اگر کوئی نیا لفظ لکھیں جو سجیشن ورڈز ڈکشنری میں نہ ہو تو لفظ لکھنے کے بعد اپنے لکھے ہوئے پہ انگلی ماردیں محفوظ ہوجائے گا۔ محفوظ ہونے کی علامت لفظ کا زرد کلر میں ہوجانا ہے۔۔۔۔۔ اور اگر آپ اسپیس پریس کرنے کے عادی ہیں تو پھر کیبورڈ کی سیٹنگ میں جائیں۔۔۔۔ ورڈ پریڈکشن اوپن کیجئے۔۔ یہاں ایک اوپشن ملے گا "کریکشن" کے نام سے، اس کو ان چیک کردیں

❹ کیبورڈ اگر چھوٹا بڑا کرنا چاہیں تو جو سجیشن بار (کیبورڈ کے اوپر کی پٹی جس میں رموز اوقاف نظر آتے ہیں ) ہے اسکے بائیں کونے میں انگلی رکھیں اور انگلی کو اٹھائے بغیر اوپر نیچے کریں ،کیبورڈ چھوٹا بڑا ہوجائے گا

❺ ملٹی لنگ او کیبورڈ رموز اوقاف اپنے حساب سے دیتا ہے۔ یہ رموز اوقاف کیبورڈ کے اوپر جو پٹی یا نالی ہوتی ہے (سجیشن بار)اس میں نظر آتے ہیں ۔۔۔ کیبورڈ ساتھ ساتھ صارف کو اپنے حساب سے رموز اوقاف رکھنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ کیبورڈ کی جانب سے سیٹ کئے ہوئے رموز اوقاف عربی اردو لکھنے والوں کیلئے کچھ زیادہ مفید نہیں ہوتے،وہ انگلش زبان کو سامنے رکھ کر سیٹ کئے ہوئے ہوتے ہیں۔ جیسے سوالیہ نشان؟ ہی ہے۔ کیبورڈ کے رموز اوقاف میں انگلش والا سوالیہ نشان ہوتا ہے ? عربی اردو والا نہیں؟ ظاہر ہے ایسے میں عربی اردو لکھنے والا جزبز ہوتا ہے۔ و قس علی ھذا۔۔۔ آپ اگر اپنے حساب سے رموز اوقاف رکھنا چاہیں تو کیبورڈ اسکی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کیلئے کیبورڈ کی سیٹنگ میں جائیں پھر

default

یہاں default میں پہنچ کر اپنے حساب سے رموز سیٹ کرلیں۔۔۔۔ ایک شکل یہ بھی ہے کہ آپ default میں موجود سارے رموز ڈیلیٹ کردیں اور راقم سطور کے سیٹ کئے ہوئے رموز اوقاف وہاں کاپی پیسٹ کردیں۔ ان میں کمی بیشی کرنا چاہیں تو کمی بیشی بھی کرسکتے ہیں۔۔ میرے رموز اوقاف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
!
؟
:
‌‌"‌‌"
?
..........
/
(.)
*
؛

OKeyboard.M@gmail.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❻کلپ بورڈ: یہ ایک فیچر ہے جس میں آخری چھ کاپی کیا ہوا مواد محفوظ رہتا ہے، کلپ بورڈ سے آپ پیسٹ کر سکتے ہیں۔اس میں الگ الگ کاپی پیسٹ سے نجات مل جاتی ہے۔

ایکٹیو کرنے کا طریقہ

ملٹی لنگ او کیبورڈ کی سیٹنگ میں جائیں

پھر misc میں

یہاں کلپ بورڈ کا اوپشن نظر آئے گا ۔ ساتھ ساتھ جفت جفت نمبر بھی دئے گئے ہونگے

جو آخری نمبر ہو اسے کلپ بورڈ میں درج کرکے اوکے کردیں اور باہر آجائیں

اب آپ کے کیبورڈ کی فیچرز تختی پہ ایک اوپشن کا؛ کلپ بورڈ کے نام سے اضافہ ہوچکا ہوگا۔ بس اب آپ سابقہ کاپی پیسٹ کیلئے کلپ بورڈ میں آجایا کریں

❼ آپ کا کیبورڈ اگر ایک سے زائد بار اسپیس دیتے وقت نقطے نقطے دے رہا ہو، جبکہ آپ کو انکی ضرورت نہ ہو تو اسے ختم کرسکتے ہیں۔۔۔ ختم کرنے کیلئے کیبورڈ کی سیٹنگ میں جائیں پھر
word prediction
پھر
Misc.
پھر

Subtitute space into

یہاں سب ڈیلیٹ کرکے اوکے پریس کردیں

❽ کیبورڈ کے لے آوٹ کو اگر آپ تبدیل کرنا چاہیں یا اس میں جزوی تبدیلی کرنا چاہیں تو یہ کلی یا جزوی تبدیلی بھی کرسکتے ہیں۔ تبدیلی کیلئے اسپیس کو دباکر رکھیں گے تو ایک دم اوپر دائیں جانب layout نظر آئے گا۔ انگلی کو کھینچتے ہوئے layout تک لیجائیں۔ پھر
±DIY
پھر
copy

یہاں کاپی کو پریس کرتے ہوئے باہر آجائیں۔ اور جو کاپی کیا ہے اسے کسی نوٹ پیڈ میں پیسٹ کردیں۔ آپ واٹس ایپ کے لکھنے کے خانے میں بھی پیسٹ کرسکتے ہیں۔ پیسٹ کرنے کے بعد تبدیلی کریں جو تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔ تبدیلی کرنے کے بعد کاپی کیجئے اور پہلے والا عمل دہراتے ہوئے پھر ±DIY میں آجائیں، اب یہاں پہلے پیسٹ پھر اوکے پریس کریں ،اب آپ کا تبدیل شدہ لے آوٹ آپ کے سامنے آجائے گا۔۔۔۔ اگر آپ راقم سطور کا لے آوٹ کاپی پیسٹ کرنا چاہیں تو یہ بھی کرسکتے ہیں۔۔۔ میرا لے آوٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
OK_Layout_Begin
Name:RAHI HIJAZI keyboard
1234567890
قوعرتےئیہپ
اسدفگھجکل
زشچطبنم
ًٌٍَُِّْٰٖٗ
؎ؤؑڑٹهأءةيُِؔ
آصڈ*غحضخؒ﷽ﷻ
ذژثظؓںﷺ
!@#$۞٪&*()
[]{}\_-=|+
~؎﷼£¥€:؛'"
ﷲ…؏؞«»/۔.؟
آپٹچڈڑصظغؤء

°•ى_−ٱ،﴾﴿;"
<>ٖٕ…,'?‐۔
OK_Layout_End

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس صورت میں آپکو بس کرنا یہ ہوگا کہ یہ جو لے آوٹ اوپر دیا گیا ہے اسے کاپی کریں اور اوپر والا عمل دہراتے ہوئے ±DIY میں جائیں،
وہاں پیسٹ کریں پھر اوکے کردیں۔ ہوگیا تبدیل۔۔۔ کبھی اگر پرانے والے کیبورڈ کی ضرورت محسوس ہو تو اسپیس کو دبائیں اور دائیں طرف نظر آنے والے اسٹینڈرڈ کو سلیکٹ کریں پرانا کیبورڈ سامنے آجائے گا

 ❾ ٹرانس فورم TARANSFORM: یہ ایک فیچر ہے جس میں آپ متن کو یا ٹیکسٹ کو تبدیل کرسکتے ہیں، جیسے چھوٹی اے بی سی کو بڑی اے بی سی میں تبدیل کر سکتے ہیں ، ترجمہ کی بھی سہولت ہے گو کہ ترجمہ اون لائن کرے گا۔ فونٹ بھی بدل کرسکتے ہیں۔ عام طور سے یہ فیچر انگلش ٹیکسٹ کیلئے کام کرتا ہے جیسے

RAHI HIJAZI

کو ٹرانس فورم میں تبدیل کیا تو

ЯAHไ HไJAζไ

ہوگیا۔۔۔۔ اور فونٹس میں بھی متن کو تبدیل کیا جاسکتا ہے

10: کیبورڈ کی ڈیفالٹ تھیم دیکھ دیکھ کے اگر بور ہوگئے ہوں تو اسے بھی بدل سکتے ہیں۔بدلنے کیلئے سب سے پہلے سیٹنگ پہ انگلی رکھیں اور دائیں طرف بالکل اوپر تھیم کے اوپشن تک انگلی کو ڈریگ کریں
پھر ڈاؤنلوڈ اوپشن کو پریس کریں
انٹرنیٹ براؤزر کھولیں
سب سے پہلا اوپشن تھیمز پریس کریں
اب سامنے آنے والی مختلف تھیمز میں سے جو پسند ہو اسے پورا کھولیں
پورا کھل جانے پر تھیم پر ایک بار انگلی پریس کردیں، سیٹ ہوجائے گی۔۔
 
قیصر خلیل

محفلین
آئی او ایس میں اینڈرائیڈ سے زیادہ چوائسز ہیں۔ زیر۔ زبر۔ پیش۔ تشدید۔ دو زبر۔ دو زیر۔ کھڑا زبر۔ کھڑا زیر۔ جزم وغیرہ سییس بار کے برابر میں" کی" موجود ہے۔ اور اردو نوری نستعلیق ہے۔ یہ ایپل نے اپنے سوفٹ ویر ورژن 11 سے دیا ہے اور 5 ایس سے اور اس کے بعد کے تمام ماڈلز میں بائے ڈیفالٹ ہے۔
صرف مخفف حروف نہیں ہیں جن کی کمی بہت کھلتی ہے۔ اگر کوئی صاحب مخففات کا حل بتا سکیں تو مشکور ہونگا۔
 
Top