اینڈرائڈ فون کے اردو کی بورڈ میں زیر ، زبر ، پیش کا مسئلہ

جی میں نے تو بس گوگل پلے اسٹور میں ' Urdu keyboard' لکھ کر سرچ کیا اور پھر انواع واقسام کے کی بورڈوں میں سے شاید'آسان اردو کی بورڈ' کے نام سے اس کی بورڈکو منتخب کرکے انسٹال کیا۔اسکی خوبی یہ ہے کہ اس میں ہردو آپشن دستیاب ہیں۔یعنی رومن اردو لکھ کر اصل اردو میں ظاہر ہونا،اور کی بورڈ مکمل 'اردو الفاظ سے مزین ہو۔مختصر یہ کہ اردو لکھنے کی ضرورت کو کماحقہء حل کرنے کی صلاحتیوں سے مالامال ہے یہ کی بورڈ۔"آزمائش شرط ہے"۔
 
کیا اس میں تمام اعراب موجود ہیں، جیسا کہ یہاں پوچھا گیا ہے؟
 
اگر کسی کی پوسٹ میں ناقص املا کا مسئلہ ہو تو ریٹنگ بے شک دیں، لیکن ساتھ ساتھ نشاندہی بھی کر دیں.
غلط ریٹنگ کا بٹن دبائی جا رہے ہیں
جبکہ یہاں' دبائی' کی بجائے" دبائے" ہونا چاہيے تھا،کیونکہ آگے 'جارہے ہیں' آیا ہے جوکہ صیغۂ تذکیر میں آتا ہے۔
اپنی وضاحت نما جواب کی شرف قبولیت کے ليے متمنی اور دعاگوہوں۔
 
arifkarim

معطل
تابش بھائی،فی الحال میں نے اس کو مکمل چیک نہیں کیا ہے۔

نظر کیساتھ ساتھ نیٹ کا بھی مسئلہ ہے :)
 
غلط ریٹنگ کا بٹن دبائی جا رہے ہیں
جبکہ یہاں' دبائی' کی بجائے" دبائے" ہونا چاہيے تھا،کیونکہ آگے 'جارہے ہیں' آیا ہے جوکہ صیغۂ تذکیر میں آتا ہے۔
اپنی وضاحت نما جواب کی شرف قبولیت کے ليے متمنی اور دعاگوہوں۔
میں نے اپنی پوسٹ کے بارے میں پوچھا تھا جس کو آپ نے یہ ریٹنگ بخشی ہے. :)
 
میرا مشورہ ہے کہ سوِفٹ کی انسٹال کر لیں۔
اب یہاں پر آپ نے جس دیدہ دلیری کیساتھ انگریزی کے لفظ "Swift"کو اردو میں'سوفٹ' لکھا ہے تو یہی ہے آپ کے املا کی غلطی،حالانکہ آپ کو "سوئفٹ" لکھنا چاہئے تھا۔امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں'نشان دہی' پر استفسار کرنے کی بجائے "ناقص املا" کی ریٹنگ دینے والے کے لئے آپکا دل جذبۂ تشکرواحترام سے معمور ہوگا۔
اور اگر آپ خدانخواستہ یہ چاہ رہے ہیں کہ آپ کے برافروختہ ہونے پر میں یہ انمول "ریٹنگ" ختم کردوں تو ایسا کرنا میرے لئے سردست ناصرف ناممکن ہے بلکہ یہ ایک غیردانشمندانہ عمل ہوگا ،کیونکہ جس ریٹنگ نے آپکو کئی گھنٹوں سے مسلسل سحرزدہ کرکے جکڑ رکھاہےاور آپ میری جاں بخشی پرمائل ہوہی نہیں رہے ہیں،جس سے مجھے شہرت دوام حاصل ہورہی ہے،تو بھلا ایسی 'نادرروزگار' ریٹنگ کو حذف کرنے کی غلطی میں کم ازکم صحیح الدماغی کی حالت میں تو کرنے سے رہا!اب آپ سے بس گذارش ہے کہ ذرا صبراور برداشت کو پیدا کرکے پروان چڑھائیے،اس کے بعد بقول ہمارے لیڈران کرام "سب اچھا ہے "ہوجائے گا۔انشاءاللہ۔شکریہ۔
 
ریٹنگ آپ بصد شوق دیں. مگر آپ کی وضاحت سے اتفاق نہیں کرتا.
جب انگریزی الفاظ اردو رسم الخط میں لکھے جاتے ہیں تو ان کی کوئی طے شدہ املا نہیں ہوتی. ان کو ادائیگی کے اعتبار سے لکھ دیا جاتا ہے.
اور میرے نزدیک اگر و کے نیچے زیر ڈال دیا جائے تب بھی ادائیگی وہی ہوتی ہے.

بہرحال آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں، اپنی رائے کے اظہار میں آپ آزاد ہیں. خوش رہیے. :)
 
محمد اسلم

محفلین
اب یہاں پر آپ نے جس دیدہ دلیری کیساتھ انگریزی کے لفظ "Swift"کو اردو میں'سوفٹ' لکھا ہے تو یہی ہے آپ کے املا کی غلطی،حالانکہ آپ کو "سوئفٹ" لکھنا چاہئے تھا۔امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں'نشان دہی' پر استفسار کرنے کی بجائے "ناقص املا" کی ریٹنگ دینے والے کے لئے آپکا دل جذبۂ تشکرواحترام سے معمور ہوگا۔
اور اگر آپ خدانخواستہ یہ چاہ رہے ہیں کہ آپ کے برافروختہ ہونے پر میں یہ انمول "ریٹنگ" ختم کردوں تو ایسا کرنا میرے لئے سردست ناصرف ناممکن ہے بلکہ یہ ایک غیردانشمندانہ عمل ہوگا ،کیونکہ جس ریٹنگ نے آپکو کئی گھنٹوں سے مسلسل سحرزدہ کرکے جکڑ رکھاہےاور آپ میری جاں بخشی پرمائل ہوہی نہیں رہے ہیں،جس سے مجھے شہرت دوام حاصل ہورہی ہے،تو بھلا ایسی 'نادرروزگار' ریٹنگ کو حذف کرنے کی غلطی میں کم ازکم صحیح الدماغی کی حالت میں تو کرنے سے رہا!اب آپ سے بس گذارش ہے کہ ذرا صبراور برداشت کو پیدا کرکے پروان چڑھائیے،اس کے بعد بقول ہمارے لیڈران کرام "سب اچھا ہے "ہوجائے گا۔انشاءاللہ۔شکریہ۔
بھائی صاحب ! انگریزی کو اردو میں لکھنے کے لئے اتنی چھوٹ تو دینی ہی پڑے گی۔۔۔ :)
 
آخری تدوین:
اب یہاں پر آپ نے جس دیدہ دلیری کیساتھ انگریزی کے لفظ "Swift"کو اردو میں'سوفٹ' لکھا ہے تو یہی ہے آپ کے املا کی غلطی،حالانکہ آپ کو "سوئفٹ" لکھنا چاہئے تھا۔امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں'نشان دہی' پر استفسار کرنے کی بجائے "ناقص املا" کی ریٹنگ دینے والے کے لئے آپکا دل جذبۂ تشکرواحترام سے معمور ہوگا۔
اور اگر آپ خدانخواستہ یہ چاہ رہے ہیں کہ آپ کے برافروختہ ہونے پر میں یہ انمول "ریٹنگ" ختم کردوں تو ایسا کرنا میرے لئے سردست ناصرف ناممکن ہے بلکہ یہ ایک غیردانشمندانہ عمل ہوگا ،کیونکہ جس ریٹنگ نے آپکو کئی گھنٹوں سے مسلسل سحرزدہ کرکے جکڑ رکھاہےاور آپ میری جاں بخشی پرمائل ہوہی نہیں رہے ہیں،جس سے مجھے شہرت دوام حاصل ہورہی ہے،تو بھلا ایسی 'نادرروزگار' ریٹنگ کو حذف کرنے کی غلطی میں کم ازکم صحیح الدماغی کی حالت میں تو کرنے سے رہا!اب آپ سے بس گذارش ہے کہ ذرا صبراور برداشت کو پیدا کرکے پروان چڑھائیے،اس کے بعد بقول ہمارے لیڈران کرام "سب اچھا ہے "ہوجائے گا۔انشاءاللہ۔شکریہ۔
جیسا کہ اس لڑی کے عنوان سے ہی ظاہر ہے کہ یہاں اردو کی بورڈ میں اعراب کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے تجاویز مانگی گئی ہیں ، اصلاح سخن نام سے ایک الگ فورم ہے ، آپ وہاں تحریروں کی اصلاح کا کام بخوبی کر سکتے ہیں ، ہم اردو املا کو بہتر کرنے کے لیے ہی اعراب کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
 
جی میں نے تو بس گوگل پلے اسٹور میں ' Urdu keyboard' لکھ کر سرچ کیا اور پھر انواع واقسام کے کی بورڈوں میں سے شاید'آسان اردو کی بورڈ' کے نام سے اس کی بورڈکو منتخب کرکے انسٹال کیا۔اسکی خوبی یہ ہے کہ اس میں ہردو آپشن دستیاب ہیں۔یعنی رومن اردو لکھ کر اصل اردو میں ظاہر ہونا،اور کی بورڈ مکمل 'اردو الفاظ سے مزین ہو۔مختصر یہ کہ اردو لکھنے کی ضرورت کو کماحقہء حل کرنے کی صلاحتیوں سے مالامال ہے یہ کی بورڈ۔"آزمائش شرط ہے"۔

آپ نے شاید لڑی کے عنوان کو اچھی طرح پڑھا نہیں.
 
آپ مجھے بھی تو ناقص املا(یا املاء ) کی ریٹینگ دے سکتے تھے۔
بجا فرمایا اسلم بھائی،تاہم کہیں کہیں چشم پوشی کی عادت صحت کے لئے اچھی ہے۔
اور ویسے بھی املا کی درستی کی حالیہ جسارت نے مجھ ناتواں کے کس بل ڈھیلے کردیئے،لہذا اب ایسی کسی بھی کوشش کو بس دورہی سے سلام!
 
Top