اینڈرائڈ ایپس کی پرمیشنز

طالب سحر

محفلین
اینڈرائڈ ایپس کی پرمیشنز کبھی کبھی حیران کر دیتی ہیں۔ آج feedly نے یہ اطلاع دی کہ اپڈیٹ کے بعد موصوف کو یہ بھی چاہیئے:
Allows the app to determine the phone number and device IDs, whether a call is active, and the remote number connected by a call.
یہ تو واضح ہے کہ مخاطب کا فون نمبر فیڈلی کی بنیادی فعالیت کے لئے درکار نہیں ہے۔ کہیں پڑھا تھاکہ اینڈرائڈ مارش میلو میں پرمیشنز کا بہتر نظام ہے، لیکن میرا فون تو 5.0پر اٹکا ہوا ہے۔

کیا آپ بھی ایسی ایپس استعمال کرتے ہیں جو کہ عجیب عجیب سی فرمائشیں کرتی ہیں؟
 

نوشاب

محفلین
جی ان کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں سے تو مجھے ڈر ہے کہ کسی دن وراثت میں حصہ نہ مانگ لیں یہ ایپس۔۔۔
 

طالب سحر

محفلین
ایک پرانی ایپ کے مطالبات دیکھئے:
Legit-App-Permissions.png
 
در اصل کچھ میرے جیسے نالائق ڈویلپر بھی ہوتے ہیں جو بغیر سوچے سمجھے ہی ایپ بناتے ہوئے ساری پرمیشنز مانگ لیتے ہیں۔
مجھے تو اب مارش ملو کی وجہ سے سکون ہے، سب ایکسٹرا پرمیشن آف کر دی ہیں۔ :)
 

طالب سحر

محفلین
در اصل کچھ میرے جیسے نالائق ڈویلپر بھی ہوتے ہیں جو بغیر سوچے سمجھے ہی ایپ بناتے ہوئے ساری پرمیشنز مانگ لیتے ہیں۔
مجھے تو اب مارش ملو کی وجہ سے سکون ہے، سب ایکسٹرا پرمیشن آف کر دی ہیں۔ :)
مجھے یاد پڑتا ہے کہ آپ کی شاعر مشرق ایپ میں پہلے کوئی ایک ہی پرمیشن تھی، اب تو وہ بھی نہیں ہے :clap:
 
مجھے یاد پڑتا ہے کہ آپ کی شاعر مشرق ایپ میں پہلے کوئی ایک ہی پرمیشن تھی، اب تو وہ بھی نہیں ہے :clap:
شروع سے ہی کوئی پرمیشن نہیں رکھی. :)

ہوتا یہ ہے کہ اکثر ڈویلپر نیٹ سے کنفگریشن اٹھاتے ہیں اور آنکھیں بند کر کے اپنی ایپ میں ڈال لیتے ہیں. یہ دیکھے بغیر کہ کن کن کی ضرورت ہے.
کچھ عرصہ پہلے ایک دوست کے پراجیکٹ میں ہیلپ کرتے ہوئے یہ حرکت کی تھی. جب پہلی دفعہ اینڈرائڈ پر ہاتھ صاف کیا تھا.

ان ایپس میں کسی پرمیشن کی ضرورت ہی نہیں تھی، لہٰذا یہ حماقت بھی سرزد نہیں ہوئی. :)
 
ویسے آپ ایپ پرمیشنز کو کنٹرول بھی کر سکتے ہیں ایپلیکیشنز کی انسٹالیشن کے بعد اگر فون روٹ کیا ہوا ہو تو
 

طالب سحر

محفلین
ویسے آپ ایپ پرمیشنز کو کنٹرول بھی کر سکتے ہیں ایپلیکیشنز کی انسٹالیشن کے بعد اگر فون روٹ کیا ہوا ہو تو
آپ درست فرما رہی ہیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت تو فون کو روٹ نہیں کرتی ہے، چنانچہ ڈیولیپرز طرح طرح کی پرمیشنز حاصل کر کے استعمال کرنے والوں کا پروفائل ڈیٹا بناتے ہیں -- اُسے بیچتے بھی ہیں اور اشتہاربازی بھی کرتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ ایپ بنانے والوں کو کچن بھی چلانا ہوتا ہے، لیکن کسی آپریٹنگ سسٹم کے کمزور پرایویسی ماڈل اور استعمال کرنے والوں کی سادہ لوحی کو اپنے کاروباری منفعت کے لئے بغیر بتائے ہوئے ایسا ڈیٹا اکھٹا کرنا بہت غیر اخلاقی لگتاہے۔

پھر کچھ ایپس ایسی پرمیشنز مانگتی ہیں کہ اُن کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ پچھلے دنوں کار بُکنگ کمپنی careem کی ایپ دیکھی جو یہ پرمیشن مانگ رہی تھی:
Phone
directly call phone numbers
اب بات یہ ہے کہ برخلاف uber وغیرہ کریم کی گاڑیاں رایئڈشیئرنگ پر نہیں ملتی ہیں کہ یہ فرض کر لیا جائے کہ ایپ دیگررایئڈرز کو فون کرنا چاہتی ہے -- لیکن ایسا بھی وہ کیوں کرنا چاہے گی؟
 
Top