ایم کیو ایم - کچھ یادیں کچھ باتیں

آفت

محفلین
آپ کے یوں فرار ہونے پر میں تو حیران نہیں ہوں کیونکہ جھوٹ کا سر پیر نہیں ہوتا جب بات نہ بنے تو اسی طرح آئیں بائیں شائیں کرو اور بھاگ جاؤ ۔ دلیل نہ ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔

واہ ۔۔۔۔۔ آفت تجزیہ ہے۔ جماعت نے ہی سب کام کروائے اور جماعت ہی حقیقی جماعت ہے۔ واہ ری جماعت جا رہی جماعت اسلامی ہو یا غیر اسلامی مقامی ہو یا غیر مقامی توبہ توبہ میں‌ تو چلا۔۔۔۔۔۔ اس جھوٹ‌نگر سے
 

عین عین

لائبریرین
آپ کے یوں فرار ہونے پر میں تو حیران نہیں ہوں کیونکہ جھوٹ کا سر پیر نہیں ہوتا جب بات نہ بنے تو اسی طرح آئیں بائیں شائیں کرو اور بھاگ جاؤ ۔ دلیل نہ ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ میں‌ہرگز ہرگز فرار نہیں‌ ہوا۔۔۔۔۔۔ لیکن وقت کی کمی کے باعث بحث نہن‌ کر پا رہا۔ دوسری اور اہم ترین بات یہ ہے کہ آپ جیسے عقیدت مندوں‌کا توڑ نہیں‌ کیا جا سکتا۔ آپ کی باتیں‌ حیران کن حد تک پریشان کن ہیں۔ نعمت بھائی کے منصوبے تھے سارے۔۔۔۔۔۔ (واہ وا) ۔۔۔۔۔۔۔ مصطفے کمال لے اڑے۔۔۔۔۔۔ میں‌ تو حیراں ہوں‌ دل کو روئوں‌ کہ پیٹوں جگر کو میں۔
ان کے کارناموں‌سے سب واقف ہیں۔ اور جس پل کے گرنے کا آپ نے ذکر کیا تھا ایک بھائی نے اس کا جواب دے دیا ہے ۔ اب آپ فرمائیں‌ کہ آپ نے یہ الزام کیوں‌ دیا مصطفا کو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ جماعت والوں کا کام الزام تراشیاں‌ ہی ہے۔
آخر کیو‌ں نہین‌ منتخب کرتے لوگ انھیں؟
پی پی پی کو بھی تو اتنی برائیوں‌ کے بعد ووٹ‌ملے ۔ انھیں‌ کیوں‌ اتنی ساری اچھائیوں بلکہ ایمانی جذبوں اور حقیقی مسلمان ہونے کے باوجود نہیں‌ لوگ ووٹ‌دیتے؟
کیا انہی کے ساتھ دھاندلی ہوتی ہے؎؟ میں‌ تو عرض‌کر چکا کہ آپ سے بحث فضول ہے۔ کھول آنکھ زمیں دیکھ۔ فلک دیکھ فضا دیکھ۔
 

آفت

محفلین
تو گویا دلیل کی کمی ہے آپ کے پاس ۔
اچھا چلو ایسے کام گنوا دو جو نعمت اللہ خان نے نہ شروع کیے ہوں بلکہ خالصتاً مصطفٰی کمال نے پایا تکمیل تک پہنچائے ہوں ۔ ہاں پل کا میں پہلے ہی کہہ چکہ ہوں کہ اس وقت کے وزیر مواصلات کا تعلق بھی اتفاق سے ایم کیو ایم ہی سے تھا ۔ کیا اخلاقی زمہ داری محسوس کرتے ہوئے موصوف نے استعفٰی دے دیا تھا ۔ رہی بات وفاقی حکومت کے کاموں کی تو اور بہت سے کام بھی وفاقی حکومت کروا رہی ہے اس کا کریڈٹ کیوں ناظم کے کھاتے میں ڈالے جاتے ہیں ۔ بھیا ذرا دلیل اور وضاحت کے ساتھ بات کیجئے گا ۔ ہر بار ایک ہی بات دوہرا کر وقت ضائع مت کیجئے ۔
 

غازی عثمان

محفلین
مہوش صاحبہ ، آپکے نے فرمایا۔

““جماعت اسلامی کے حمایتیوں کو دوسروں کی آنکھ کا تنکا تو نظر آتا ہے مگر اپنی آنکھ کا شہتیر نہیں اور خود ان پر ہزار خون معاف ہیں اور ہر لولا لنگڑا بہانہ ناقابل تردید ثبوت بن جاتا ہے۔
اقتباس:
از اظفر:
لگتا ہے محترمہ کی جماعت اسلامی سے کوئی پرانی دشمنی ہے لنک
اقتباس:
از غازی عثمان:
بی بی منور حسن سے تو آپ خود نپٹیں ، ویسے آپ کو الزام لگاتے ہوئے ویڈیو پیش کرنی چاہیے تھی کیونکہ ہوسکتا ہے یہ بھی آپ کا ایک جھوٹ ہو کسی نے پکڑ لیا تو ٹھیک ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔
اقتباس:
از غازی عثمان:
محترمہ میں ویڈیوز کے بارے میں‌ آپ کے جواب کا شدت سے منتظر ہوں ، جھوٹی ویڈیوز فراہم کرکے راہ فرار اختیار ناکریں اس سوال کا جواب دیں یا جھوٹ بولنے پر معذرت کریں۔
یہ رہا ویڈیو کا لنک:“““

شاندار محترمہ شاندار ،،
میں نے ایک بار پہلے آپ سے کہا تھا کہ “دوسروں کی پوسٹس توجہ سے پڑھا کریں تاکہ لوگ یہ نا سمجھیں کہ آپ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہیں'' آج آپ نے یہ ثابت کردیا کہ آپ ایسا جان بوجھ کر کرتی ہیں آپنے اس پیغام سے صرف ایک پوسٹ اوپر جاکر دیکھیں کہ میں نے آپ سے کیا کہا تھا اور آپ نے اسے کیا کر کہ دکھایا ہے میری پوسٹ کچھ یوں تھی۔


““۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: غازی عثمان پيغام ديکھيے
دھاگے کا موضوع جمعیت نہیں ہے پھر بھی اس ویڈیو سے جو آپ ثابت کرنا چاہ رہی سے یا جو چیزیں آپ نے اخذ کیں ہیں الفاظ کی صورت میں درج کردیں ۔۔ میں آپ کو اس ویڈیو کا پوسٹ مارٹم پیش کر دوں گا۔۔
اختتام اقتباس
محترمہ میں ویڈیوز کے بارے میں‌ آپ کے جواب کا شدت سے منتظر ہوں ، جھوٹی ویڈیوز فراہم کرکے راہ فرار اختیار ناکریں اس سوال کا جواب دیں یا جھوٹ بولنے پر معذرت کریں۔
““۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بات اتنی واضح تھی کہ اس کو سمجھنے میں کسی لغت کی ضرورت نہیں تھی ، لیکن آپ نے کیا کیا ،، وہی جو صرف آپ کرسکتی ہیں یعنی جھوٹ کا سہارا لیا ،، لمبائی زیادہ گہرائی کم ، کنفیوژن پھیلائی ،، اور اور اردو لغت سے چھانٹ چھانٹ ایسے الفاظ میں مدعا بیان کہ جن کو پڑھنے کے بعد پوسٹ پڑھنے میں کوئی دلچسپی باقی نہ رہ جائے ،،
میں یہ واضح کرچکا ہوں کہ میں صرف اس دھاگہ پر اس لئے آیا تھا کہ آپنے بوری بند لاشوں کے حوالے سے بدترین جھوٹ بولا تھا ، توجہ دلانے پر ایک بار معافی کا وعدہ کیا تھا ،، اور پھر مکر گئیں، میں نے اس دھاگے پر اپنی بات یہ کہہ کر ختم کردی تھی کہ

اقتباس۔
یہ تقریبا ثابت ہوگیا ہے کہ بوری بند لاشیں کبھی کسی متحدہ کے کارکن کی نہیں تھی ، لیکن ڈرل کی ہوئی سیگریٹ سے داغی ہوئی تمام ہڈیاں توڑی ہوئی مخالفین متحدہ کی ضرور ہوتی رہی ہیں

باٹم لائیں

میں جیتا
اب چاہے آپ کھمبا نوچتی رہیں
اختتام اقتباس ۔۔۔

اور اس کے ساتھ میں نے آپ سے اسی دھاگہ پر آپ کی جانب سے پوسٹ کی گئی جمعیت کے متعلق ایک ویڈیو کے بارے میں پوچھا تھا کہ۔
اقتباس:
از غازی عثمان:
دھاگے کا موضوع جمعیت نہیں ہے پھر بھی اس ویڈیو سے جو آپ ثابت کرنا چاہ رہی سے یا جو چیزیں آپ نے اخذ کیں ہیں الفاظ کی صورت میں درج کردیں ۔۔ میں آپ کو اس ویڈیو کا پوسٹ مارٹم پیش کر دوں گا۔۔
اختتام اقتباس۔۔

آپ کے جواب گول کر دینے کے بعد میں نے پھر آپ کو یاد دلایا۔
““۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: غازی عثمان پيغام ديکھيے
دھاگے کا موضوع جمعیت نہیں ہے پھر بھی اس ویڈیو سے جو آپ ثابت کرنا چاہ رہی سے یا جو چیزیں آپ نے اخذ کیں ہیں الفاظ کی صورت میں درج کردیں ۔۔ میں آپ کو اس ویڈیو کا پوسٹ مارٹم پیش کر دوں گا۔۔
اختتام اقتباس
محترمہ میں ویڈیوز کے بارے میں‌ آپ کے جواب کا شدت سے منتظر ہوں ، جھوٹی ویڈیوز فراہم کرکے راہ فرار اختیار ناکریں اس سوال کا جواب دیں یا جھوٹ بولنے پر معذرت کریں۔
““۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد رہے یہ پوسٹ آپکی پوسٹ سے صرف ایک پوسٹ اوپر ہے ، لیکن آپنے ایک دوسرے دھاگے سر جو کسی اور موضوع پر ہے ، میری ایک پوسٹ کو اٹھایا اسے ایک دھاگے پرموجود ایک پوسٹ کے ساتھ اسی دھاگہ پر پوسٹ کیا جہاں آپکی جھوٹ بولنے پر سب سے زیادہ سبکی ہوئی، ( اصحاب شروع سے آخیر تک دھاگہ ملاحظہ فرمائیں ) تاکہ کچھ خفت مٹاسکیں۔

آپکی اس پوسٹ ٹمپرنگ سے میرے سوال کی شکل کچھ اس طرح بدلی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتباس:
از غازی عثمان:
بی بی منور حسن سے تو آپ خود نپٹیں ، ویسے آپ کو الزام لگاتے ہوئے ویڈیو پیش کرنی چاہیے تھی کیونکہ ہوسکتا ہے یہ بھی آپ کا ایک جھوٹ ہو کسی نے پکڑ لیا تو ٹھیک ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔
اقتباس:
از غازی عثمان:
محترمہ میں ویڈیوز کے بارے میں‌ آپ کے جواب کا شدت سے منتظر ہوں ، جھوٹی ویڈیوز فراہم کرکے راہ فرار اختیار ناکریں اس سوال کا جواب دیں یا جھوٹ بولنے پر معذرت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور آپنے اپنے اس خودساختہ سوال کا جواب ایک جوابی ویڈیو پوسٹ کرکے دیا ، لیکن اس ویڈیو میں بھی کیا ہے؟؟ نہ دھاگہ الف میں پوچھے گئے سوال کا جواب اور دھاگہ بے کا جواب تو آپ سے تحریری مانگا تھا تو ویڈیو اسکے معتلق ہو بھی نہیں سکتی۔

ویسے مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں اس کے سواء آپ کربھی کیا سکتی تھیں۔
 

غازی عثمان

محفلین
فراہم کی گئی ویڈیو جس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں اس کے نیچے آپنے ایک شاندار تحریر رقم کی۔
÷÷
اقتباس از مہوش۔
جماعت اسلامی کا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے اور چنانچہ خود کو تو مکمل بری کر دیا، مگر الطاف حسین کو میرے ساتھ نتھی کر دیا:منور حسن ڈھٹائی کے ساتھ مسلسل نان سٹاپ جھوٹی افتراء پرادازی اور بہتان تراشی میں مصروف ہے اور کہہ رہا ہے کہ متحدہ پاکستان کی غدار اور جناح پور سازش میں ملوث ہے۔ اور پھر بہتان تراشی کرتا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیز کی رپورٹ میں ہے کہ متحدہ نے سنی تحریک پر خود کش حملہ کروا کر ان سب کو مروا دیا۔ اس پر متحدہ کے نمائندے احتجاج پر حامد میر ان سے پوچھتا ہے کیا آپ نے یہ رپورٹ خود پڑھی ہے تو یہ بہتان تراش آئیں بائیں شائیں کرنے لگتا ہے مگر اپنے ڈھیٹ پن سے بولے گئے جھوٹ سے باز نہیں آتا۔
مگر ان حضرات [بشمول اظفر] کو یقینا جماعت اسلامی کا یہ منافقانہ چہرہ نظر آنے والا نہیں کہ یہ ہم سے اپنی نفرت میں ایسے اندھے ہوئے ہیں کہ تمام الزامات بس ہم پر آ کر تمام ہوتے ہیں اور الٹا ہم پر ہی الزام لگتا ہے کہ ہم اپنے اوپر لگنے والے اس نان سٹاپ بہتان تراشی پر جماعت کے خلاف احتجاج کیوں کر رہے ہیں۔

مولانا مودودی اور انکے افکار کی آدھی متاع جمیعت اپنی غنڈہ گردیوں سے لٹوا چکی تھی، بقیہ آدھی متاع اس شخص منور حسن نے آ کر لٹا دی۔ اور مودودی صاحب کی جماعت اسلامی سے جو رشتے اور ہمدردیاں تھیں، آج وہ سب رشتے ٹوٹ گئے۔
اختتام اقتباس۔۔۔
÷÷
خدا کا شکر ہے کہ اگر آپ کا کوئی رشتہ یا ہمدردیاں جماعت کے ساتھ تھی وہ ختم ہوگئیں۔۔
لیکن آپنے اپنے اس بیان کو جسٹیفائی کرنے کے لئے جو ویڈیو دی ہے اس سے تو کچھ ثابت نہیں ہورہا، اس لئے آپ کی تحریر ویڈیو کے اعتبار سے فضول ہے ،، باقی اپنی رائے کے اظہار کی آپ کو آذادی ہے ، ذبان آپکی ، توانائی آپکی، پھونک آپکی، سوچ آپکی جیسے چاہے استعمال کریں۔
 

غازی عثمان

محفلین
آپ نے مزید فرمایا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے قائد کے متعلق لکھتے ہیں۔
اقتباس:
از غازی عثمان:
منور حسن میرے چاچے کا لڑکا نہیں ہے جسے آپ میرے ساتھ نتھی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اگر اس سے کوئی شکایت ہے تو منصورہ جاؤ اور بات کرو،،چاہو تو اس کا سر پھوڑدو،،
چنانچہ خود کو منور حسن سے بری کر لیا، مگر الطاف حسین کو مجھ سے نتھی کر دیا:
اقتباس:
از غازی عثمان:
آپکے ذہنی مریض قائد نے پاگل پنے کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے اپنے بھائی اور بھانجے کا خون بھی اسی شخص کے سر ڈالنے کی کوشش کی جب کے یہ پی پی پی کے دور میں ہوا تھا
جبکہ میں کبھی متحدہ کی کارکن نہیں رہی مگر یہ حضرت بذات خود غنڈہ جمعیت کا حصہ رہے ہیں۔
یہ وہ شرشت ہے جب غازی عثمان اپنے اوپر ہزار خون معاف رکھتے ہیں مگر دوسروں پر الزام لگانے میں لمحہ بھر نہیں چوکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نمبر ایک، میں اسلامی جمعیت طلبہ کا حصہ رہا ہوں، یہ بات میں نے ہی فورم پر بتائی ہے تھی کیونکہ مجھے اپنا ماضی چھپا کر اپنے آپ کو غیر جانبدار ثابت کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا، اور مجھے فخر ہے کہ میں ایسی شاندار تنظیم سے وابسطہ رہا، جسے پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا، اساتذہ کی جانب سے بھی طلباء کی جانب سے بھی ، جو واحد تنظیم ہے جو طلبہ کے لیے سوچتی ہے ، اقدامات کرتی ، اور بہت کچھ جو کہ یہاں پر زیر بحث نہیں کبھی اس پر کوئی دھاگہ کھلا تو بات کروں گا۔ اب ایسی تنظیم کو آپ جیسے لوگ غنڈہ کہیں تو کہیں ، آسمان کی طرف منہ کرکہ تھوکتے رہو وہ ویسا ہی اجلا رہے گا اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نمبر دو۔ آپ نے ایک بار پھر منور حسن کو میرا قائد کہا، میں مانتا ہوں کہ منور حسن جمعیت کے ناظم اعلی رہے ہیں لیکن وہ بہت عرصہ پہلے فارغ ہوچکے ہیں جس زمانے میں وہ جمعیت میں تھے میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا ، اور میں ٢٠٠٣ میں جمعیت سے فارغ ہوچکا ہوں، منور حسن اب امیر جماعت اسلامی ہیں اور میرا تعلق کسی جماعت سے نہیں ، تو وہ میرے قائد کہاں سے ہوگئے؟؟

میں نے آپکے ذہنی مریض قائد لکھتے وقت آپکے کو ہائی لائٹ کیا تھا جس کا مطلب آٹھویں میں پڑھنے والے کو بھی معلوم ہے کہ کیوں کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے آپکا یہ جملہ
““یہ وہ شرشت ہے جب غازی عثمان اپنے اوپر ہزار خون معاف رکھتے ہیں مگر دوسروں پر الزام لگانے میں لمحہ بھر نہیں چوکتے۔“““ نل اینڈ وائڈ ہے۔
 

غازی عثمان

محفلین
مزید آپ فرماتی ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے وکیل کی مظلوم بننے کی ناکام کوشش
اور اب دیکھئیے یہ غازی عثمان وکیل جماعت اسلامی کی ایک انتہائی بھونڈی کوشش:
از غازی عثمان:
اقتباس:
محترمہ جناح پور کا الزام جماعت اسلامی نے نہیں لگایا تھا فوج نے لگایا تھا آپ جماعت اسلامی کے سر تھوپ رہی ہیں ،، یاد کریں نوازشریف متحدہ کی حمایت کرتے تھے اور بی بی محترمہ جن کے شوہر کی گود میں الطاف اب کھیل رہا ہے چیخ چیخ کر کہتی تھیں‌ کہ نواز جھوٹ بول رہا ہے وہ جناح پور بنانے والوں کو بچانا چاہتا ہے ،، اس تمام کنفیوژن میں جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لئے درخواست دی تھی کیا غلط کیا تھا۔ لنک
اختتام اقتباس۔۔
ایسے ڈھٹائی سے جھوٹ بولنا فقط ان مذہب کے ٹھیکیداروں کا ہی وطیرہ ہو سکتا ہے اور انکے سامنے تو یہودی میڈیا کا جھوٹ اور پروپیگنڈہ بچوں کا کھیل لگنے لگتا ہے۔
جماعت اسلامی صرف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی بات نہیں کر رہی، بلکہ آرمی کے بالکل صاف صاف اعلان کے بعد کہ جناح پور کا کوئی ثبوت نہیں پھر بھی جماعت اسلامی پچھلے 18 سال سے متحدہ کے خلاف مسلسل نان سٹاپ پروپیگنڈہ کر رہی ہے کہ متحدہ ملک غدار اور جناح پور سازش میں ملوث ہے۔
اسی مراسلے میں اوپر منور حسن کی ویڈیو موجود ہے جس میں وہ جناح پور کے حوالے سے متحدہ پر یہ مسلسل جناح پور کا الزام لگا رہے ہیں۔
شکر الحمد للہ لوگ اتنے اندھے نہیں ہیں کہ ان مذہب کے ٹھیکیداروں کا اصل مکروہ چہرہ انہیں نظر نہ آ سکے۔ انکے وکیل انکی سیاہ کاریوں کو چھپانے کے لیے ہزاروں لولے لنگڑے بہانوں کے پردے ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں، مگر سچائی کو پھر بھی نہیں چھپا سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ اوپر دی گئی ویڈیو میں جناح پور کا لفظ ہی نہیں۔ جماعت نے جناح پور کا الزام متحدہ پر نہیں لگایا تھا فوج نے لگایا تھا، اور جماعت کبھی مسلسل اسے نہیں اٹھاتی رہی ہاں متحدہ کو دہشتگر ضرور کہتی رہی ہے، جس پیپلز پارٹی کی دی گئی چوسنی متحدہ چوس رہی وہ مسلسل الزام لگاتی رہی ہے جناح پور کا ان کی اردو ویب سائٹ دیکھو ابھی بھی کراچی آپریشن ان کے دور کے کارناموں کے طور پر لکھا ہوا ہے ، باقی آپ یہودیوں کو جماعت سے ذیاد پسند کرتی ہیں تو کریں آپ کی اپنی چوائس ہے۔
نوٹ،،،،،میں نے وکالت میں نہیں تجارت میں گریجویشن کی ہے، اور تاحال طالب علم ہوں کوئی پیشہ اختیار نہیں کیا ہے ابھی تک
 

غازی عثمان

محفلین
مزید فرماتی ہیں۔

90 کی دھائی کی حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں مکمل طور پر ریاستی دہشتگردی اپنی انتہا پر موجود تھی مگر جماعت اسلامی اور دیگر کسی جماعت کو اس ریاستی قتل و غارت کے خلاف بولنے کی توفیق نہ ہوئی۔‘


ایک مسئلہ تو یہ ہے کہ ساری حقیقتیں آپ پر ہی آشکار ہوتی ہیں، باقی رہے دوسرے باقی سب جھوٹے اور لولے لنگڑے دلائل والے ہیں، ،،،، دوسرا یہ کے جماعت اس رساستی کریک ڈاؤن کے خلاف بھی بولی اور م ق م کی دہشتگردی کے خلاف بھی ، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے ان دنوں لیگل ایڈ کمیٹی بنائی اور سینکڑوں مہاجر نوجوانوں کو پولیس کے چنگل سے چھڑایا جن کو پولیس نے بھتہ وصول کرنے کے لئے پکڑا ہوا تھا، کوئی کسی ‘‘بھائی‘‘ کا بھائی تھا یا بھانجا ان میں سے اکثر اب متحدہ میں ہیں،

‘ اور رد عمل کے طور پر ہمیں وہاں وہی نظر آیا جیسا ردعمل مشرقی پاکستان میں ریاستی ظلم و ستم کے خلاف ہوا تھا۔ اس پورے عرصے میں ہزاروں مہاجروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا مگر کوئی ان ہزاروں لاشوں کو شمار کرنے کے لیے تیار نہیں اور انکا زور فقط جوابی کاروائی کی مذمت کرنے پر ہے۔ کیا لاش بوری میں ہونے کی وجہ سے لاش نہ رہی اور قتل قتل نہ رہا؟ کیا قانونی عقوبت خانوں (جیلوں) میں ہونے والا تشدد تشدد نہ رہا؟ مذہب کے ان ٹھیکیداروں کے خیال میں نہیں، بلکہ یہ مہاجر کتے بلیاں تھیں جنکے خون کا کوئی حساب نہیں۔
‘‘

مندرجہ بالا بات ناکسی نے کہی نا میرے کسی مراسلے سے اخذ ہوتی ہے ، خود ہی بولو، خود ہی واویلا مچاؤ ۔۔۔ شاباش

‘‘تو لگے رہو منا بھائی اپنی اس منافقت پر اور پھر بار بار تمہیں کراچی کی عوام الیکش میں متحدہ کو جتوا کر جوتا مارتی رہے گی۔‘‘
آپ کا کوئی قصور نہیں چیپ ذبان میں بات کرنا متحدہ والوں کی عادت ہے ، کچھ تو اثر ہونا تھا۔
 

غازی عثمان

محفلین
اور پھر یہ بھی

‘‘یہ خود کش حملہ آور آسمان سے نازل نہیں ہوئے ہیں، مگر انہی جماعتیے دین کے ٹھیکیداروں کی ناجائز حمایت کی پروردہ نتیجہ ہے۔
مگر نہیں، اظفر کو جماعت اسلامی کا یہ مکروہ چہرہ نظر نہیں آئے گا اور نہ اس پر کوئی اعتراض ہو گا، بلکہ الزامات کی توپوں کا سارا رخ پھر بھی ہماری طرف ہو گا کہ ہم جماعت اسلامی کے اس مکروہ چہرے کو بے نقاب کیوں کرتے ہیں۔‘‘


نمبر ایک ، منصورہ ( جماعت اسلامی پاکستان کا دفتر ) ہونے کی وجہ سے ذیلدار پارک اور کبھی پورے اچھرہ کو منصورہ کہ دیا جاتا ہے، ذبیر کے بقول اسے نہیں معلوم کہ وہ جگہ کہاں عثمان ان کو لے کر جاتا تھا۔

نمبر دو۔ڈاکٹر عثمان کا تعلق افواج پاکستان سے تھا، یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ مشرف پر کوئی حملہ ایسا نہیں ہوا جس کے ملزمان کا تعلق فوج سے نہ ہو بشمول ڈاکٹر عثمان، فوج سے وابستہ افراد اور بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں، مثلا منگلا میں ایس ایس جی میس میں دھماکہ، کئی فوجی گمشدہ افراد میں بھی شامل ہیں۔ تو آپ فوج پر الزام کیوں نہیں لگاتیں، دوسرا طالبان کے قریبی ساتھی فرقہ پرست گروپ ہیں ( طالبان کے نئے ترجمان کا نام اعظم طارق ہے ایسا نام عموم قبائلی علاقوں میں نہیں ہوتا ) اور جماعت فرقہ پرستی پر یقین نہیں رکھتی، ڈاکٹر عثمان کا تعلق بھی لشکرجھنگوی سے ہے جس کے نزدیک جماعت اسلامی والےبھی اتنے ہی بڑے کافر ہیں جتنے شیعہ کیونکہ وہ شیعوں کی حمایت کرتے ہیں۔

نمبر تین اور سب سے اھم، اگر جماعت اسلامی خودکش حملوں میں ملوث ہے تو پاکستان کے سیکورٹی ادارے بھی برابر کے شریک ہیں کیونکہ آپ جیسے غیر متعلق ترین لوگوں کو تو پتہ ہے کہ کون دھماکہ کروارہا ہے لیکن دھشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والے پاکستان کے سیکورٹی ادارے جن کے اقدامات کو امریکی سند تعریف بھی حاصل ہے ہاتھوں پر مہندی جمائے بیٹھے ہیں کاروائی کیوں نہیں کرتے ۔
 

غازی عثمان

محفلین
جماعت اسلامی کا کردار اچھا ہوتا عوام اس کو کبھی تواقتدار میں لاتی۔ :) تقریباً نصف صدی سے بس احتجاج کی سیاست کر رہئ ہے بیچاری :mad: پاکستان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور مکتی باہنی بنائی اور سقوط ڈھا کہ مہں اہم کردار ادا کیا۔ بنگالیوں کے خلاف قتل و غارت میں حصہ لیا۔ :sad2: تعلیمی اداروں میں شدت پسند کلچر کو پروان چڑھایا۔

محترم جاکر تاریخ پاکستان پڑھیں ، مکتی باہنی عوامی لیگ اور جگتو فرنٹ نے بنائی تھی سقوط ڈھاکہ اندرا گاندھی، مجیب اور بھٹو کا کارنامہ تھا تینوں قتل ہوئے، اور جماعت اسلامی تعلیمی اداروں میں کام نہیں کرتی:thumbsdown:
 

عین عین

لائبریرین
دراصل وقت آپ ضایع کر رہے ہیں۔ آپ کا زور اس پر ہے کہ مصطفے نے کچھ نہیں‌ کیا۔ سب نعمت بھائی کے منصوبے تھے۔ اچھا تھے تو کیا؟۔ مصطفے ان کو روک کر اپنے منصوبے بناتا؟ نعمت بھائی نے تعصب کی بدترین مثالیں‌قائم کیں۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں۔ اس پر کیا دلیلیں‌ لائون۔ اسی لیے تو بھاگ رہا ہوں‌کہ آپ بھی وقت ضایع کروانا چاہتے ہو دلیل مانگ کے۔ بھلا سورج کی تمازت اور چاند کی چاندنی کسی دلیل کی محتاج ہے؟ مطلب جو ہے سب کے سامنے ہے۔ اب کیا دلیل؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ نعمت بھای اور جماعت کو ووٹ نہ ملنے کا جواب نہین‌ دیا آپ نے؟ یہ اتنے مظلوم ہن‌کہ ہر دفعہ ان سے زیادتی اور دھاندلی ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔(ہنسی آتی ہے) کیوں‌ اب تک انھیں‌ اقتدار میں‌ نہیں‌ لائے لوگ؟ کیوں‌ یہ سیٹیں‌ نہیں‌ لے پاتے؟
 

عین عین

لائبریرین
اہم بات یہ ہے کہ ہمیں‌ آگے بڑھنا ہے۔ اور یقینا کسی بھی کام کا شروع کرنے والا کوئی بھی ہو سکتا ہے۔۔۔۔ جسے کوئی اور لے کر بڑھا۔ مصطفا کے بعد کوئی اور ہو گا۔۔۔۔۔۔ پھر کوئی اور۔۔۔۔۔۔۔۔ بس ۔۔۔۔۔۔۔ ماضی پر بحث سے فضول باتوں‌سے۔۔۔ حاصل کچھ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ دوڑو زمانہ چال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عین عین

لائبریرین
اور یہاں‌ بھی یہ بحث آپ لوگوں‌نے نکالی ہے۔ فرحان بے چارے نے تو مصطفے کے کاموں کی تعریف کی تھی جو اس کا حق ہے۔۔۔۔ اس پر لگی آگ کسی کو اور پھر لگتی ہی چلی گئی۔ اور یہی رویہ غلط ہے۔
 

ساجد

محفلین
جماعت اسلامی کا کردار اچھا ہوتا عوام اس کو کبھی تواقتدار میں لاتی۔ :) تقریباً نصف صدی سے بس احتجاج کی سیاست کر رہئ ہے بیچاری :mad: پاکستان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور مکتی باہنی بنائی اور سقوط ڈھا کہ مہں اہم کردار ادا کیا۔ بنگالیوں کے خلاف قتل و غارت میں حصہ لیا۔ :sad2: تعلیمی اداروں میں شدت پسند کلچر کو پروان چڑھایا۔
فرحان ، میرے دوست ، ایسی باتیں نہیں لکھتے کہ جن کا کوئی سر پیر ہی نہ ہو۔ میں جماعت اسلامی کے ناقدین میں سے ہوں لیکن تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں۔
آپ پاکستان کی ماضی قریب کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور پھر بنگلہ دیش کے باسیوں سے ملیں تو آپ کو اپنے خیالات بدلنا پڑیں گے۔ اور پھر آپ اپنی ہی بات میں تضاد رکھتے ہیں ایک طرف تو آپ لکھ رہے ہیں کہ جماعت اسلامی نے مکتی باہنی بنائی اور دوسرے ہی فقرے میں آپ اسے بنگالیوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
میرے عزیز ، کیا آپ جانتے ہیں کہ مکتی باہنی کا بنگلہ دیش کی پاکستان سے علیحدگی میں کیا کردار رہا اور اس کو امداد کس نے دی؟ اگر آپ کی معلومات اس بارے مکمل ہوتیں تو آپ جماعت اسلامی کو مکتی باہنی بنانے کا "اعزاز" نہ دیتے۔ اور اگر یہ جماعت مکتی باہنی بناتی تو پھر بنگالی اس سے پرخاش کیوں رکھتے؟۔
بنگالی آج بھی بات کرے گا تو پاکستان کے تین لوگوں کو منہ بھر کے گالی دیتے ہوئے جذباتی ہو جاتا ہے ایک پاکستان کی فوج دوسرے پنجابی اور تیسرے رضاکار۔
پاکستان کے جو لاکھوں باشندے آج بھی بنگلہ دیش میں بے سرو ساماں مہاجر ہیں ان کو وہاں رضاکاروں میں ہی شمار کیا جاتا ہے اور رضاکار وہ لوگ ہیں جو اردو بولنے والے تھے اور ان میں زیادہ تر لوگ مذہب پسند اور اچھی خاصی تعداد میں جماعت کے حمایتی تھے۔
ہاں تعلیمی اداروں کے علمی ماحول میں تشدد کا عنصر شامل کرنے میں جماعت ملوث رہی ہے اور اس کے ٹکر پہ پنجاب میں پی ایس ایف رہ چکی ہے۔ اس کے بعد دیگت تنظیمیں مثال کے طور پہ ایم ایس ایف ،امامیہ سٹوڈنٹس اور اے ٹی آئی وغیرہ بھی ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ کہ سیاست کو تعلیمی اداروں میں تشدد کے ذریعے پروان چڑھانے میں جماعت سمیت سب تنظیمیں شامل ہیں۔
 

غازی عثمان

محفلین
مزید جھوٹ اور کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش
///////////////////////////////////////////////////////////
اقتباس
از غازی عثمان:
لیکن میں نے دو اہم نکات آپ کہ گوش گزار کیے تھے، اب ایسی ویڈیو تو کوئی نہیں لاسکتا جس میں ایم کیو ایم والے قتل کر رہے ہوں ،، فائرنگ والی ویڈیوز موجود ہیں لیکن اس میں متحدہ والے دوسروں کو قتل کررہے ہیں ،، وہ چلیں گی نہیں کیونکہ آپ کو ایسی ویڈیوز ہی درکار ہیں جس میں متحدہ والے اپنے سابق کارکنوں کو مار رہے ہوں ،،
اختتام اقتباس۔۔

یہاں پر بات حقیقی کی نہیں ہو رہی اور آپ جھوٹ بول کر شکوک نہیں پیدا کر سکتے۔

میں نے جو ڈان اخبار کی خبر پوسٹ کی ہے اس میں صاف صاف لکھا ہے کہ یہ مرنے والے حقیقی کے نہیں بلکہ متحدہ قومی موؤمنٹ کے تھے اور اس پر آپ نے جھٹ اپنا قیاسی جھوٹا الزام لگا دیا کہ الطاف حسین نے خود اپنے ان متحدہ کے ساتھیوں کو مروا دیا۔ اور جب آپ سے ثبوت پوچھا گیا تو ابتک بس آپ آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں مگر ثبوت نہیں پیش کر رہے کہ آپ کو کہاں سے پتا چلا کہ مرنے والے یہ 30 اراکین الطاف حسین کے خلاف ہو گئے اور نہ آپ نے یہ ثبوت پیش کیا ہے کہ آپ کو کہاں سے پتا چلا کہ الطاف حسین نے ہی اپنے متحدہ کے ان 30 اراکین کو قتل کروایا؟ اس پر ڈھٹائی یہ کہ لولے لنگڑے بہانوں پر بہانے۔ اور آخر کیوں ایسا نہ ہو آخر جمعیت کی تربیت کا اثر تو ہونا ہی تھا۔‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘
یہ رہا میری جانب سے لکھا گیا پورا متن
\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اقتباس از مہوش
اصل پيغام ارسال کردہ از: مہوش علی
بات کرنے سے قبل اپنے گریبان میں دیکھ لیجئے کہ یہ آپ کا امت اخبار ہے تو اس جھوٹ بولنے میں بے مثال ہے۔۔۔۔ یا پھر آپکی جماعت اسلامی ہیں جو پچھلے 18 سالوں سے بنا کسی ثبوت کے جناح پور کا جھوٹا الزام لگاتے آ رہے ہیں۔۔۔۔ یا پھر آپ کے منور حسن ہیں جو ٹی وی پر کھلے عام ڈھٹائی سے جھوٹا بولتے ہیں کہ ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ نے نشتر پارک میں دھماکے کروا کی لوگوں کو مروایا، اور جب پوچھا جاتا ہے کہ یہ رپورٹ آپ نے خود دیکھی تو منور صاحب اول فول بولنے لگتے ہیں اور بات کا جواب نہیں دیتے۔ ۔۔۔۔ یا پھر بذات آپ خود جو متحدہ کے کارکنوں کے قتل کے بعد بنا کسی ثبوت کے کھلا الزام لگا رہے ہوتے ہیں کہ متحدہ نے خود مروا دیے۔۔۔۔۔۔
اختتام اقتباس۔۔
۔
غازی عثمان۔۔
محترمہ میں نہ امت کا مالک ہوں نا ایڈیٹر ناہی امیر جماعت اسلامی ہوں اس لئے آپ ہرگز آپکا یا آپکی استعمال نہیں کرسکتیں
محترمہ جناح پور کا الزام جماعت اسلامی نے نہیں لگایا تھا فوج نے لگایا تھا آپ جماعت اسلامی کے سر تھوپ رہی ہیں ،، یاد کریں نوازشریف متحدہ کی حمایت کرتے تھے اور بی بی محترمہ جن کے شوہر کی گود میں الطاف اب کھیل رہا ہے چیخ چیخ کر کہتی تھیں‌ کہ نواز جھوٹ بول رہا ہے وہ جناح پور بنانے والوں کو بچانا چاہتا ہے ،، اس تمام کنفیوژن میں جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لئے درخواست دی تھی کیا غلط کیا تھا ،، لیکن فوج نے کچھ ہی دنوں کے بعد جناح پور کا الزام واپس لے لیا تھا ،،، بات ختم ، لیکن اٹھارہ سال بعد برگیڈئیر بلا نے کس کے کہنے پر میاؤں میاؤں شروع کی دنیا جانتی ہے ، کس نے فائدہ اٹھایا ،، سب کو معلوم ہے ،، جس شخص کو نقصان پہچانے کی کوشش کی وہ بیچارہ تو خود ایم کیو ایم کے تحفظ کی کوششیں کررہا تھا اور اٹھارہ سال بعد آپکے ذہنی مریض قائد نے پاگل پنے کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے اپنے بھائی اور بھانجے کا خون بھی اسی شخص کے سر ڈالنے کی کوشش کی جب کے یہ پی پی پی کے دور میں ہوا تھا ،، وہی پی پی پی جس کی اردو ویب سائٹ پر آپ جائیں تو کراچی آپریشن کو پی پی پی حکومت کے کارنامہ کے طور پر ابھی بھی لکھا ہوا ہے۔

بی بی منور حسن سے تو آپ خود نپٹیں ، ویسے آپ کو الزام لگاتے ہوئے ویڈیو پیش کرنی چاہیے تھی کیونکہ ہوسکتا ہے یہ بھی آپ کا ایک جھوٹ ہو کسی نے پکڑ لیا تو ٹھیک ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔
لیکن میں نے دو اہم نکات آپ کہ گوش گزار کیے تھے، اب ایسی ویڈیو تو کوئی نہیں لاسکتا جس میں ایم کیو ایم والے قتل کر رہے ہوں ،، فائرنگ والی ویڈیوز موجود ہیں لیکن اس میں متحدہ والے دوسروں کو قتل کررہے ہیں ،، وہ چلیں گی نہیں کیونکہ آپ کو ایسی ویڈیوز ہی درکار ہیں جس میں متحدہ والے اپنے سابق کارکنوں کو مار رہے ہوں ،، تو میں کہہ رہا تھا دو منطقی نکات آپ کے گوش گذار کیں تھیں،

نمبر ایک ،، جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے ،، ہم کراچی میں رہنے والے ایسے سیکڑوں لوگوں کو جانتے ہیں جو یہ حق وصول کرچکے ہیں ،، ہاں جن کو پتہ بھی ہو اور جھوٹ بولیں وہ الگ بات ہے ۔
نمبر دو باوجود حکومت میں ہونے کے ان کا مقدمہ کیوں نہیں چلا کیوں متحدہ نے باوجود وزارت داخلہ پاس ہونے کہ ان کے قتل کی تحقیقات نہیں کیں ،، کیا وہ قاتل پکڑے جانے سے خوفزدہ تھی ،، ہوسکتا ہے نا ،،
\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\
اب آپ اس کو اٹھائیس ہزار دفعہ بھی پڑہیں گی تو اس میں حقیقی کا لفظ پیدا نہیں ہوسکتا، اب اس جواب اور اپنی پوسٹ کا موازنہ کیجئے ۔ آپ ہی کیا تمام احباب جائزہ لیں سب کو پتا چل جائے گا کہ محترمہ پر کس کی تربیت کا اثر ہے
 

غازی عثمان

محفلین
بنگالی آج بھی بات کرے گا تو پاکستان کے تین لوگوں کو منہ بھر کے گالی دیتے ہوئے جذباتی ہو جاتا ہے ایک پاکستان کی فوج دوسرے پنجابی اور تیسرے رضاکار۔
پاکستان کے جو لاکھوں باشندے آج بھی بنگلہ دیش میں بے سرو ساماں مہاجر ہیں ان کو وہاں رضاکاروں میں ہی شمار کیا جاتا ہے اور رضاکار وہ لوگ ہیں جو اردو بولنے والے تھے اور ان میں زیادہ تر لوگ مذہب پسند اور اچھی خاصی تعداد میں جماعت کے حمایتی تھے۔
ہاں تعلیمی اداروں کے علمی ماحول میں تشدد کا عنصر شامل کرنے میں جماعت ملوث رہی ہے اور اس کے ٹکر پہ پنجاب میں پی ایس ایف رہ چکی ہے۔ اس کے بعد دیگت تنظیمیں مثال کے طور پہ ایم ایس ایف ،امامیہ سٹوڈنٹس اور اے ٹی آئی وغیرہ بھی ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ کہ سیاست کو تعلیمی اداروں میں تشدد کے ذریعے پروان چڑھانے میں جماعت سمیت سب تنظیمیں شامل ہیں۔

بنگالیوں میں عوامی لیگ والے ہی گالیاں دیتے ہیں یا وہ جو حکومتی پروپیگنڈہ کا شکار ہیں، لیکن انہی رضاکاروں کے کمانڈر اور عام فائٹر آج بھی بنگلہ دیش میں موجود ہیں کوئی کسی پارٹی کا سربراہ ہے، کوئی وزیر رہا ہے کوئی انڈسٹریلسٹ ہے اور کوئی اپنے حلقے سے لاکھوں ووٹ لیکر کامیاب ہوتا ہے۔

اچھا ان رضاکاروں میں زیادہ تر بنگالی تھے اور سقوط کے بعد بڑی تعداد میں قتل کردیئے گئے بنگلہ دیش میں موجود محصورین پاکستان میں زیادہ تر رضاکار نہیں‌ تھے کیوں کہ جو تھے وہ قتل کردیئے گئے تھے ۔

البتہ جماعت اسلامی تعلیمی اداروں میں تشدد کی ذمہ دار کیسے ہوسکتی ہے جبکہ وہ کبھی کسی تعلیمی ادارے میں‌ کام نہیں کرتی،
 

عین عین

لائبریرین
۔۔۔غازی عثمان۔۔۔۔
البتہ جماعت اسلامی تعلیمی اداروں میں تشدد کی ذمہ دار کیسے ہوسکتی ہے جبکہ وہ کبھی کسی تعلیمی ادارے میں‌ کام نہیں کرتی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھائی اتنے بچے تو آپ بھی نہیں‌۔ جماعت سے مراد یقینا اس کی بغل بچہ ہے۔ اور اتنی اتنی باتوں‌ کو پکڑ کر ٹائپو اور چھوٹی غیر ضروری باتیں‌ نکالیں‌ گے تو ہو گئی بحث ۔ آپ خود بھی سمجھ دار ہیں۔ اور سب ہی جانتے ہیں‌ جمعیت کے مکروہ چہرے کو جو جماعت کے لیے نوجوانون کو بدمعاشی کے لیے تیار کرتی ہے۔ بُک اسٹالز کی آڑ ‌میں‌ جہاد کے لیے تیار کرتی ہے جس سے میں‌ قاضیوں‌ نعمتیوں‌ کی اولاد مستثنی ہے، طفیل بھائی کے گھر کے لوگ نہیں‌ جا سکتے ، لیکن قوم کی مائیں‌ بھیجیں‌ قاضی کی ایک آواز پر اپنے لخت جگر کو ’جہاد‘ کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انھوں‌ نے اسی تنظیم کا ذکر کیا ہے۔
اب تو واضح‌ ہو گیا ہو گا؟ جماعت کرتی نیہں‌ کچھ بھی کرواتی ہے:)
 

آفت

محفلین
جھوٹ پہ جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم ہو ہے ہیںَ کراچی میں اس وقت ایم کیو ایم کی طلباء تنظیم اے پی ایم ایس او کی بدمعاشیاں عروج پر ہیں ۔ جس ادارے میں یہ تنظیم ہے وہاں اسٹڈی نہیں ہوتی باقی سب کچھ ہوتا ہے ۔ قتل و غارت گری،بھتہ خوری،غنڈہ گردی اور دنگا فساد ان کے کارنامے ہیں ۔ پورا شہر نو گو ایریا بنا ہوا ہے ۔ کوئی بھی ان کے سیاہ کاموں پر احتجاج نہیں کر سکتا ۔ حتٰی کہ صحافی بھی بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں ۔ دوسروں کی بات کرتے ہیں کہ باہر بھاگ جاتے ہیں اپنے لیڈر میں اتنی ہمت نہیں کہ اپنی حکومت کی موجودگی میں واپس آئے ۔ کیونکہ الطاف حسین کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے ۔ جن کے بچے مروا دیے وہ اسے کیسے چھوڑیں گے ۔
 

ساجد

محفلین
بنگالیوں میں عوامی لیگ والے ہی گالیاں دیتے ہیں یا وہ جو حکومتی پروپیگنڈہ کا شکار ہیں، لیکن انہی رضاکاروں کے کمانڈر اور عام فائٹر آج بھی بنگلہ دیش میں موجود ہیں کوئی کسی پارٹی کا سربراہ ہے، کوئی وزیر رہا ہے کوئی انڈسٹریلسٹ ہے اور کوئی اپنے حلقے سے لاکھوں ووٹ لیکر کامیاب ہوتا ہے۔

اچھا ان رضاکاروں میں زیادہ تر بنگالی تھے اور سقوط کے بعد بڑی تعداد میں قتل کردیئے گئے بنگلہ دیش میں موجود محصورین پاکستان میں زیادہ تر رضاکار نہیں‌ تھے کیوں کہ جو تھے وہ قتل کردیئے گئے تھے ۔

البتہ جماعت اسلامی تعلیمی اداروں میں تشدد کی ذمہ دار کیسے ہوسکتی ہے جبکہ وہ کبھی کسی تعلیمی ادارے میں‌ کام نہیں کرتی،
غازی صاحب ، آپ سے کوئی بات زبردستی نہیں منوائی جا رہی۔ آپ کا معاملات اور چیزوں کا جائزہ لینے کا زاویہ مجھ سے مختلف ہو سکتا ہے لیکن حقیقت کو انصاف کے ساتھ بیان کرنا تو سب کی ذمہ داری ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جماعت اسلامی تعلیمی اداروں میں سب سے منظم اسلامی جمیعت طلبا کی سرپرست ہے یادش بخیر یہ وہی جمعیت ہے جنہوں نے حال ہی میں عمران خان کے ساتھ ہاتھ کیا ہے ۔ میں بحث کو طول نہیں دینا چاہتا ۔ ہو سکتا ہے کہ کراچی میں اب دوسری تنظیمیں تشدد میں اس سے آگے نکل چکی ہوں لیکن پنجاب میں ابھی تک یہ پہلے نمبر پہ ہے ۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ کسی فرد یا جماعت پہ میری تنقید اس کے بالجملہ عوامل پر نہیں ہوتی بلکہ اسی پہلو کے حوالے سے بات کرتا ہوں جو زیر بحث ہوتا ہے لہذا بات کو مزید پہلوؤں تک پھیلانے سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔
 

غازی عثمان

محفلین
بھائی اتنے بچے تو آپ بھی نہیں‌۔ جماعت سے مراد یقینا اس کی بغل بچہ ہے۔ اور اتنی اتنی باتوں‌ کو پکڑ کر ٹائپو اور چھوٹی غیر ضروری باتیں‌ نکالیں‌ گے تو ہو گئی بحث ۔
برادر میری یہ مجال کہ میں ساجد بھائی کی کوئی غلطی نکالوں ،، نا بھائی نا میں تو ان کے کاندھے پر لگے دو ستارے دیکھ کر ہی کانپ جاتا ہوں۔۔:nailbiting:
 
Top