ایمان اور صاحب ایمان

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ایمان کا لفظامن سے مشتق ہے :جس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ ایمان لاکر آدمی اپنے آپ کو آخرت اور عذاب سے بچالیتا ہے۔ ایمان سے مراد اللہ تعالیٰ کے وجود اُس کی اُلوہیت ووحدانیت کو تسلیم کرنا نیز رسول اللہﷺکو برحق رسول اور سارے اَنبیاءومُرسلین میں سب سے آخری نبی و رسول تسلیم کرنے کو کہتے ہیں۔ علاوہ بریں سارے اِسلامی عقائد کو قبول کرنا اور اُن کے ساتھ ہی سیدنا محمد رسول اللہ ﷺنے جو احکام اور خبریں لوگوں تک پہنچائیں اور وہ قطعی طور پر یا تواتر سے ثابت ہیں ان کو دُرست مان کر قبول کیا جائے اَیسا کرنے والا صاحبِ ایمان کہلاتا ہے۔
 
Top