ایشین چمپئینز ٹرافی (ہاکی) پاکستان بمقابلہ ملائیشیا: سیمی فائنل

Wasiq Khan

محفلین
پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر
ایشین ہاکی چیمینیز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔
چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل نے پاکستان کو ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، پاکستان نے پنلٹی شوٹ آوٹ پر ملائیشیا کو 2-3 سے شکست دی جب کہ فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ ٹاکرا ہوگا۔
واضح رہے پاکستان کو 2012 اور2013 میں ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اگر گرین شرٹس نے یہ ایونٹ بھی جیت لیا تو ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلے گی جب کہ بھارتی ٹیم آخری بار 2011 میں چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔
 
Top