ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچز کی تاریخ

550194_2236888_updates.jpg

ایشیا کپ 2018 کا آغاز کل سے ہورہا ہےجو کہ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں گروپ ’اے‘ اور ’بی‘ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم (ہانگ کانگ ) شامل ہے جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔
ایشیا کپ 2018 میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جس میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔
ایشیا کپ کا آغاز سال 1984 میں کیا گیا تھا، اس کی 34 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 12 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے 5 پاکستان ور 6 میچز بھارت نے جیتے جبکہ ایک میچ بارش کےباعث منسوخ ہوگیا تھا۔
اس سال کے شیڈول کے مطابق 19ستمبر کو پاک بھارت کے درمیان 13واں ( ایشیا کپ ) میچ کھیلا جائے گا، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس میچ میں بازی کون لے جائے گا؟
آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے اب تک کے میچز پر !!!!!!

1984 (متحدہ عرب امارات) : بھارت 54 رنز سے جیت گیا
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں جیت بھارت کے نام رہی، یہ میچ 1984 میں شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 188 رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ پاکستانی ٹیم یہ ہدف پورا نہ کر سکی اور 134رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

1988 (بنگلادیش) : بھارت 4 وکٹس سے جیتا
ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ بھی بھارت کے نام رہا، یہ میچ 1988 میں بنگلا دیش میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 142 رنز کا ہدف دیا جو کہ بھارت نے پورا کرلیا ۔

1995 (متحدہ عرب امارات) : پاکستان 97 رنز سے جیتا
ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوئی، یہ میچ 1995 میں شارجہ میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 266 رنز بنائے۔ انضام الحق اور وسیم اکرم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاجبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم ہدف پورا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

1997 (سری لنکا) : بارش کے باعث میچ منسوخ ہوگیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا چوتھا میچ کولمبو میں بارش ہوجانے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

2000 (بنگلادیش) : پاکستان 44 رنز سے جیت گیا
ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بہترین بیٹنگ کی اور میچ اپنے نام کرلیا، سال 2000 میں بنگلادیش میں کھیلے جانے والے میچ میں صرف ’محمد یوسف‘ کی سنچری کافی تھی میچ جیتوانے کے لیےاس کے علاوہ پاکستان نے 8 چوکے اور 4 چھکے لگاکر 295 رنز اسکور کیے۔ بھارت ہدف پورا نہ کرسکا اوراس میچ میں اسے بدترین شکست کا سامنا رہا۔

2004 (سری لنکا) : پاکستان 59 رنز سے جیتا
ایشیا کپ کے آغاز کے دو میچز ہارنے کے بعد پاکستان کو لگاتار تیسری مرتبہ بھارت کے مقابلے میں جیت کا سامنا رہا۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 300 رنز بنائے جو کہ ’شعیب ملک‘ کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ 2004 میں سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو جیت شعیب ملک نے دلوائی، اس کے علاوہ کوئی دوسراپاکستانی بیٹسمین 50رنز کی بھی اننگ نہ کرسکا جبکہ شعیب ملک نے 18 چوکوں اورایک چھکےپر مشتمل اننگ کھیلی۔

2008 (پاکستان) : بھارت 6 وکٹس سے جیتا
ایشیا کپ کا ساتواں میچ پاکستان کے شہر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اپنے ملک میںکھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان بھارت سے ہار گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 299 رنز کا ہدف مخالف ٹیم کو دیا جبکہ بھارت نے ہدف پورا کرتے ہوئے جیت اپنے نام کرلی۔

سپر فورز (super fours) : پاکستان 8 وکٹس سے جیت گیا
پاکستان کو گروپ اسٹیج میں اپنی شکست برداشت نہیں ہوئی اور پھر سپر فورز میں جیت کر پاکستان نے اپنی ہار کا بدلہ بھارت سے لے لیا۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 308 رنز بنائے، پاکستان کی باری آنے پر ناصر جمشید اور سلمان بٹ کی شاندار بیٹنگ نے بھارت کوپریشانی میں مبتلا کردیا بعد از یونس خان اور مصباح الحق نے ایسے ہی بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتےہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

2010 (سری لنکا) : بھارت 3 وکٹس سے جیت گیا
سال 2010 میں کھیلے جانے والےٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے اس طرح سے اسکور نہیں کیا جیسے پچھلے چار میچز میں کیا گیا تھا۔ بھارت میں مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 267 رنز بنائے۔ اس میچ میں سلمان بٹ اور کامران اکمل نمایاں رہے۔ پاکستانی بولرز کی خراب کارکردگی کے سبب پاکستان کو شکست کا سامنا رہا اور بھارت نے ہدف پورا کرلیا۔

2012 (بنگلادیش) : بھارت 6 وکٹس سے جیتا
ایک بار پھر پاکستان نے 2012 میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے 300 سے زائد رنز بنا ڈالے۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرکے پاکستان نے بھارت کو 329 کا ہدف دیا۔ میچ کے آغازمیں محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے مشترکہ 244 رنز بنائے بعد از یونس خان نے 34 بالز پر 52 رنز بناکرکل 329 اسکور کیا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اورجیت اپنے نام کی۔

2014 (بنگلادیش) : پاکستان کی 1 وکٹ سے جیت
سال 2014 میں بنگلادیش میں کھیلے جانے میچ میں جیت بھارت کی تھی مگر میچ کے اختتام میں شاہد آفریدی نے فلمی انداز میں 2 لگاتار چکھے لگا کر جیت پاکستان کو دلوادی جبکہ بھارت سمیت پاکستانی عوام بھی اس کامیابی پر حیران تھی۔ اس میچ میں شاہدخان آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔
2016 (بنگلادیش) : بھارت کی 5 وکٹس سے جیت
ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں بھارت کو جیت ہوئی جبکہ پاکستان کوبدترین شکست کا سامنا رہا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم محض 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ بھارت کے لیے ہدف پورا کرنا کوئی مشکل کام نہیں تھا ۔
لنک
 
Top