ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لیے ایپ ، سوفٹویئر بتلائیں

السلام علیکم
مجھے ایسا سوفٹ ویئر چاہئے جو موبائل کے ایس ایم ایس پیکج سے میسجز بھیج سکے۔ کسی دوسرے گیٹ وے کی ضرورت نہ ہو۔
 
تھوڑی وضاحت کر دیں سوال کی سمجھ نہیں آئی
جناب میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہوں جس کے لیے مجھے ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے بارے میں معلومات چاہیے کہ یہ کس طرح کی جاتی ہے امید ہے کہ میں نے اپنی بات واضح کر دی ہے
 
م حمزہ

محفلین

بھارت میں way2sms.com سائٹ سے آپ فری میں جتنے چاہے ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔ شاید پاکستان میں بھی ایسی کوئی سائٹ ہو۔
 
ایس ایم ایس کاسٹر ایک سافٹ وئیر ہے جسکے ساتھ آپ اپنا موبائل کونیکٹ کر سکتے ہیں۔ نوکیا کا پرانا کی پیڈ والا موبائل جس میں انفراریڈ ہو، وہ ماڈل ایس ایم ایس کاسٹر کے ساتھ با آسانی کونیکٹ ہوجاتا ہے اور پھر آپ موبائل کے ایس ایم ایس پیکج کو استعمال کرتے ہوئے اس سافٹ وئیر کے ذریعے دن میں ہزاروں میسج با آسانی کر سکتے ہیں۔
SMS Caster
 
ایس ایم ایس کاسٹر آپ نے استعمال کیا ہے
 
لیکن اس میں آپکو پی ٹی اے کی پالیسی کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ مجھے مکمل طور پر تو علم نہیں مگر میرے خیال سے پی ٹی اے کی جانب سے آپ ایک نمبر سے ایک دن میں 500 سے زائد میسج نہیں بھیج سکتے۔ اگر بھیجیں گے تو آپکا نمبر بلاک کر دیا جائے گا۔ مجھے اس بارے میں یقین نہیں ، مگر میرا خیال ہے کہ ایسے کوئی پالیسی ہے۔ لہذا پی ٹی اے سے اس بارے میں معلومات لیں۔
اور اگر ایسا ہو تو پھر مختلف نمبروں کا استعمال کریں اگر دن میں آپکو مارکیٹنگ کے لیے زیادہ میسجز بھیجنے ہوں تو۔
 
ایس ایم ایس کاسٹر ایک سافٹ وئیر ہے جسکے ساتھ آپ اپنا موبائل کونیکٹ کر سکتے ہیں۔ نوکیا کا پرانا کی پیڈ والا موبائل جس میں انفراریڈ ہو، وہ ماڈل ایس ایم ایس کاسٹر کے ساتھ با آسانی کونیکٹ ہوجاتا ہے اور پھر آپ موبائل کے ایس ایم ایس پیکج کو استعمال کرتے ہوئے اس سافٹ وئیر کے ذریعے دن میں ہزاروں میسج با آسانی کر سکتے ہیں۔
SMS Caster

کیا اس کا لنک مل سکتا ہے مجھ کو سرچ کرنے باوجود نہیں ملا
 
محمدصابر

محفلین
پچھلی ڈیڑھ دو دہائیوں میں ایس ایم ایس بھیجنے والے متعدد سافٹ ویئر بنائے۔ ان دنوں موبی لنک اور ٹیلی نار سے ایس ایم ایس اے پی آئی کے ذریعے بھیج رہا ہوں۔ یہ میرا دوسرا سافٹویئر تھا۔ کسی کو مفت بنا کر دیا تھا۔ چیک کر لیں اگر چلا سکتے ہیں تو استعمال کریں۔ میں اس کے ساتھ 6230 استعمال کیا کرتا تھا اس کو بلوٹوتھ کے ساتھ جوڑ کر اس کی کام پورٹ کو منتخب کریں اور ایس ایم ایس بھیجیں۔ بعد میں جی ایس ایم ماڈم بھی استعمال کرتا رہا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے کہ یہ شاید چھ سے سات سیکنڈ میں ایک ایس ایم ایس بھیجا کرتا تھا۔
 
ونڈوز 8 یا ونڈوز 10 پر چلے گا؟ اور یہ کونسے پلیٹ فارم پر بنا ہے؟ میرا مطلب وی بی ڈاٹ نیٹ یا سی شارپ وغیر؟
 
میرے پاس میرے استاد کا بنایا ہوا ایک سوفٹ وئیر ہے جس کے بیک اینڈ پر ڈاٹ نیٹ استعمال ہوا ہے وہ ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے حوالے سے بہت مفید ہے مگر مجھے دو چیزوں کی معلومات چاہیے.
ایک تو یہ کہ پی ٹی اے کی قانون کے مطابق ہم دن میں کتنے ایس ایم ایس کر سکتے ہیں؟
دوسری یہ کہ ہم مختلف شہروں کے حساب سے نمبروں کو کس طرح جمع کر سکتے ہیں؟
 
ایک دن میں کتنے میسج کر سکتے ہیں اسکی معلومات تو آپ ہیلپ لائن پر کال کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔
مجھے اکثر مارکیٹنگ والوں کے میسج آتے ہیں جو مارکیٹنگ سافٹوئیر اور نمبروں کی ڈیٹا بیس فروخت کر رہے ہوتے ہیں۔ انکے پیکجز ہوتے ہیں 2000 سافٹ وئیر کا لیتے ہیں اور 1000 روپے میں 10000 نمبر جبکہ 5000 روپے میں 100،000 نمبرز کی ڈیٹا بیس دیتے ہیں۔ انکا دعوی ہوتا ہے کہ یہ شہر کے حساب سے ایکٹیو نمبر ہونگے۔ مگر اس میں کتنی صداقت ہے اسکا علم نہیں۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ فیک لسٹ ہوگی جس میں بہت سے نمبر یا تو بند ہونگے یا پھر اس شہر کے نہیں ہونگے جسکے بتائے جائیں گے۔

شہر کے حساب سے نمبروں کا حصول اور ان نمبروں کا جو چل رہے ہوں، او ایل ایکس کے ذریعے ممکن ہے۔ او ایل ایکس سے آپ ہر شہر کے چلتے نمبروں کی 100 فیصد درست ڈیٹا بیس بنا سکتے ہیں۔ مگر اسکے لیے بہت محنت درکار ہوگی۔ میں نے سنا ہے کچھ سافٹ وئیر مل جاتے ہیں جو او ایل ایکس سے نمبر آٹو میٹک محفوظ کر لیتے ہیں۔ مگر ایسا کوئی سافٹ وئیر کبھی استعمال نہیں کیا۔
 
Top