ایسے ہے رواں میراقلم نعتِ نبی میں

جی محترمی شاکرالقادری صاحب ۔
کراچی سے ایک پرچہ (بلکہ کتابی سلسلہ) نکلتا ہے: ’’نعت رنگ‘‘ ، صبیح رحمانی ترتیب دیتے ہیں۔ نعت کی فنیات کے حوالے سے اس میں بہت گراں قدر مقالے شامل ہوا کرتے ہیں۔
یہ مجھے نہیں معلوم کہ ’’نعت رنگ‘‘ انٹرنیٹ پر دستیاب ہے یا نہیں۔
محترم آپ کو بے لاگ تبصرہ کرنے کامکمل حق ہے۔ آپ کی آرائیں جہان نعت کے صفحات میں پیش کرنے ناچیزکوفخرہوگا۔
نعت رنگ دستیاب ہے نیٹ پہ۔ نعت ریسرچ سنٹر ڈاٹ کام،
نعت رنگ ڈاٹ نیٹ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
نعت میں کچھ مثالیں ایسی بھی ہیں کہ جذبے کو فن پر قربان کر دیا گیا۔ کئی برس پہلے کی بات ہے، نعتیہ شاعری کی ایک کتاب کو صدارتی ایوارڈ ملا۔
اس میں فن بہت ہے، لفظیات بڑی دبنگ ہیں، مگرپوری کتاب میں ایک بھی دھڑکتا ہوا شعر مجھے نہیں ملا۔
محمد یعقوب آسی صاحب ۔۔۔ کتاب کا نام یا کوئی نمونہ یا لنک وغیرہ اگر بشرط سہولت دستیاب ہو تو خوب ہو۔
 
Top