ایسے ہوتی ہے ترقی!

محمداحمد

لائبریرین
افسر نے پانی میں پتھر پھینکا اور ماتحتوں سے پتھر کے ڈوبنے کی وجہ پوچھی۔

سب کی طرف سے یکساں جواب آیا کہ پتھر پانی سے بھاری تھا اس لئے ڈوب گیا۔

پھر یہی سوال اپنے چہیتے ماتحت سے پوچھا۔

جواب آیا: "سر جس کو آپ نے چھوڑ دیا وہ تو بس ڈوب ہی گیا"۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا:D
ہم نے بھی بہت خوشامدی دیکھے۔۔۔ نہ صرف خوشامدی بلکہ اس سے بھی دو ہاتھ آگے۔ یعنی دوسروں کی برائیاں بھی افسر کے آگے کرنا اور اپنے نمبر بنانے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا:D
ہم نے بھی بہت خوشامدی دیکھے۔۔۔ نہ صرف خوشامدی بلکہ اس سے بھی دو ہاتھ آگے۔ یعنی دوسروں کی برائیاں بھی افسر کے آگے کرنا اور اپنے نمبر بنانے۔
اسی میں مہارت ہے ۔
سب چھوڑ دے دھندے تخریبی کُچھ کام ذرا تعمیری کر
کُچھ اور نہیں تو یار میرے اس دور میں چمچہ گیری کر
اور تو اور اس سلسلے میں ایسی ایسی تاویلیں دیتے نظر آتے ہیں اور اپنی غلط کو صحیح ثابت کرنے پر جان توڑ کوشش کرتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
افسر نے پانی میں پتھر پھینکا اور ماتحتوں سے پتھر کے ڈوبنے کی وجہ پوچھی۔

سب کی طرف سے یکساں جواب آیا کہ پتھر پانی سے بھاری تھا اس لئے ڈوب گیا۔

پھر یہی سوال اپنے چہیتے ماتحت سے پوچھا۔

جواب آیا: "سر جس کو آپ نے چھوڑ دیا وہ تو بس ڈوب ہی گیا"۔ :)
خوشامد میں بھی اگر ہو گیا ناکام
مجھے تو کوئی اور ہُنر بھی نہیں آتا
 
Top