ایسے الفاظ جوغَلَطُ الْعام ہو چکے ہیں۔۔۔

اور حتی کہ
نظم کو
نظَم
جی جی
ایک عام بات جو میرے مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستانی احباب بالعموم اور پنجابی احباب بالخصوص ان مختصر الفاظ کے تلفظ میں غلطی کرتے ہیں جن میں دوسرا حرف ساکن ہے۔
جیسے یہ الفاظ، برف، گرم، نرم، شرم، جُرم، سرد، فرد، مرد، صبر، قبر، جبر، حشر، لطف، حمل، وزن، علم (جاننا)، عقل، عرش، فرش، سبز، سرخ، زرد وغیرہ وغیرہ
ازجناب محمد وارث صاحب

متفق۔ یہاں کئی پنجابی دانوں کو گلابی اردو میں یہ کہتے ہوئے سنا:
بادل کو بدل
جرمنی کو جرمن
مطلب کو مطبل
تعلق کو تلق
 

جاسمن

لائبریرین
ہم پنجابی تو زبر کا بہت استعمال کرتے هی ہیں لیکن ہماری ایک اہل زبان ساتهی کہیں غلطی سے بیکری کو ب پر زبر لگا کر ادا کر بیٹهیں...اس کے بعد ایک طویل عرصه تک ہم نے ہر لفظ پر زبر لگانا اپنا فرض جانا ...عمران،ملتان،بیر کهانا،کتاب،میز،کرسی،....جب طالبات کے سامنے ایک بار سوچ میں ڈوبے که یا الله اس لفظ میں زبر لگے گا یا نہیں تو سنبهلے.
 
آخری تدوین:
Top