ایسے الفاظ جوغَلَطُ الْعام ہو چکے ہیں۔۔۔

چند ایسے الفاظ جن کا تلفظ ہم ٹھیک طرح سے ادا نہیں کرتے کم از کم میں.....
اگر آپ کے پاس کُچھ مزید الفاظ ہوں تو کمنٹس کر دیں یا میرے لکھے ہوئے غلط ہوں تو بھی کمنٹس میں بتا دیں...

بَہُت،

کَہْنا، کَہْنے،

رَہْنا، رَہْنے، رَہا

پَہُنْچ، پَہُنْچانا،

پَہَل، پَہْلا، پَہْلے،

نَقْص........
 

جاسمن

لائبریرین
"جدوجہد" بڑی بحث ہوئی جب ہم دو اساتذہ طالبات کو تقاریر کی تیاری کروا رہے تهے. وه کہتیں که جہد کے جیم کے نیچے زیر سے پڑها جائے گا . اور واقعی بہت لوگوں کو جد اور جہد دونوں کے نیچے زیر لگاتے سنا ہے. اصل میں جد کے جیم کے نیچے زیر اور جہد کے جیم کے اوپر پیش ہے.
 
آخری تدوین:
"جدوجہد" بڑی بحث هوئی جب هم دو اساتذہ طالبات کو تقاریر کی تیاری کروا رہے تهے. وه کهتیں که جہد کے جیم کے نیچے زیر سے پڑها جائے گا . اور واقعی بہت لوگوں کو جد اور جہد دونوں کے نیچے زیر لگاتے سنا هے. اصل میں جد کے جیم کے نیچے زیر اور جہد کے جیم کے اوپر پیش هے.
جِدوجُہد ۔۔!!
 
بہت سے دوست ایسے ہیں جو بسم اللہ کا ترجمہ اس طرح سے کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
"اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے"
"رحم" کی ر کے نیچے زیر پڑھتے ہیں جبکہ اس کو ایسے پڑھنا چاہیے "رَحْم"
 
محبت کو بہت ہی زیادہ غلط استعمال کیا جاتا ہے کبھی م پر پیش اور کبھی ح پر بھی پیش
درست م پر زبر ہے اور ح پر بھی زبر ہے۔
مَحَبت حوالہ فیروز اللغات
 

arifkarim

معطل
دھکم پیل - دھکا پیل
حلیم- لحیم
جوق در جوق - جوق جوق
ماخذ:
khabar-naak-6th-sep-2013.jpg
 
ایک عام بات جو میرے مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستانی احباب بالعموم اور پنجابی احباب بالخصوص ان مختصر الفاظ کے تلفظ میں غلطی کرتے ہیں جن میں دوسرا حرف ساکن ہے۔
جیسے یہ الفاظ، برف، گرم، نرم، شرم، جُرم، سرد، فرد، مرد، صبر، قبر، جبر، حشر، لطف، حمل، وزن، علم (جاننا)، عقل، عرش، فرش، سبز، سرخ، زرد وغیرہ وغیرہ
ازجناب محمد وارث صاحب
 
ایک عام بات جو میرے مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستانی احباب بالعموم اور پنجابی احباب بالخصوص ان مختصر الفاظ کے تلفظ میں غلطی کرتے ہیں جن میں دوسرا حرف ساکن ہے۔
جیسے یہ الفاظ، برف، گرم، نرم، شرم، جُرم، سرد، فرد، مرد، صبر، قبر، جبر، حشر، لطف، حمل، وزن، علم (جاننا)، عقل، عرش، فرش، سبز، سرخ، زرد وغیرہ وغیرہ
ازجناب محمد وارث صاحب
"طَرْف" کو بھی اکثر ط اور ر پر زبر لگا کر ادا کر دیتے ہیں
اَصْل
خَتْم
جِسْم
 

arifkarim

معطل
ابھی کچھ دن ہوئے ہیں میرا ایک جگہ انٹرویو تھا 6 ڈاکٹر کے سامنے جن میں 3 مرد حضرات اور باقی خواتین تھیں ان میں سے ایک صاحب میرا نام پکارنے میں غلطی کر گئے اور 'یوسف" کچھ اس طرح سے بولے کہ یو- س کے اوپر زبر، میں جٹ سے بولا سر یو اور س دونو پر پیش آتی ہے ان کے ماتھے پر سلوٹ سی پڑ گئی اور ماننے سے انکار کر دیا میں کہا قرآن مجید کی ایک سورہ بھی ہے آپ جا کر اعراب کے ساتھ پڑھ لیں وہ نہ مانیں میں پھر کہا سر میرے والے یوسف کے معنی ہیں ؛
1. پاکباز آدمی
2. خوبصورت
آپ کے یوسف کے کیا معنی ہیں باقی خاموش تھے خیر انٹرویو میں انہوں پاس نہ کیا مگر میں اپنی بات منوا کر اٹھا
 
Top