ایسی ایجنسیاں ہیں جو مذاکرات کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں:شاہداللہ شاہد

ایسی ایجنسیاں ہیں جو مذاکرات کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں:شاہداللہ شاہد

پشاور…کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ ایسی ایجنسیاں بھی ہیں جو مذاکرات کامیاب ہوتے شاہداللہ شاہد دیکھنا چاہتیں، غیرملکی ایجنسیاں خصوصا ”را“ حالات خراب کرنے کی کوشش کرسکتی ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا مزید کہنا تھا کہ آج کے واقعے میں کالعدم تحریک طالبان سے باہر کے گروپ بھی ملوث ہوسکتے ہیں، تمام ذیلی تنظیموں اور حلقوں پر سیز فائر کی پابندی فرض ہے، 30 دن کی جنگ بندی کا اعلان مطالبات پورے ہونے سے تعلق رکھتا ہے، صرف کارروائیاں بندکرنی کی بات نہیں، حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے ہوں گے تو وہ ہماری آپس کی بات ہے، مطالبات پورے ہوں گے تو جنگ بندی بھی جاری رہے گی۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان نے کہا کہ جمہوریت کے مخالف ہیں، خواہ پاکستان میں ہو یا دنیا میں کسی بھی جگہ، اپنی رابطہ کارکمیٹی پر اعتماد ہے، اسے تحلیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، حکومت اپنی کمیٹی کو تحلیل کرنا چاہے تو یہ اس کا اپنا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہوگیا تو سیز فائر کی طرح اس کی بھی حفاظت کریں گے، ہم نقصان کے باوجود کبھی سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، حکومتی وفد ملنا چاہے تو ہر لمحے ملنے کے لیے تیار ہیں.

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=139840
 
Top