ایسٹیروئڈ - ورڈپریس ریسپونسِو اردو تھیم

اسد

محفلین
میں نے ورڈپریس کی Asteroid تھیم کو اردوایا ہے اور اسے یہاں پیش کر رہا ہوں۔

تھیم کے خالق کا صفحہ۔

میں چاہتا تھا کہ ورڈپریس کی بیسٹ پریکٹسز کے مطابق چائلڈ تھیم بناتا لیکن تھیم میں کچھ ایسی تبدیلیاں کرنی پڑیں جو چائلڈ تھیم میں کام نہیں کر رہی تھیں، اس لئے مجبوراً اصل تھیم میں ہی تبدیلیاں کر کے اس کا نام تبدیل کر دیا۔ اب چائلڈ تھیم میں @import کے بجائے کیوئنگ استعمال کرنی چاہیے لیکن اس بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ عام طور پر مثالوں میں صرف ایک سی‌ایس‌ایس فائل والی تھیمز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

Asteroid-full01-256.png


یہاں تھیم کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے تھیم ڈاؤنلوڈ کریں۔

خصوصیات:
Tags: black, white, gray, two-columns, right-sidebar, fixed-layout, responsive-layout, custom-header, custom-background, featured-images, custom-menu, custom-colors, theme-options, threaded-comments, sticky-post, editor-style, full-width-template, threaded-comments, microformats, translation-ready, rtl-language-support

میں خود ورڈپریس استعمال نہیں کرتا اس لئے ہو سکتا ہے کہ کچھ کمی رہ گئی ہو، اگر آپ کوئی ایسی چیز دیکھیں تو ضرور بتائیں۔
 

تجمل حسین

محفلین
زبردست اسد صاحب!
ذیل میں ایک چھوٹے سے مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں۔
urduweb.jpg


http://postimg.org/image/wmn13022l/

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اشاعتوں کے شروع میں تصاویر اور ناسا کے الفاظ ٹوٹ کر اوپر نیچے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کا کوئی حل نکالیں۔
شکریہ!
 

اسد

محفلین
اوپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کی تفصیل لکھیں تاکہ میں چیک کر سکوں۔ اگر ٹیکسٹ رینڈرنگ یا زبان سے متعلق کوئی پلگ‌ان استعمال ہو رہا ہو تو اس کا نام بھی لکھیں۔
 

تجمل حسین

محفلین
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 7۔ براوزر گوگل کروم تازہ ترین ورژن۔
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی۔ براؤزر گوگل کروم ورژن تازہ ترین Version 43.0.2357.81 m
پلگ ان کوئی بھی استعمال نہیں ہورہا۔
 

اسد

محفلین
یہ مسئلہ تمام جدید بلنک بیسڈ براؤزرز (کرومیم، کروم اور اوپرا) کا ہے۔ یہ براؤزر ترسیمی نستعلیق فونٹ درست طور پر نہیں دکھاتے، میرے پاس تو یہ صفحے نسخ میں ظاہر ہوتے ہیں اور الفاظ نہیں ٹوٹتے۔ جگاڑ لگا کر نستعلیق فونٹ ظاہر کریں تو الفاظ ٹوٹتے ہیں۔ جب ان براؤزرز میں مسئلہ حل ہو گا تو یہ خودبخود ٹھیک نظر آئے گا۔

دوسرے براؤزرز انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائرفوکس اور اوپرا 12 میں یہ مسئلہ نہیں ہے۔

عارضی طور پر کسٹم CSS میں یہ کوڈ ڈال دیا ہے:
کوڈ:
#content article {word-wrap: normal;}
تاکہ ان براؤزرز میں الفاظ نہ ٹوٹیں۔

تھیم استعمال کرنے والے اوپر کا کوڈ 'ایسٹیروئڈ اوپشنز' میں 'Custom CSS' میں شامل کر سکتے ہیں۔
 
Top