ایرر 500 کا حل

زیک

مسافر
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پچھلے کچھ عرصے سے محفل پر ایرر 500 کی وجہ سے کئ مسائل ہو رہے ہیں۔ اس ایرر کے حل کے لئے ہم نے کئ عارضی اقدامات لئے مگر ہر کچھ عرصے بعد یہ مسئلہ پھر شروع ہو جاتا ہے۔

لہذا کافی غور و خوض کے بعد آج ہم نے اپنے ہوسٹ سے کہا ہے کہ ہمارے ڈیٹابیس سرور کو شیئرڈ ہوسٹنگ سے ورچوئل پرائیویٹ ہوسٹنگ پر منتقل کر دے۔ میرے خیال سے اس ایرر 500 کی بنیادی وجہ ڈیٹابیس سے متعلق ہے۔ لہذا ہم ویب سرور کو شیئرڈ ہی رکھ رہے ہیں مگر ڈیٹابیس سرور کو بہتر پرائیویٹ پر موو کر رہے ہیں۔

یہ کام ہوسٹنگ کمپنی اگلے ایک آدھ دن میں کرے گی۔ اس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ محفل اور اردوویب کی باقی سائٹس بھی کچھ دیر کے لئے ڈاؤن ہوں۔ اگر مجھے ڈاؤن ٹائم کے بارے میں معلومات ملیں تو میں یہان‌پوسٹ کر دوں گا۔
 

MyOwn

محفلین
اس میں اہم بات یہ ہے کہ کیا ڈریم ہوسٹ سے اپ اوٹ بونڈ مائی اسکیول کی پورٹ ایکسس کر سکتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
اب ہم ڈیٹابیس کے لئے ورچوئل پرائیویٹ سرور پر آج رات بارہ بجے کیلی‌فورنیا ٹائم کے مطابق منتقل ہوں گے۔ اس وقت پاکستان میں دوپہر کے ایک بجے ہوں گے۔

امید ہے کہ ایرر 500 اب ختم ہونا چاہیئے۔ اگر یہ ایرر آتا ہے یا اور کوئ نئے مسائل پیش آتے ہیں تو پلیز اس تھریڈ میں بتائیں۔
 

MyOwn

محفلین
بھائی رفتار بہت ہی سست ہو گئی ہے۔ یا پھر یہ میرے پاس ہی مسلہ آ رہا ہے۔ کسی اور کے پاس بھی یہ مسلہ پیش آ رہا ہے کیا ؟
 

محمد وارث

لائبریرین
آج دوپہر کو محفل بند ہونے کے بعد سے اچھی خاصی دوڑ رہی ہے، میرے خیال میں زیک نے ڈیٹا بیس کی منتقلی کر دی ہے!
 

زیک

مسافر
ڈیٹابیس سرور منتقل ہو چکا ہے۔ امید ہے کہ اب محفل کی رفتار، کئ بار پیغام پوسٹ ہونے اور ایرر 500 کے مسائل نہیں ہوں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نہیں جانتا کہ یہ حقیقت ہے یا فقط میرا خیال، لیکن آج گوگل سرچ کرتے ہوئے خوشگوار حیرت ہوئی جب پہلے صفحے پر 'اردو محفل' کے نتائج دیکھے جب کہ اس سے پہلے اردو محفل کے تھریڈز گوگل سرچ میں ظاہر ہی نہیں ہوتے تھے۔

کیا ڈیٹا بیس سرور کی منتقلی سے گوگل انڈیکس اور crawling بہتر ہو سکتی ہے؟
 

زیک

مسافر
کچھ ماہ سے گوگل‌بوٹ پر کچھ پابندیاں لگانی پڑی تھیں کہ وہ بہت تنگ کر رہا تھا۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی وہ اٹھائ ہیں کہ ڈیٹابیس سرور کی منتقلی سے امید تھی کہ معاملات بہتر ہوں گے۔ اب معلوم نہیں یہی وجہ ہے یا محض اتفاق۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایرر 500 کا تو مجھے آج بھی دو دفعہ اتفاق ہوا ہے۔ بلکہ ایک دفعہ تو یہی دھاگہ کھولنے پر اتفاق ہوا۔
 
Top