ایران کی پاکستان کے اندر فوجی کاروائی کی دھمکی

x895125_11258144.jpg.pagespeed.ic.6NdptXiKh0.jpg

ایران تیرا بیٹرہ غرق
یہ چوہے بھی اب منہ کو انے تھے
 
فرخ

محفلین
میرا خیال ہے یہ بات انہوں نے اپنے اہلکاروں کے اغواء اور اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے کوئی کاروائی نہ ہونے کی سبب کی ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ اپنے اہلکاروں کا اتنا خیال کرتے ہیں، تو یہ بات دراصل خود پاکستان کی حکومت کے لئے باعث شرم ہونی چاہئیے۔۔ اور کیوں۔۔ یہ بات سمجھانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ پہلے ہی بہت کچھ عیاں ہے ہماری حکومت اور اسکی سیکورٹی فورسز کے حوالے سے۔
 
کیا مطلب؟ کیا اس کا م کے لیے سفارتی ذرائع بند ہیں؟ کس قانون کے تحت ایران فوجی کاروائی پاکستان کے اندر کرسکتا ہے
پھر ایران نے جو پاکستان کے دھشتگردوں بشمول بلوچ علیحدگی پسندوں کو جگہ دی ہے تو پاکستان بھی ایران کے اندر گھس کر کاروائی کرنے کی دھمکی دےسکتا ہے
 
فرخ

محفلین
اس خبر سے ظاہر تو یہی ہو رہا ہے کہ سفارتی ذرائع استعمال کئے گئے تھے۔ مگر پاکستان نے شائید کوئی بھی جواب نہیں دیا۔۔
مگر انٹرنیشنل سیاست میں ایسا ہے ہوتا ہے۔ اندر خانے وہ جو کچھ بھی کر رہے ہوں، اوپر خانے سے قانونی طریقے بھی آزماتے ہیں۔۔۔
 
اس خبر سے ظاہر تو یہی ہو رہا ہے کہ سفارتی ذرائع استعمال کئے گئے تھے۔ مگر پاکستان نے شائید کوئی بھی جواب نہیں دیا۔۔
مگر انٹرنیشنل سیاست میں ایسا ہے ہوتا ہے۔ اندر خانے وہ جو کچھ بھی کر رہے ہوں، اوپر خانے سے قانونی طریقے بھی آزماتے ہیں۔۔۔[/quote

میرا نہیں خیال کہ ایران پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔ یہ صرف گیدڑ بھپکیاں ہیں جو یہ ماررہےہیں۔ انھیں آصل خوف پاکستان کا مشکلات سے نکلنا دکھائی دیتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو یہ لطیفہ لگ رہا ہے کہ جب محافظ اغوا ہوئے اور ایران کی سرحد عبور ہوئی، اس وقت ایران کے سرحدی فوجی اور محافظ کیا کر رہے تھے؟
 
اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو شدت پسندوں نے ایران کے علاقے میں گھس کر اغوا کیا تھا۔ ‫ایف سی نے تمام علاقے میں تلاشی لی ہے تاہم پاکستانی حدود میں ایرانی گارڈز کی موجودگی کی اطلاع نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائی کر رہا ہے اور ایران نے ماضی میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔ ‫ایرانی وزیر داخلہ کا فورسز پاکستانی علاقے میں بھیجنے سے متعلق بیان تشویشناک ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو پاکستانی سرحد کا احترام کرنا ہو گا۔ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے تاہم ایرانی سیکورٹی فورسز کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ پاکستان سرحد کو عبور کریں۔ ترجمان کے مطابق پاک ایران اعلیٰ سیکیورٹی اہلکار ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاک ایران اعلیٰ سطح کی بارڈر میٹنگ کل کوئٹہ میں ہو گی۔

دنیا نیوز
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان کا جھکاؤ سعودی عرب کی طرف کچھ زیادہ ہی ہو رہا ہے، ہو سکتا ہے ایران نے اسی وجہ سے تڑی لگائی ہو۔
 
Top