ایران نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادبڑھاکر100ملین ڈالر کردی

یونس عارف

محفلین
جنگ
Tuesday, September 14, 2010, Shawwal 04, 1431

لاہور…ایرانی قونصل جنرل علی نیکان نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے امداد10 ملین ڈالر سے بڑھاکر100 ملین ڈالر کردی ہے ۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جنرل علی نیکان نے کہا کہ ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کرے گا جہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ان نے ایرانی قونصل جنرل کو بتایا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔
 
Top