ایران از زہرا نگاہ

فہد اشرف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 9, 2018

  1. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,827
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    ایران
    ”ز خاکِ سعدئ شیراز بوئے عشق آید“

    مری زمیں بھی تمہاری زمیں سے ملتی ہے
    مری زبان سے رشتہ تمہارے لفظوں کا
    تمہارے شعر ابھی تک مری کتابوں میں
    روایتوں سے تعلق مرے فسانوں کا!

    دریدہ پیرہنی، بے بسی بھی ایک سی ہے
    برہنہ پائی، شکستہ دلی بھی ایک سی ہے
    ہر ایک دیدۂ پر آب ایک جیسا ہے
    ہر اک خیال، ہر اک خواب ایک جیسا ہے
    اگر ہے فرق کہیں پر تو بے ارادہ ہے
    کہ میرے شاہوں کی تعداد کچھ زیادہ ہے

    جو تار تار کرے ہر لباسِ محرومی
    خدا کرے کہ وہ دستِ جنوں مجھے مل جائے
    تمہارے کوچہ و بازار میں جو مہکی ہے
    وہ بوئے عشق کبھی میری خاک سے بھی آئے

    زہرا نگاہ
    انتخاب از ”شام کا پہلا تارا“
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏مئی 19, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    3,114
    بہت زبردست
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سیّد حسام الدین

    سیّد حسام الدین محفلین

    مراسلے:
    2
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت اعلیٰ۔
    بده ساقی می باقی که در جنت نخواهی یافت،
    کنار آب رکن آباد و گلگشت مصلا را۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر