ایران، اسرائیل، اور امریکہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہوش علی

لائبریرین
ہمت برادر،
از ہمت علی
بیٹی ظاہر ہے کہ ہر چیز کی ابتد شک سے ہی ہوتی ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ہر خیال پہلے شک ہی ہوتا ہے۔ بہرحال ایک سائسدان اسی طرح‌سوچتا ہے۔
آپ کی تمام تر باتیں قیاستات اور شکوک پر مبنی ہیں۔
اور ایسے قیاسات اور ایسے شکوک کا کوئی بھی جواب نہیں‌ دیا جا سکتا۔
حزب اللہ نے جو سینکڑوں شہدا کی قربانی دی ہے اسے آپ جتنا بھی امریکہ کا اثر رسوخ پھیلانے کی سازش کہتے رہیں، نہ آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے اور نہ دلیل ۔۔۔۔ بس فقط قیاستات اور الزامات۔
ایسا ہے تو چچین مزاحمت کو بھی امریکی یا روسی سازش قرار دے دیں کہ جس میں صرف مسلمان کا خون بہا۔
اور بوسنیا میں بہنے والے مسلمان خون کو بھی شہدا کا خون ماننے کی بجائے سازشی خون قرار دے دیں۔
اور چنگیز خان کے خلاف جو جلال الدین خوارزمی نے مزاحمت کی اسے بھی منگول سازش قرار دے دیں تاکہ چنگیز مسلمانوں کا اچھی طرح تخت و تاراج کر سکے ۔
------------------

اور جو حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دیتے ہوئے اپنے علاقے واپس لیے اس پر آپ تحریر فرما ہیں
از ہمت علی
بیٹی اپکی معلومات اپ ڈیٹ نہیں‌ ہیں‌اور ادھوری ہیں۔ شیبا فارم کا علاقہ ابھی بھی اسرائیل کے پاس ہے جس کا اصل جھگڑا ہے۔ اسرائیل فوج شاید لبنان کا ستیاناس کرکے لوٹ گئی تھی حال ہی کی جنگ میں‌۔ مگر پہلے سے قبضہ کردہ شیبا فارم ابھی تک اسرائیل کے پاس ہے اور حزب اللہ کچھ نہ کرسکی۔ بہرحال یہ ضمنی بات ہے۔ حزب اللہ کے ساتھ حالیہ جنگ میں‌زیادہ نقصان اسرائیل نے نہیں بلکہ لبنان نے اٹھایا ہے۔

یہ Negative Thinking یعنی منفی سوچ کی انتہا ہے۔
شیبا فارم واپس ملا ہے یا نہیں یہ الگ سوال ہے مگر اسے بنیاد بنا کر حزب اللہ کی اس فتح کا انکار نہیں کیا جا سکتا جب پہلی مرتبہ اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد اسکا ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر ٹوٹا اور جو ابتک ناقابل شکست رہا تھا اسے لوگوں نے ٹینکوں اور توپوں اور اسلحے کو پھینک کر اس علاقے سے بھاگتے دیکھا۔
یہ صرف زمینی فتح نہیں بلکہ نفسیاتی فتح بھی تھی۔ اور اس کے بعد شیبا فارم کی کامیابی کے ساتھ واپسی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ہر کام میں وقت لگتا ہے اور جدوجہد فوری کامیابی نہ بھی دے رہی ہو تب بھی یہ امریکی یا اسرائیلی سازش نہیں‌بن جاتی بلکہ شکوک و قیاسات پھیلانے کے مزید وقت اور مزید قربانی مانگتی ہے۔
افسوس ہو رہا ہے مگر آپ کے طرز عمل کو دیکھ کر کہ ایک شک کی بنیاد پر ایک لمحے میں ہزاروں شہدا کے خون پر آپ نے اسرائیلی سازش کا رنگ پھیر دیا۔
بھائی آپ قربانی نہیں دے سکتے تو اسے اسرائیلی سازش کہہ کر ان شہدا کے خون کی تذلیل تو نہ کریں۔

اگر اپ حزب اللہ کی حمایت کرتی ہیں‌جو کہ ریاست کے اندرایک مسلح گروہ ہے۔ یعنی لبنان کے طالبان ہین‌تو پھر اپ اس طریق سیاست کی حمایت کرتی ہیں؟

آپ اقوام متحدہ کا چارٹر اٹھا کر دیکھیں جس میں صاف طور پر دہشتگردوں اور اپنی زمین کی خاطر ہتھیار اٹھانے والے مزاحمت پسندوں کا فرق کیا گیا ہے اور ان کو حق دیا گیا ہے کہ وہ ظالم کے خلاف جدوجہد کریں۔
اسی وجہ سے آج تک اقوام متحدہ میں حزب اللہ کو کوئی دہشتگرد قرار نہیں دے سکا اور امریکہ و کینیڈا وغیرہ کے علاوہ کوئی اور حکومت انفرادی طور پر بھی حزب اللہ کو دہشتگرد قرار نہیں دیتی اور یہ بات آپ کے الزام کے بودے پن کو ظاہر کرنے کے لیے بہت کافی ہے اگر آپ واقعی انصاف کی بات کرنا چاہ رہے ہیں۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ آپ نیت ہی یہ کر کے آئیں ہیں کہ قیاسات و شکوک یا جس طرح بھی ممکن ہو سکے بس الزامات کی بارش ہی کرنی ہے تو پھر یقینا کوئی طاقت آپ کو نہیں روک سکتی۔

اور طالبان کے خلاف اگر صرف ایران کے ہی نہیں بلکہ ہمارے اپنے مفادات اور پاکستان کے اپنے سوات اور فاٹا کے پشتونوں کے مفادات اور افغانستان کی دیگر تمام قومیتوں کے مفادات اور وسطی ایشیائی مسلمان ریاستوں کے مفادات اور ترکی کے مفادات، جی ہاں وہی ترکی جس کے لیے آپ شاہ کی مصاحبت میں ملنے کے لیے تڑپ رہے تھے ان سب کے سب کے مفادات امریکی مفادات سے مل رہے ہیں۔
مگر مفادات کے مل جانے کا مطلب یہ نہیں کہ صرف اور صرف ایران ہی درپردہ امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کر رہا ہے۔
بات پھر وہی آتی ہے کہ قیاسات کا جواب کسی کے پاس نہیں اور شکوک کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں۔

اور چلتے چلتے ذرا واضح الفاظ میں ہمیں بیان کر دیں کہ کشمیر کی جدوجہد حلال جدوجہد رہی ہے یا پھر ہزاروں کشمیریوں شہدا نے اپنا خون امریکی اور بھارتی سازش کو پورا کرنے کے لیے بہایا ہے؟ براہ مہربانی پہلے کی طرح اوٹ پٹانگ جواب نہ دیجئے گا بلکہ صاف اور سیدھا جواب دیجئیے گا۔ شکریہ۔
 
ہمت برادر،

آپ کی تمام تر باتیں قیاستات اور شکوک پر مبنی ہیں۔
اور ایسے قیاسات اور ایسے شکوک کا کوئی بھی جواب نہیں‌ دیا جا سکتا۔
اوٹ پٹانگ باتوں‌کا میں‌کچھ جواب نہیں‌دے سکتا

حزب اللہ نے جو سینکڑوں شہدا کی قربانی دی ہے اسے آپ جتنا بھی امریکہ کا اثر رسوخ پھیلانے کی سازش کہتے رہیں، نہ آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے اور نہ دلیل ۔۔۔۔ بس فقط قیاستات اور الزامات۔
ایسا ہے تو چچین مزاحمت کو بھی امریکی یا روسی سازش قرار دے دیں کہ جس میں صرف مسلمان کا خون بہا۔
اور بوسنیا میں بہنے والے مسلمان خون کو بھی شہدا کا خون ماننے کی بجائے سازشی خون قرار دے دیں۔
اور چنگیز خان کے خلاف جو جلال الدین خوارزمی نے مزاحمت کی اسے بھی منگول سازش قرار دے دیں تاکہ چنگیز مسلمانوں کا اچھی طرح تخت و تاراج کر سکے ۔
معروضی حالات میں‌ اسرائیل اور حزب اللہ کی لڑائی میں‌اسرائیل فائدہ میں رہا اور لبنان نقصان میں۔
حزب اللہ ریاست کے اندر ایک مسلح‌گروہ ہے۔ اگر اپ چند راکٹ مار کر دشمن کو حملہ کرنے کاموقع دیں اور پھر حاصل دشمن کی بالادستی ہو تو اسے کیا کہیں گے۔
باقی جو مثال اپ نے دیں‌ ہیں‌کچھ متعلق نہیں ہیں۔

اور جو حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دیتے ہوئے اپنے علاقے واپس لیے اس پر آپ تحریر فرما ہیں

یہ negative thinking یعنی منفی سوچ کی انتہا ہے۔
حزب اللہ سوائے نعروں اور بڑھکو کے کوئی علاقہ واپس نہ لے سکی ہے۔ اسرائیلی فوج اپنی مرضی سے علاقے سے واپس گئی تھی۔

شیبا فارم واپس ملا ہے یا نہیں یہ الگ سوال ہے مگر اسے بنیاد بنا کر حزب اللہ کی اس فتح کا انکار نہیں کیا جا سکتا جب پہلی مرتبہ اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد اسکا ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر ٹوٹا اور جو ابتک ناقابل شکست رہا تھا اسے لوگوں نے ٹینکوں اور توپوں اور اسلحے کو پھینک کر اس علاقے سے بھاگتے دیکھا۔
یہ صرف زمینی فتح نہیں بلکہ نفسیاتی فتح بھی تھی۔ اور اس کے بعد شیبا فارم کی کامیابی کے ساتھ واپسی کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ہر کام میں وقت لگتا ہے اور جدوجہد فوری کامیابی نہ بھی دے رہی ہو تب بھی یہ امریکی یا اسرائیلی سازش نہیں‌بن جاتی بلکہ شکوک و قیاسات پھیلانے کے مزید وقت اور مزید قربانی مانگتی ہے۔
افسوس ہو رہا ہے مگر آپ کے طرز عمل کو دیکھ کر کہ ایک شک کی بنیاد پر ایک لمحے میں ہزاروں شہدا کے خون پر آپ نے اسرائیلی سازش کا رنگ پھیر دیا۔
بھائی آپ قربانی نہیں دے سکتے تو اسے اسرائیلی سازش کہہ کر ان شہدا کے خون کی تذلیل تو نہ کریں۔
بیٹی کشمیر ہو یا فلسطین۔ نیچے کے لوگ تو جذبے سے ہی قربانی دیتے ہیں۔ یہ تو پاکستانی فوج کی حرکتیں ہوتی ہیں‌جو کشمیریوں‌سے لہو کا خراج لیتی ہیں اور وقت انے پر چھوڑ دیتی ہیں یا اسی طرح ایران کی عرب دنیا میں اثر قائم کرنے کی سیاست۔
آپ اقوام متحدہ کا چارٹر اٹھا کر دیکھیں جس میں صاف طور پر دہشتگردوں اور اپنی زمین کی خاطر ہتھیار اٹھانے والے مزاحمت پسندوں کا فرق کیا گیا ہے اور ان کو حق دیا گیا ہے کہ وہ ظالم کے خلاف جدوجہد کریں۔
اسی وجہ سے آج تک اقوام متحدہ میں حزب اللہ کو کوئی دہشتگرد قرار نہیں دے سکا اور امریکہ و کینیڈا وغیرہ کے علاوہ کوئی اور حکومت انفرادی طور پر بھی حزب اللہ کو دہشتگرد قرار نہیں دیتی اور یہ بات آپ کے الزام کے بودے پن کو ظاہر کرنے کے لیے بہت کافی ہے اگر آپ واقعی انصاف کی بات کرنا چاہ رہے ہیں۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ آپ نیت ہی یہ کر کے آئیں ہیں کہ قیاسات و شکوک یا جس طرح بھی ممکن ہو سکے بس الزامات کی بارش ہی کرنی ہے تو پھر یقینا کوئی طاقت آپ کو نہیں روک سکتی۔
میں نے اپنی کسی پوسٹ میں‌حزب اللہ کو دھشت گرد نہیں کہا۔ یہ ریاست کے اندر مسلح گروہ ہے جو ریاست پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
اس بات سے بھی متفق ہوں‌کہ وطن کی خاطر ہتھیار اٹھانے والے مزاحمت پسند دھشت گرد نہیں‌ہوتے مگر یہ تعریف اپ افغانستان میں لاگونہیں کرتی کیوں۔ یہ کیا دوعملی ہے
حقیقت یہ ہے کہ اگر ایرانی ملا کی سفاکیت پسند ہوتو اسی طرح کی عمل کی مذمت کیوںِ؟ اگر ریاست کے اندر مسلح گروہ جہاد کررہا ہے تو اسی طرح کا دوسرا گروہ فساد کیوں؟
اور طالبان کے خلاف اگر صرف ایران کے ہی نہیں بلکہ ہمارے اپنے مفادات اور پاکستان کے اپنے سوات اور فاٹا کے پشتونوں کے مفادات اور افغانستان کی دیگر تمام قومیتوں کے مفادات اور وسطی ایشیائی مسلمان ریاستوں کے مفادات اور ترکی کے مفادات، جی ہاں وہی ترکی جس کے لیے آپ شاہ کی مصاحبت میں ملنے کے لیے تڑپ رہے تھے ان سب کے سب کے مفادات امریکی مفادات سے مل رہے ہیں۔
مگر مفادات کے مل جانے کا مطلب یہ نہیں کہ صرف اور صرف ایران ہی درپردہ امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کر رہا ہے۔
بات پھر وہی آتی ہے کہ قیاسات کا جواب کسی کے پاس نہیں اور شکوک کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں۔

اور چلتے چلتے ذرا واضح الفاظ میں ہمیں بیان کر دیں کہ کشمیر کی جدوجہد حلال جدوجہد رہی ہے یا پھر ہزاروں کشمیریوں شہدا نے اپنا خون امریکی اور بھارتی سازش کو پورا کرنے کے لیے بہایا ہے؟ براہ مہربانی پہلے کی طرح اوٹ پٹانگ جواب نہ دیجئے گا بلکہ صاف اور سیدھا جواب دیجئیے گا۔ شکریہ۔
بیٹی مفادات مل رہے ہیں تو ایران اور امریکہ کے۔ یہاں سوات اور فاٹا و افغانستان تو امریکیوں سے براہ راست جنگ میں ہیں۔
کشمیریوں کی قربانیوں سے کوئی انکار نہیں‌مگر بدقسمتی سے ان کو پاکستانی فوج استمعال کرتی رہی اور وقت انے پر چھوڑ گئی ۔ اسی طرح ایران حزب اللہ اور حماس کو استعمال کررہا ہے اور وقت انے پر چھوڑ دے گا۔
 
مصر کے صدر حسنی مبارک نے ایران اور حزب الله کو خبردار کیا ہے کہ وہ مصر میں امن و امان کی صورتحال اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں سے باز رہیں۔ (جنگ)
ایران کا فسادی کردار اب سب پر عیاں‌ہوتا جارہا ہے۔ ایک منتشر مصر اسرائیل کے حق میں‌ہے ۔ لبنان کی تباہی میں‌ ایران اور حزب اللہ نے جوکردار ادا کیا تھا اسکا اصل فائدہ اسرائیل اٹھارہا ہے۔ ادھر افغانستان اور عراق میں مسلمان امریکہ کی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں اور اس جنگ میں‌انھیں ایران امریکہ کے ساتھ کھڑا نظر اتا ہے۔ ایرانی ملا نے پاکستان میں‌بھی سازشیں‌شروع کررکھی ہیں ۔ اس تمام منظر میں‌ ایران کا کردار کریہہ نظر ارہا ہے۔
 
عسکری

معطل
میں سعودی امریکی عاشق نہیں اپ کو سن کر افسوس ہو گا نا میں شیعہ یا ایم کیو ایم نواز شریف کا سپورٹر ہوں میں سچ اور تحقیق کا ماننے والا ایک غیر مقلد ہوں

ہاں لیکن 1996 میں پی پی پی کے جیالوں نے قربانیاں دی تھی اسلئے گئی تھی۔کچھ تو سوچا کرو یار جو دل کرے بول دیا حتاکہ جس معاملے کا پتا نا بھی ہو وہاں بھی۔کبھی Winograd Commission Report بھی پڑھ لیں جو کہ اسرائیلی حکومت نے خود تسلیم کیا کہ ان سے بہت غلطیاں ہوئی جس کی وجہ سے وہ لڑائی ہارے اور اسی رپورٹ کی بنیاد پر استعفی طلب کیا گیا وزیر دفاع سے اور آرمی چیف نے بھی استعفی دیا تھا ۔یہ کبھی اس دنیا میں ہوا ہے کہ کسی آرمی نے مرضی سے علاقہ خالی کیا ہو واہ کیا خیالات ہیں
 
میں سعودی امریکی عاشق نہیں اپ کو سن کر افسوس ہو گا نا میں شیعہ یا ایم کیو ایم نواز شریف کا سپورٹر ہوں میں سچ اور تحقیق کا ماننے والا ایک غیر مقلد ہوں

ہاں لیکن 1996 میں پی پی پی کے جیالوں نے قربانیاں دی تھی اسلئے گئی تھی۔کچھ تو سوچا کرو یار جو دل کرے بول دیا حتاکہ جس معاملے کا پتا نا بھی ہو وہاں بھی۔کبھی winograd commission report بھی پڑھ لیں جو کہ اسرائیلی حکومت نے خود تسلیم کیا کہ ان سے بہت غلطیاں ہوئی جس کی وجہ سے وہ لڑائی ہارے اور اسی رپورٹ کی بنیاد پر استعفی طلب کیا گیا وزیر دفاع سے اور آرمی چیف نے بھی استعفی دیا تھا ۔یہ کبھی اس دنیا میں ہوا ہے کہ کسی آرمی نے مرضی سے علاقہ خالی کیا ہو واہ کیا خیالات ہیں
:)
اسرائیل نے مصر کا علاقہ بھی خالی کیا تھا
بہرحال اپ سے کیا بات کی جائے کہ اپ اسرائیلی رپورٹز پر یقین رکھتے ہیں۔
 
عسکری

معطل
اسرائیل نے کب خالی کیا تھا سینا ذرا بتائیں گے 1973 کی لڑائی میں جب اسرائیلی وزیر اعظم پریس کانفرنس کرتے ہوئے گر گیا تھا اور روتے ہوئے کہا تھا اب مصری افواج کو تل ابیب تک روکنے والا کوئی نہیں امریکیہ ہماری مدد کرے اسے اگر آپ خالی کرنا کہتے ہو تو ہٹ دھرمی کے سوا کچھ نہیں ۔راکٹوں کی لڑائی فریگیٹس کی تباہی ائیر فورس 75 فیصد تباہ کرنے کے بعد اسرائیلیوں کو سینا سے ٹھوکر مار کر باہر پھینک دیا تھا انور سادات نے تب بھی آپ کی نظر میں اسے خالی کرنا کہتے ہیں؟؟؟؟افسوس آپ کو ملٹری ہسٹری سے لینا دینا نہیں شاید۔اگر ان کو پیار سے جانا ہے تو اب بھی وہ القدس اردن کو دیں جنوبی لبنان لبنان کو دیں ایلات سمیت ساحلی علاقے اور جنوبی اسرائیل فلسطین کو دیں جولان کی پہاڑیاں شام کو دیں اور واپس جرمنی فرانس امریکہ روس چلے جائیں نا جو ان کا وطن ہے۔

یہ رپورٹر کی رپورٹ نہیں اسرائیلی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ ہے جسے اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ۔
 
اسرائیل نے غزہ کا علاقہ بھی خالی کیا تھا۔
بھائی میرے ہار جیت کے معنی کا بھی کچھ پتہ ہے یار؟
لبنان کے کتنے ائرپورٹز تباہ ہوئے اور اسرائیل کے؟
لبنان کے کنتے پل تباہ ہوئے اور اسرائیل کے؟
لبنان کے کتنے لوگ ہلاک ہوئے اور اسرائیل کے؟
ہار کے کیا معنی جانتا ہے یار تو؟
 
عسکری

معطل
آپ کی نظر میں لڑائی کی ہار جیت ایسے ہو گی پر ملٹری سٹیٹرجی میں ٹارگٹ کا حصول ہی ہار جیت کا فیصلہ کرتا ہے اسرائیلی ٹارگٹ تھے جزب اللہ کو تباہ کرنا اپنے اغوا شدا فوجیوں کی رہائی اور جنوبی لبنان کی اہم چوٹیوں پر دوبارہ قبضہ ان میں سے کیا پورا ہوا۔اور جو نہتے شہریوں پر بمباری انفاسٹرچر کی تباہی کی بات ہے نا بھائی جی یہ لبنانیوں پر پریشر ڈالنے کے لیے تھی ورنہ آج بھی اسرائیلی ایف 15 کو کون روکنے والا ہے بمباری کرنے سے بیروت پر؟اور آپ اسرئیلی بحریہ کے نقصانات آرمی کی اچھی دھلائی اور 7000 راکٹوں کی بارش کو بھول گئے جو اسرائیل پر ہوئی۔
 
عسکری

معطل
غزہ خالی نا کیا تو فلسطینی کہاں جائیں گے اسرائیل میں؟ہار جیت مجھے شاید آپ سے زیادہ پتا ہو
 
آپ کی نظر میں لڑائی کی ہار جیت ایسے ہو گی پر ملٹری سٹیٹرجی میں ٹارگٹ کا حصول ہی ہار جیت کا فیصلہ کرتا ہے اسرائیلی ٹارگٹ تھے جزب اللہ کو تباہ کرنا اپنے اغوا شدا فوجیوں کی رہائی اور جنوبی لبنان کی اہم چوٹیوں پر دوبارہ قبضہ ان میں سے کیا پورا ہوا۔اور جو نہتے شہریوں پر بمباری انفاسٹرچر کی تباہی کی بات ہے نا بھائی جی یہ لبنانیوں پر پریشر ڈالنے کے لیے تھی ورنہ آج بھی اسرائیلی ایف 15 کو کون روکنے والا ہے بمباری کرنے سے بیروت پر؟اور آپ اسرئیلی بحریہ کے نقصانات آرمی کی اچھی دھلائی اور 7000 راکٹوں کی بارش کو بھول گئے جو اسرائیل پر ہوئی۔

چلیں‌اپ جیت گئے۔ اسرائیل ہار گیا۔

اچھا سات ھزار راکٹوں‌کی بارش کو اپ جیت کہتے ہیں‌۔ جس پر اپ حزب اللہ کے حامی ہیں۔ چلیے بحث‌کی خاطر یہ مان لیتے ہیں ۔ مگر یہی میرا پوائنٹ‌تھا۔
ایک تنظیم جو ریاست کے اندرا ایک ریاست بنائے ہوئے ہے اور وہ دوسرے ملک پر راکٹوں سے حملے کرتی ہے تو اپ اس کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر حمایت کرتے ہیں‌تو اسطرح کے ہر کام کی حمایت کریںِ کیا ورنہ یہ دوغلا پن اور منافقت نہ کہلائے گی؟
 
عسکری

معطل
آپ ابھی تک لبنان کے معاملے کو سمجھے نہیں بھائی جی فرانس کا دیا ائین اس طرح کا ہے کہ مسلمانوں کو شعیہ سنی میں تقسین کر کے 2 مزہب قرار دیا گیا اور عیسائیوں کو ایک اکائی تصور کر کے لبنان کا صدر ہمیشہ کے لیے نامزد کر دیا گیا تو سنی وزیر اعظم اور شعیہ سپیکر بنایا جاتا ہے دستور کے مطابق جو کہ کھلم کھلی نا انصافی ہے57 فیصد مسلمانوں کو سنی شعیہ میں تفریق کر کے حق حکمرانی سے محروم اور 32 فیصد عیسائیوں کو اکثریت قرار دے کر صدر ہمیشہ کے لیے عیسائی صدر کا قانون کہاں کا انصاف ہے اصل میں لبنانی آ ئین فساد کی جڑ ہے۔اور رہی حزب اللہ تو آپ پہلے یہ سمجھو کہ کیا واقعی لبنانی فوج پاکستانی فوج جتنی طاقتور ہے جو اسرائیل کا مقابلہ کر سکے؟اسرائیل نے لبنان کو کبھی ہتھیار لینے ہی نہیں دیے یہودی لابی نہیں چاہتی کہ اسرائیل کے بارڈروں پر کوئی نیوی ائیر فورس آرمی جیسی شہ ہو۔لبنان نے 70 کی دہائی میں جو میراج ایف 1 لیے تھے وہ فرانس کے عدم تعاون اور سپیئر پارٹس کے حصول میں ناکامی کے بعد لبنان نے وہ میراج پاکستان کو گفٹ کر دیے تھے ۔نیوی کبھیئ بنائی نہیں جا سکی تو آرمی کی حالت ہماری پولیس کے پاس اس سے زیادہ ہتھیار اور گاڑیاں ہیں۔آج لبنان کے پاس 15 مگ 29 ہیں جو روس نے حالیہ خراب کارکردگی کے بعد لبنان کو گفٹ کیے اب بتاؤ 500 اسرائیلی جدید ترین جہازوں جن میں ایف 16 ایف 15 لاوی تھنڈر بولٹ شامل ہیں لبنان کے پاس جنگ کے وقت ایک بھی جنگی جہاز نہیں تھا۔لبنان کے پاس 10 اے ایچ ون ایف سول ہیلی کاپٹر تھے بغیر کسی ہتھیار کے یہ تھی ائیر فورس نیوی کے نام پر 4 سپیڈ بوٹس ہیں اور آرمی کے پاس کوئی ٹینک نام کی چیز نہیں آپ اس کو اگر اسرائیل کے ساتھ لڑاؤ تو کیا ہو گا یہ حزب اللہ ہئ جس کے پاس 5000 لڑاکے کچھ 25 بیٹریاں کاتشوکا راکٹوں اور اینٹی ٹینک میزائیل ہیں جو اسرائیل کو نا قابل برداشت ہے کیونکہ وہ گوریلا لڑائی کرتے ہوئے اسرائیل کو روک سکتے ہیں۔اب اس میں اگر آپ پاکستان کو کمپیئر کرو تو ہمارے پاس دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے اور چھٹی بڑی ائیر فورس ہے نیوی ایشیا میں پانچویں نمبر پر ہے اگر کوئی پاکستان کی حفاظت کرنے والے ہیں تو وہ موجود ہیں اور پاکستان میں ہتھیار اٹھانا اس دن جائز ہو گا جب پاکستان آرمی (اللہ نا کرے) نا کام ہو گی آپ پاکستان جیسی میزائیل اور نیوکلیئر پاور کو لبنان سے نا ملاؤ حالات بالکل مختلف ہیں دونوں کے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top