اہم سمتیں

میرے خیال میں اردو جریدکے حوالے سے کچھ اہم سمتیں یہ ہیں:

1۔ تکنیکی معاملات
2۔ مواد
3۔ انتظامی امور

تکنیکی معاملات:
اس میں تکنیکی معاملات تو نبیل، زکریا اور قدیر وغیرہ بخوبی سنبھال ہی رہے ہیں۔ میں انتظار کر رہا ہوں کہ نبیل ہمیں گرین سگنل دیں تو ہم ٹیسٹ کے طور پر کچھ عرصے باقائدگی سے پوسٹنگ شروع کردی گے۔

مواد:
یہ اچھا وقت ہے کہ جریدے میں روز مرہ کے مواد کے حوالے سے ہم گائڈ لائنز ترتیب دے لیں۔ ظاہر ہے ہماری کوئی نیوز سورس تو ہے نہیں نہ نامہ نگار بھاگے بھاگے پھر رہے ہیں۔ ہم یہ خبریں مختلف بڑی نیوز سائٹس سے ہی اخذ کریں گے۔ اس میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا خبر کا مکمل ترجمہ دیا جائے گا یا صرف سٹارٹر کہ باقی خبر فلاں جگہ سے پڑھ لو۔ میرے خیال میں مکمل ترجمہ + سورس کی نشاندہی کر دینی چاہئے۔ سورس سائٹ کے لئے چند چیدہ سائٹوں (cnet, wired, zdnet) اور باقی آپ لوگ جو بہتر سمجھیں انہیں استعمال کیا جائے۔ اس سلسلے میں آپ لوگوں کی آراء کا انتطار رہے گا۔

انتظامی امور:
ہمیں اس کاوش کے لئے بہت سے احباب کی ضرورت ہوگی جو اپنا قیمتی وقت اس کام کے لئے نکالیں گے۔ اس حوالے سے انتظار ہے کہ نبیل انتظامی ڈھانچے (پبلشر، ناظم وغیرہ وغیرہ مختلف roles) کی نشاندہی کردیں پھر ہم دیکھتے ہیں کہ کتنے رضاکار اس کے لئے جمع کر پاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی خیال رکھنا ہوگا کہ جریدے کا وقتِ اشاعت کیا ہو۔

آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ جن نکتوں کو میں فراموش کرگیا ہوں ان پر روشنی ڈالیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، بہت شکریہ پوسٹ کرنے کا۔ میں اپنی پچھلی پوسٹ میں عرض کرچکا ہوں کہ بنیادی طور پر اب ہمارے رستے میں آرٹیکلز کی اشاعت میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔ میں اس سے پہلے صرف آرٹیکلز کی فارمیٹ اور اس میں امیجز کے استعمال جیسے امور کی وضاحت چاہ رہا تھا۔ یہ بھی میری خواہش تھی کہ اردو ایڈیٹر لائٹ کی طرز پر ایک اپلیکیشن وزی وگ ایڈیٹنگ کے لیے بھی ہو تاکہ نامہ نگار حضرات کو تمام وقت آن لائن نہ رہنا پڑے۔ اگر ایسا فوری طور پر ممکن نہ ہوا تو فی الحال ویسے ہی کام چلانا پڑے گا۔ ابھی قدیر نے اپنی طرف سے کچھ نامہ نگار شامل کیے ہیں۔ کچھ میں بھی شامل کردوں گا۔ میرا بھی بالکل یہی خیال تھا کہ انٹرنیٹ پر ٹیکنالوجی نیوز کے مشہور ذرائع جیسے slashdot, zdnet اور wired وغیرہ سے فائدہ اٹھایا جائے اور یوں ٹیکنالوجی کے افق کی تازہ ترین خبریں اردو میں ترجمہ کرکے پیش کردی جائیں۔ میں نے قدیر سے گزارش کی تھی کہ وہ اس مامبو فارسی کو کسی اور گرافک سے بدل دیں۔ ان کے پلے کوئی مناسب نام نہیں پڑ رہا تھا۔ یا تو آپ اپنی طرف سے کوئی نام تجویز کر دیں یا پھر فورم پر رائے طلب کر لی جائے گی۔

اردو جریدہ کا باقاعدہ آغاز کرنے سے قبل میرے خیال میں تمام نامہ نگار حضرات کو آرٹیکل پوسٹ کرنے کی مشق کرلینی چاہیے۔ میری کوشش ہوگی کہ میں آج ہی اس سلسلے میں اپنی گزارشات پیش کردوں۔
 
Top