اگلے 72 گھنٹوں ‌میں‌ پاک بھارت جنگ کا امکان

arifkarim

معطل
ہندوستان اور پاکستان کے موجودہ حالات اصل میں نامزد امریکی نائب صدر جو بائڈن کے بیان کے مطابق نامزد صدر باراک اوبامہ کا پہلا ٹیسٹ‌ ہے ۔ جہاں‌ دہشت گرد یہ دیکھنا چاہتے ہیں‌ کہ اوبامہ کس حد تک آگے جا سکتا ہے ۔
ایک کانسپریسی تھیوری ۔

ہاں یہ ایک کانسپیریسی کے سوا اور کچھ نہیں
 
Ukashah

محفلین
اس بارے میں کوئی رائے دینا قبال از وقت ہو گا۔ پاکستان کی جماعت دعوی کے خلاف کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ بلکہ اس بارے میں پاکستان کی حکومت خاموش ہے ۔ میڈیا پر صرف جنگ کی بات ہی چل رہی ہے ۔ شاید انڈیا حملہ کرنے سے پہلے نفسیاتی جنگ جیتنا چاہتا ہے ۔ باقی کا کام بی بی سی اور دوسرے یہود و نصاری کے میڈیا نے کرنا ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ پاک بھارت جنگ ہو گی ۔

کیونکہ اس میں پاکستان سے زیادہ بھارت کو اور امریکہ کو نقصان ہو گا۔ بی بی سی کے مطابق وزیرستان وغیرہ سے پاکستان کی فوج کا انخلا شروع ہو گیا ہے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے امریکہ اپنی افواج وہاں اتار دے اور آپ کو سرحد پر امریکہ کے قبضے کی صورت میں ایک خبر ملے ۔ پونے کو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
اچھا تو اصل محرکات کیا ہیں ان جنگی تیاریوں‌ کے پیچھے؟

درحقیقت نہ انڈیا جنگ چاہتا ہے اور نہ پاکستان۔ دونوں پسماندہ اور مقروض مماک ہیں۔ اگر کسی کو اس جنگ سے فائدہ ہے تو وہ امریکہ کے سوا اور کون ہو سکتا ہے۔ ان کے صرف فوجی مریں گے، جبکے ہمارے شہروں کی بربادی ہے۔
 
زینب

محفلین
اس بارے میں کوئی رائے دینا قبال از وقت ہو گا۔ پاکستان کی جماعت دعوی کے خلاف کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ بلکہ اس بارے میں پاکستان کی حکومت خاموش ہے ۔ میڈیا پر صرف جنگ کی بات ہی چل رہی ہے ۔ شاید انڈیا حملہ کرنے سے پہلے نفسیاتی جنگ جیتنا چاہتا ہے ۔ باقی کا کام بی بی سی اور دوسرے یہود و نصاری کے میڈیا نے کرنا ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ پاک بھارت جنگ ہو گی ۔

کیونکہ اس میں پاکستان سے زیادہ بھارت کو اور امریکہ کو نقصان ہو گا۔ بی بی سی کے مطابق وزیرستان وغیرہ سے پاکستان کی فوج کا انخلا شروع ہو گیا ہے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے امریکہ اپنی افواج وہاں اتار دے اور آپ کو سرحد پر امریکہ کے قبضے کی صورت میں ایک خبر ملے ۔ پونے کو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔

امریکہ قبائل میں اپنی فوج نہین اتارے گا وہ جانتا ہے عراق اور افغانستان سے زیادہ مارکھائے گا اسے یہاں فوج اتارنی ہوتی تو کب کا اتار چکا ہوتا
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ دوخبریں کچھ اہمیت رکھتی ہیں

up52.gif

up76.gif
 
زین

لائبریرین
ایک اور اہم خبر یہ کہ
بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو ٹیلی فون کیا اور ان سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
 
زینب

محفلین
پاکستان کو یہاں‌جہاں سے حمایت کاامکان ہے یہ وہاں وہاں فون کھڑکا رہے ہیں صرف دباؤ
 
Top