اگلے سال کا وژن!

arifkarim

معطل
السلام علیکم،
اب تک بہت سے علاقوں میں نئے سال 2009ء کا سورج طلوع ہو چکا ہوگا۔ یہاں پر تو ابھی ہی سے شرلیوں پٹاخوں کا شور شروع ہو چکا ہے۔۔۔۔ خیر۔ ۔۔۔ اس تھریڈ میں ہم سال نو سے متعلق اپنا لائحہ عمل پیش کریں گے اور پچھے سال حاصل کر دہ کامیابیوں کو یاد کرکے اپنے رب کا شکر ادا کریں گے۔ چونکہ میری فیلڈ ٹائپوگرافی کی ہے۔ اسلئے میں اسی حوالے سے پچھے سال محفل فارم کےتوسط سے حاصل کر دہ کامیابیوں کا ذکر کروں گا۔ باقی دوست اپنی فیلڈز کے مطابق یہاں جائزہ پیش کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔

ٹائپوگرافی:
1) فانٹس:
عماد نستعلیق، نور قرآن، القلم قرآن، علوی نستعلیق،انپیج 3 کے نسخ فانٹس، جمیل نوری نستعلیق

2)ٹولز:
لگیچر بیسڈ فانٹس کیلئے متعدد ٹولز کا اجراء

یہ سرسری سا تجزیہ جو مجھے یاد تھا۔ اسکے علاوہ اس میں بہت سی اور چیزیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نئے سال کی مبارکباد کا شکریہ عارف۔ ہم عام طور پر محفل فورم کی سالگرہ پر گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ ٹائپوگرافی کے حوالے سے میں تمہاری بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ گزشتہ دو مہینے اردو ٹائپوگرافی کے لیے بہت مبارک ثابت ہوئے ہیں۔ ان دو مہینوں میں علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق منظر عام پر آئے ہیں اور اس کے علاوہ شاکرالقادری صاحب اور محمد عویدص نے بھی کئی خوبصورت اردو فونٹس بنائے ہیں۔
 
Top