السلام علیکم،

انیسویں صدی میں جب ٹیلی فون کا استعمال شروع ہوا تو آج کل کی موبائل کمپنیوں جیسا ہی حال تھا زیادہ سے زیادہ گاہکوں کو ٹیلی فون گرِڈ سے جوڑنے کی دوڑ لگی تھی۔ ٹیلی فون کی ایجاد کے ابتدائی مراحلے میں افتاد یہ تھی کہ ہر ایک ٹیلی فون کی تار براہِ راست گرِڈ اسٹیشن یا ٹیلیفون ایکسچینج تک جاتی تھی جہاں آپریٹر ان آنے اور جانے والی کالوں کو ایک ایک کر کے دوسری طرف منسلک کرتے۔
1890 میں اسٹاک ہوم سویڈن میں ٹیلیفونٹارنیٹ Telefontornet شہر کا مرکزی ٹیلی فون اکسچینج تھا۔ جہاں سے ایک بہت بڑے ٹاور کے ذریعے 5000 ٹیلی فون لائینوں کے قریب ٹیلیفون کی تاریں شہر کے چاروں سمت گامزن ہوا کرتی تھیں۔
اب ذرا آپ ہی اندازہ لگائیں کہ آج کے اتنے جدید ٹیلی مواسلاتی دور میں ہماری فون لائینیں خراب ہو جائیں تو انہیں ٹھیک ہونے میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں تو اس وقت جبکہ ہر لائن میلوں دور ایکسچینج تک جا رہی ہوتی تھی تو اس کے راستے میں کتنی مشکلات اور تکالیف حائل تھیں سردی گرمی، آگ، بارش، طوفان، برفباری وغیرہ وغیرہ۔
بالآخر ٹیلیفون کی ایجاد میں تیز رفتار ترقی کے باعث اس ٹاور کی افادیت 1913 کے بعد ختم ہو گئی اور آخر کار 1953 میں یہ ٹاور آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر خاکستر ہو کر ختم ہو گیا۔

ذرا آپ بھی ملاحظہ کیجیے کہ اس وقت اسٹاک ہوم کے ٹیلی فون لائن مین کن حالات میں تھے۔

ٹاور کی ایک تصویر

6838150900_ae021bf8d6_b.jpg


ربط: وکی پیڈیا

فوٹو گرافی
 
Top