اگر آپ کو ایک دن کے لیے سلیمانی ٹوپی ادھار دی جائے تو

تعبیر

محفلین
اگر آپ کو ایک دن کے لیے سلیمانی ٹوپی ادھار دی جائے یا ایک دن کے لیے آپ کو غائب ہونے کا اختیار دیا جائے تو آپ کیا کیا کرینگے؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے ہی نظر نہ آؤں گا، وہ کیوں بھئی؟ ہر وقت مجھے کام میں مصروف رکھتی ہے، سلیمانی ٹوپی کی وجہ سے ایک دن تو چھٹی ملے گی ناں۔
 

پپو

محفلین
اللہ کرے مجھے کہیں سےسلیمانی ٹوپی مل جائے میں تو سب سے پہلے تمام تین چار ہزار پوسٹوں والے ممبران
کی کھوج کروں گا
 

شمشاد

لائبریرین
تین چار ہزار والے اراکین کی کھوج کے لیے آپ کو سلیمانی ٹوپی چاہیے، تو تیس چالیس ہزار والے اراکین کے لیے کیا چاہیے ہو گا؟ میرے خیال میں تو ٹوکرا بھی چھوٹا پڑ جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ غصب نہیں ہو گی۔ ایک دن کے بعد خود بخود کسی اور کو مل جائے گی۔ آپ یہ بتائیں کہ ایک دن میں‌ کیا کیا کر لیں گے؟
 
Top