اک نیا زخم دے ...

La Alma

لائبریرین
اک نیا زخم دے موسمِ درد ہے
بُعد كے خوف سے قُرب کیوں زرد ہے

عشق کی راہ سے دھول کچھ ہے اڑی
راستے میں گرا پِھر کوئی فرد ہے

آتَشِ شوق میں اب نہیں وہ تپش
آرزو بجھ گئی جستجو سرد ہے

آج ہر عکس پِھر دھندلا سا لگے
آئنے پر پڑی کل کی کچھ گرد ہے

کیسی تخصیص ہے ایک سے ہیں سبھی
کرم كے کھائیں پھل زن ہے یا مرد ہے
 
آخری تدوین:

روشن خیال

محفلین
Ghazal.jpg
 
مقدس

لائبریرین
روشن خیال بھائی آپ ایسا کریں کہ محفل میں ذرا گھوم پھر کر یہاں کے ماحول کا جائزہ لیں۔۔ یہاں پر کوئی تو کر کے بات نہیں کرتا چاہے کتنا بھی فرینڈلی کیوں نہ ہو۔۔ اور فیمیلز کے ساتھ تو یار اور تو والے ورڈز قطعی الاوڈ نہیں ہیں
 
سوری مجھے نہیں پتہ تھا آگے سے خیال کروں گا
 
روشن خیال

محفلین
روشن خیال بھائی آپ ایسا کریں کہ محفل میں ذرا گھوم پھر کر یہاں کے ماحول کا جائزہ لیں۔۔ یہاں پر کوئی تو کر کے بات نہیں کرتا چاہے کتنا بھی فرینڈلی کیوں نہ ہو۔۔ اور فیمیلز کے ساتھ تو یار اور تو والے ورڈز قطعی الاوڈ نہیں ہیں
آئی ڈی سے تو نہں پتہ لگتا فیمیلز کا بس بندہ سب سے آپ آپ کرے آگے جو مرضی ہو
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اک نیا زخم دے موسمِ درد ہے
بُعد كے خوف سے قُرب کیوں زرد ہے

عشق کی راہ سے دھول کچھ ہے اڑی
راستے میں گرا پِھر کوئی فرد ہے

آتَشِ شوق میں اب نہیں وہ تپش
آرزو بجھ گئی جستجو سرد ہے

آج ہر عکس پِھر دھندلا سا لگے
آئنے پر پڑی کل کی کچھ گرد ہے

کیسی تخصیص ہے ایک سے ہیں سبھی
کرم كے کھائیں پھل زن ہے یا مرد ہے

بہت خوب! اچھی کاوش ہے !! دھندلا کا وزن ٹھیک نہیں باندھا ۔
آخری شعر اچھا نہیں لگا ۔ شعریت کے درجہ سے بہت نیچے ہے ۔ کرم کے پھل یعنی کیڑے لگے ہوئے پھل ایک تو ازحد غیر معروف ہے دوسرے مجھے کرم کے پھل کی ترکیب میں بھی شبہ ہے ۔ صبر کا پھل ، محنت کا پھل تو ہوتا ہے لیکن کرم کا پھل؟!؟ کرم خوردہ پھل درست ہوگا ۔ یہ میری ناقص رائے ہے ۔
 
La Alma

لائبریرین
بہت خوب! اچھی کاوش ہے !! دھندلا کا وزن ٹھیک نہیں باندھا ۔
آپ کی آرا کا بہت شکریہ .
دھندلا کو "سنگ دل " پر قیاس کرتے ہوئے فاعلن کے وزن پر لیا ہے . کیا "دھند" کو فعل کے وزن پر نہیں باندھا جائے گا ؟

آخری شعر اچھا نہیں لگا ۔ شعریت کے درجہ سے بہت نیچے ہے ۔ کرم کے پھل یعنی کیڑے لگے ہوئے پھل ایک تو ازحد غیر معروف ہے دوسرے مجھے کرم کے پھل کی ترکیب میں بھی شبہ ہے ۔ صبر کا پھل ، محنت کا پھل تو ہوتا ہے لیکن کرم کا پھل؟!؟ کرم خوردہ پھل درست ہوگا ۔ یہ میری ناقص رائے ہے ۔
آپ کو شعر کی تفہیم میں غلطی لگی ہے . یہاں کرم سے مراد کیڑا ہرگز نہیں ... کرم بمعنی قسمت یا نصیب کے ہے . روزمرہ بول چال میں اکثر سننے میں آتا ہے کہ ہر کسی کو اپنے نصیب کا پھل ملتا ہے . اس کا شعر میں استعمال درست ہے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے .
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دھندلا کو "سنگ دل " پر قیاس کرتے ہوئے فاعلن کے وزن پر لیا ہے . کیا "دھند" کو فعل کے وزن پر نہیں باندھا جائے گا ؟
دھند ہندی ہے اور نون غنہ کے ساتھ ہے ۔ اس کا وزن فع ہے ۔ سنگ دل میں سنگ فارسی ہے اور غنہ نہیں ہے ۔ یہ ہر دفعہ تقطیع ہوتا ہے ۔

آپ کو شعر کی تفہیم میں غلطی لگی ہے . یہاں کرم سے مراد کیڑا ہرگز نہیں ... کرم بمعنی قسمت یا نصیب کے ہے . روزمرہ بول چال میں اکثر سننے میں آتا ہے کہ ہر کسی کو اپنے نصیب کا پھل ملتا ہے . اس کا شعر میں استعمال درست ہے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے

یعنی یہ فارسی لفظ کِرم (بمعنی کیڑا) نہیں بلکہ ہندی لفظ کَرم ہے ۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ کہ جہاں اشتباہ کا اندیشہ ہو وہاں اعراب ضرور استعمال کرنے چاہئیں ۔ :) مزے کی بات یہ ہے کہ آپ نے کئی معروف الفاظ پر تو اعراب استعمال کئے ہیں لیکن جہاں ضروری تھا وہاں نہیں کئے ۔ :):):) بہرحال اس کے باوجود کَرم کا پھل غریب ترکیب ہے ۔ درست محاورہ کرموں کا پھل یا کرموں کا نتیجہ وغیرہ ہے۔ یعنی یہ جمع کی صورت میں استعمال ہوتا ہے واحد نہیں ۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
م جھے یہ بھی پسند نہیں آیا۔
عشق کی راہ سے دھول کچھ ہے اڑی
راستے میں گرا پِھر کوئی فرد ہے
۔۔کچھ ہے اڑی ناگوار بیانیہ ہے۔
دھندلا پر بات ہو چکی۔
اور یہاں
کیسی تخصیص ہے ایک سے ہیں سبھی
کرم كے کھائیں پھل زن ہے یا مرد ہے
کرم، را پر جزم کے ساتھ سنسکرت لفظ ہے، جس کا مطلب ’اعمال‘ ہوتا ہے۔ نصیب نہیں۔ جسے ہندوستانی میں ’کرنی‘ کہا جاتا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی والا۔ لیکن مجھے ’زن ہے یا مرد ہے‘ پسند نہیں آیا، ’زن یا مرد ہو‘ تو ممکن ہے، لیکن ’ہے‘ کے ساتھ؟
 
Top