اک اضطراب مری جان لے رہا ہے مگر

اک اضطراب مری جان لے رہا ہے مگر
عجیب بات ہے میں ایسے حال میں خوش ہوں

تو سوچتی ہے کہ غمناک ہوں فراق سے میں
مگر اے جاں! میں امیدِ وصال میں خوش ہوں

میں مطمئن ہوں چلو زندگی تو ہے مجھ میں
میں گردشِ مہ و ایام و سال میں خوش ہوں

ترے بغیر میں خوش ہوں مجھے نہیں لگتا
ترے بغیر میں، تیرے خیال میں، خوش ہوں

(ملک عدنان احمد)
 

ابن رضا

لائبریرین

ابن رضا

لائبریرین

داد کے لیے بہت بہت شکریہ بھیا جان
اورآپ تو داد دے دے کے مجھے خوش فہمی میں مبتلاکیے دے رہے ہیں اسامہ بھائی، غلطیاں نکالا کیجئے نا خوب ساری ;)
pictures-of-happy-face_zps967caf94.gif
 
مجھے نہیں لگتا کہ یہاں”مجھے نہیں لگتا“ آنا چاہیے۔
”تیرے خیال میں“ دو معنی دے رہا ہے ، دونوں ہی اچھے لگ رہے ہیں۔ :)
جی یہی تو منشاء تھی اس شعر میں، ذو معنی اور دونوں ہی مناسب ہیں۔ حالانکہ یہ ہوا اتفاق سے اور مجھے بھی کافی عرصے بعد پتہ چلا
 
Top