اکادمی ادیبات کے زیر اہتمام قومی اہل قلم کانفرنس 19 -20دسمبر کو منعقد ہوگی

زین

لائبریرین
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام دوروزہ قومی اہل قلم کانفرنس اورصوفی ازم عالمی سیمینار19اور 20دسمبر008ء کومنعقدہوگی
کوئٹہ..............اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام دوروزہ قومی اہل قلم کانفرنس اورصوفی ازم عالمی سیمینارانیس اور بیس دسمبر008ء کومنعقدکیاجارہاہے،اس کانفرنس کاموضوع’’ادب برائے امن‘‘ ہے جس میں ملک بھرسے ناموردانشوراوراہل قلم شرکت کریں گے۔کانفرنس کاافتتاحی اجلاس 19دسمبر008ء بروزجمعہ تین بجے شام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ہوگا،افتتاحی اجلاس میں فخرزمان،چیئرمین اکادمی ادیبات پاکستان کلیدی کلمات پیش کریں گے ،اس اجلاس میں ابتدائی کلمات،تقسیم اعزازات اورصدارتی خطبہ پیش کیاجائیگا،کانفرنس کے چارسیشن ہوں گے جن کی صدارت وفاقی وزرأ کریں گے،اس کے علاوہ ایک نشست عارفانہ کلام اورمشاعرہ پرمشتمل ہوگی،عارفانہ کلام پرمشتمل خصوصی نشست 19دسمبر008ء بروزجمعہ آٹھ بجے رات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہوگی،جس میں اُستادحامدعلی خان سازوآوازکے ساتھ عارفانہ کلام پیش کریںگے۔کانفرنس کے دوسرے اجلاس0دسمبر008ء بروزہفتہ صبح ساڑھے نوبجے سے شروع ہوں گے،دوسرادن کاپہلااجلاس 20دسمبر008ء بروزہفتہ ساڑھے نوبجے صبح اعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم ہوگا،اس اجلاس کاموضوع’’عالمی امن کے فروغ میں اہل قلم کاکردار‘‘ہے،اس اجلاس میں کلیدی کلمات ڈاکٹرایم نظام الدین ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پیش کریں گے،دوسرا اجلاس0دسمبر008ء بروزہفتہ بارہ بجے دوپہرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ہوگا جس کاموضوع’’صوفی ازم عالمی سیمینار‘‘ہے اجلاس میں کلیدی کلمات ڈاکٹرحسین مبشروائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپیش کریں گے، تیسرااجلاس0دسمبر008ء بروزہفتہ چاربجے شام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ہوگا،جس کاموضوع’’ادب برائے امن‘‘ہے اس میں ڈاکٹرمحمودالحسن بٹ،وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کلیدی کلمات پیش کریں گے،تمام اجلاسوں میں ملک کے نامورادیب اوردانشورموضوع کے حوالے سے مقالات پیش کریں گے،آخری نشست مشاعرہ پرمشتمل ہوگی جس میں پاکستان بھرسے نامورشعرأ کلام پیش کریں گے،یہ مشاعرہ0دسمبر008ء برروزہفتہبجے رات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہوگا،اس موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کی مطبوعات کااسٹال بھی لگایاجائے گا۔
 
Top