اڑتا گنبد

ijaz1976

محفلین
یہ پتھر تو اڈوب فوٹو شاپ رضی اللہ عنہ کا معجزہ ہے۔
پیارے دوست کسی پر طنز اور اعتراض کرتے وقت یہ ضرور دیکھ لیا کریں کہ آپ کونسے الفاظ کس کے لئے استعمال کررہے ہیں ’’رضی اللہ عنہ‘‘ کے الفاظ صحابہ کرام کے لئے مخصوص ہیں اس لئے کسی پر طنز کرتے ہوئے براہ کرم اس طرح کے الفاظ استعمال نہ کئے جائیں اس کے علاوہ مجتہد وقت، امام وقت، قطب وقت وغیرہ الفاظ بھی بزرگان دین کے لئے استعمال ہوتے ہیں اس لئے ان کو بھی غلط جگہ استعمال نہ کیا جانا چاہئے بعض اوقات انسان ناداناستگی میں ایسے الفاظ کہہ جاتا ہے جس سے انسان کے اعمال ضائع ہوجاتے ہیں، اس لئے براہ کرم احتیاط فرمائیں، دوسری بات یہ ہے کہ معجزات اللہ تعالیٰ کے ہوتے ہیں اور انبیا علیہم السلام کے ہاتھوں سے ان کا ظہور ہوتا ہے نہ کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہما کے ہاتھوں سے دیگر بزرگان دین سے صادر ہونے والے خرق عادات کو ’’کرامات‘‘ کہا جاتا ہے اس لئے بھی آپ کے الفاظ غلط ہیں۔ آپ کو ان سے رجوع کرتے ہوئے توبہ کرنا چاہئے۔
میرا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ یہ ویڈیو جس کے متعلق اعتراضات کئے جارہے ہیں اس کو سچ سمجھتا ہوں۔ میں اس بات سے متفق ہوں کہ حقانیت اسلام کو ثابت کرنے کے لئے اس طرح کی چیزوں کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اس طرح کی چیزیں جو حقیقت پر مبنی نہ ہوں وہ اسلام اور مسلمانوں کے متعلق تاثر خراب کرتی ہیں مگر پھر گذارش کروں گا کہ کسی پر بھی اعتراض کرتے وقت الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا جائے اسی میں دین و دنیاکی بھلائی ہے۔
والسلام
 

حماد

محفلین
یہ پتھر تو اڈوب فوٹو شاپ رضی اللہ عنہ کا معجزہ ہے۔ اللہ اڈوب والوں کو جزائے خیر دے، آج کے ڈیجیٹل دور میں ان کے دم سے اسلام میں معجزے ہیں۔ مجتہد وقت، امام وقت، قطب وقت اڈوب اینڈ کمپنی۔ سلام ہے ان کو۔
بہت خوب کہا.
 
Top