اڑتا گنبد

علی فاروقی

محفلین
یار ابھی میرے موبائل پر میسج آیا کہ یو ٹیوب پر جا کر یہ ویڈیو دیکھو۔اس ویڈیو کے بارے میں دعوی یہ کیا جا رہا ہے کہ گنبد خود بخود اُڑ کر اپنی جگہ پر جا بیٹھا۔ بات ہضم نہیں ہو رہی۔اگر کوئی بھای تحقیق کر کے کچھ بتا سکیں تو مہربانی ہوگی
 

وجی

لائبریرین
ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو رسیاں نظر آتیں ہیں
میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ہوا کہ گنبد خود سے اڑ کر مینار پر پہنچ گیا
 

mfdarvesh

محفلین
جی مجھے تو دھرابی، چکوال والا واقعہ پھر یاد آگیا ہے۔ اللہ جانے حقیقت کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رسیاں تو خیر نظر نہیں آئیں، اگر رسیاں ہوتیں تو اوپر کوئی اٹھانے والا بھی ہوتا، کوئی ہیلی کاپٹر،

کسی نیپالی سے پوچھنا پڑے گا۔
 

میر انیس

لائبریرین
وجی میں یہ نہیں کہتا کہ اس میں حقیقت کتنی ہے اور کتنا جھوٹ ہے پر یہ سوچنے کی بات ہے کہ اگر رسیاں نظر آرہی ہوتیں تو جو لوگ اتنے قریب کھڑے ہوکر یہ منظر دیکھ رہے ہیں وہ حیران نہ ہوتے۔ دوسرے گنبد کو ایک غلاف سے ڈھانکا ہوا بھی ہے جو نیچے تک موجود ہے اور اڑرہا ہے اگر رسیاں ہیں تو ان سے ٹکرا کیوں نہیں رہا بس شک یہاں پیدا ہوسکتا ہے کہ گنبد ایک لائن میں ہئ اڑتا ہوا جارہا ہے
 
وجی میں یہ نہیں کہتا کہ اس میں حقیقت کتنی ہے اور کتنا جھوٹ ہے پر یہ سوچنے کی بات ہے کہ اگر رسیاں نظر آرہی ہوتیں تو جو لوگ اتنے قریب کھڑے ہوکر یہ منظر دیکھ رہے ہیں وہ حیران نہ ہوتے۔ دوسرے گنبد کو ایک غلاف سے ڈھانکا ہوا بھی ہے جو نیچے تک موجود ہے اور اڑرہا ہے اگر رسیاں ہیں تو ان سے ٹکرا کیوں نہیں رہا بس شک یہاں پیدا ہوسکتا ہے کہ گنبد ایک لائن میں ہئ اڑتا ہوا جارہا ہے

گنبد کا آہستہ آہستہ ہلتے ہوئے ایک ہی زاویے میں بلندی تک پہنچنا یہ ثابت کرتا ہے کہ اسے رسی یا تار کی مدد سے پہنچایا جا رہا ہے-
 

سویدا

محفلین
میرے پاس جو ایس ایم ایس آیا ہے اس میں یہ تفصیل بھی ساتھ لکھی ہے کہ :
نیپال کی ایک مسجد کے مینار پر گنبد لگانے کے لیے کرین کی ضرورت پڑی اور ایک غیرمسلم سے کرین مانگی گئی۔ اس نے انکار کیا اور کہا :
اپنے خدا سے مدد مانگو۔۔۔

مسجد کے امام کو خواب میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ گنبد پر ایک سفید کپڑا ڈال دو ۔
سفید کپڑا ڈال دیا گیا اور گنبد ہوا میں اڑتا ہوا مینار پر جا ٹکا
 

سویدا

محفلین
ویسے اگر رسی ہوتی تو اس طرح خاص انداز سے لہراتے ہوئے اوپر نہ جاتا گنبد
بات سمجھ سے بالا تر ہے کسی نیپالی دوست سے ہی حقیقت پوچھنی پڑے گی
 

مجاز

محفلین
اس واقعے پر تو کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا:tongue: لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ بالفرض اگر یہ سچا واقعہ ہے تو بھی ہم لوگ اس میں کوئی نہ کوئی ٹیکنالوجی نکال ہی لیں گے :tongue:
 

شہزاد وحید

محفلین
پتہ نہیں سچ ہے کہ جھوٹ۔
ایسی ہی ایک تصویر آج میں نے فیس بُک پر ایک سُنی گروپ دا وومین سنی ونگ کی تصاویر میں دیکھی تھی جس میں ایک پتھر کو ہوا میں معلق دکھایا ہے اور ساتھ تفصیل یہ درج ہے کہ شب معراج والے دن یہ پتھر براق کے ساتھ ہوا میں معلق ہو گیا تھا۔ اور نیچے کمنٹس میں وہابی اور سنی حضرات ایک دوسرے کو بڑی بڑی گالیاں دے رہے ہیں۔ فیس بک پر کوئی غیر مسلم پیج بناتا ہے تو واویلہ کیا جاتا ہے اور جو اینٹی وہابی اینٹی دیو بندی، ، اینٹی سُنی اور اینٹی سعودی مردود وہابی جیسے سینکڑوں پیجز ہیں اور اس قدر زہر بھرا ہے اور آیات و احادیث کے اس قدر خود ساختہ مطلب نکالے گئے ہیں وہاں کہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔

stoned.jpg
 

دوست

محفلین
یہ پتھر تو اڈوب فوٹو شاپ رضی اللہ عنہ کا معجزہ ہے۔ اللہ اڈوب والوں کو جزائے خیر دے، آج کے ڈیجیٹل دور میں ان کے دم سے اسلام میں معجزے ہیں۔ مجتہد وقت، امام وقت، قطب وقت اڈوب اینڈ کمپنی۔ سلام ہے ان کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
شہزاد یہ پتھر کی تصویر سعودی عرب میں الھفوف کے علاقے کے حوالے سے بھی بہت عرصہ سے گردش میں ہے کہ یہاں ایک بے گناہ کا خون ہوا تھا، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن یہ سب جھوٹ ہے۔ ھفوف میں ایسا کوئی پتھر نہیں ہے۔
 

علی فاروقی

محفلین
ویسے یہ اُڑتے ہوے گنبد کی ویڈیو میں پرچم تو انڈونیشیا کا نظر آرہا ہے۔ میں نے بہت کوشش کی ہے لیکن یو ٹیوب کے علاوہ اور کہیں سے کچھ سراغ نہیں ملا۔
 

سویدا

محفلین
یہ پتھر تو اڈوب فوٹو شاپ رضی اللہ عنہ کا معجزہ ہے۔ اللہ اڈوب والوں کو جزائے خیر دے، آج کے ڈیجیٹل دور میں ان کے دم سے اسلام میں معجزے ہیں۔ مجتہد وقت، امام وقت، قطب وقت اڈوب اینڈ کمپنی۔ سلام ہے ان کو۔

بہت خوب کہا
 
Top