اچھا ٹوتھ پیسٹ

جاسمن

لائبریرین
ٹوتھ پیسٹ پر موجود ان نشانات کا مطلب کیا ہے؟
d1381e605cd6ac607e0778d3fc2e6b9a_XL.jpg

رنگین ڈبوں والا ٹوتھ پیسٹ
ہم سے اکثر لوگ دانتوں کی صفائی کیلئے استعمال ہونے والا ٹوتھ پیسٹ صرف اشتہارات سے متاثر ہو کر خریدتے ہیں۔ جس ٹوتھ پیسٹ کا اشتہار اچھا لگا، اسے دکاندار سے جا کر خرید لیا۔ حالانکہ ہماری صحت کا دارومدار ہمارے دانتوں کی صفائی سے منسلک ہوتا ہے۔ اس لئے ٹوتھ پیسٹ خریدنے کیلئے یہ طریقہ کار بالکل غلط ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آئندہ ٹوتھ پیسٹ خریدتے وقت آپ کو کن باتوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس مرتبہ کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ خریدنے جائیں تو اس کے آخر میں موجود رنگین ڈبوں کو ضرور دیکھیں۔ دراصل ٹوتھ پیسٹ پر موجود یہ نشان اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ کن چیزوں سے بنا ہے اور ان میں کون سے اجزا شامل ہیں۔

اگر ٹوتھ پیسٹ پر کالے رنگ کا نشان موجود ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ کیمیکل سے بنا ہوا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ پر لال رنگ کی موجودگی اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ ٹوتھ پیسٹ مختلف قدرتی اجزا کیمیکل اور سے مل کر بنا ہے۔ اگر ٹوتھ پیسٹ پر نیلے رنگ کا نشان موجود ہے تو اس کا مطلب آپ کا ٹوتھ پیسٹ قدرتی اجزا اور جڑی بوٹیوں سے بنا ہے۔ سبز رنگ کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا ٹوتھ پیسٹ مکمل قدرتی اجزا سے بنا ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اب ٹوتھ پیسٹ خریدتے وقت اس پر موجود نشانات کو ضرور چیک کر لیں گے۔

- See more at: http://www.suchtv.pk/urdu/health/it...signs-of-toothpaste.html#sthash.CiMBF2lX.dpuf
 

سعادت

تکنیکی معاون
حیرت ہوتی ہے جب ہمارے ’صحافتی‘ ادارے اس قسم کی چیزوں کو بغیر کسی تحقیق کے اپنی ویب‌سائٹس پر شائع کر دیتے ہیں۔

یہ چھوٹے سے رنگین ڈبے ’آئی مارکس (eye marks)‘ کہلاتے ہیں۔ پیکجنگ کی مشینیں اپنے سینسرز کے ذریعے ان ڈبوں کو جانچ کر اُس جگہ کا تعین کرتی ہیں جہاں سے ٹیوب کو کاٹنا یا فولڈ کیا جانا مقصود ہوتا ہے۔ ایسے رنگین ڈبے تقریباً تمام ٹیوبز یا دیگر پیکجنگ میٹیریئل پر پائے جاتے ہیں (لیکن ضروری نہیں کہ نظر بھی آئیں)۔ (ابھی اس بارے میں گوگل کرنے کے بعد گھر میں موجود چیزوں کا جائزہ لیا تو اس طرح کے ڈبے Mospel کی ٹیوب، پنیر کے سلائسز کے پیکٹ، اور کیچپ کے sachets پر بھی نظر آئے۔ :) )

اور یقیناً ان رنگین ڈبوں کا ٹوتھ پیسٹ (یا پنیر یا کیچپ یا دیگر) کے اجزا سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر اجزا کے بارے میں جاننا ضروری ہو تو پیکجنگ ہی پر اجزا کی معلومات درج ہوتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں اور یہاں دیکھیے۔
 
Top