اپوزیشن کا احتجاج کا اعلان : بحرینی دارالحکومت میں‌فوج تعینات کر دی گئی

کاشفی

محفلین
اپوزیشن کا احتجاج کا اعلان : بحرینی دارالحکومت میں‌فوج تعینات کر دی گئی
495x278x194900_91218373.jpg.pagespeed.ic.gSdhFeaR1k.jpg

ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی جاری، منامہ کی سڑکوں پر رکاوٹیںکھڑی کر دی گئیں، مضافاتی علاقوں میں بھی سکیورٹی اہلکار تعینات،احتجاجی مظاہروں کو سختی سے دبا دیا جائے گا:حکومت
منامہ(اے پی)بحرین کے دارالحکومت میں اپوزیشن کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر فوج تعینات کر دی گئی،حکومت نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کو سختی سے دبا دیا جائے گا۔ اپوزیشن نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر دارالحکومت منامہ کے حساس علاقوں کی فضائی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ شہر کی سڑکوں پر فوج نے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور فوجیوں کی بڑی تعداد نے شہر کے اہم مقامات کی سکیورٹی سنبھال لی ہے ۔ دوسری جانب دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں میں بھی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ مظاہرین منامہ میں داخل نہ ہو سکیں۔ انسانی حقوق کی بعض تنظیموں کے مطابق بعض جگہوں پر اپوزیشن کی جانب سے چھوٹے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے ہیں تاہم ایک بڑے مظاہرے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے دوران تشدد پسند افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے جاری ہیں جن میں اب تک کئی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، حکومت نے احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین کو قید بھی کر رکھا ہے

 
Top