اپنے کمپیوٹر ڈیسکٹاپ کی تصاویر لگائیں!

arifkarim

معطل
حال ہی میں ونڈوز 10 پروفیشنل کو مکمل سیٹ اپ کر لینے کے بعد فارغ ہوا ہوں۔ سوچ رہا تھا اسکی ڈیسکٹاپ کا ایک نمونہ محفلینز کیساتھ شیئر کر دیا جائے۔ امید ہے پسند آئے گا:
بغیر اسٹارٹ مینیو:
2015-08-08_04-30-23.jpg

اسٹارٹ مینیو کیساتھ:
2015-08-08_04-30-55.jpg
مجھے امید ہے باقی دوست بھی ہمارے ساتھ اپنی ڈیسکٹاپ شیئر کریں گے :)
رانا محمد سعد زہیر عبّاس عباس اعوان امجد میانداد نیرنگ خیال نایاب تجمل حسین لئیق احمد زیک فاتح
 
مدیر کی آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
سسٹم نمبر 1۔
ونڈوز 7
Urdumehfil_Desktop.jpg
تصویر
میرے خیال میں سٹارٹ مینو کے ساتھ تصویر کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ سبھی جانتے ہیں کہ ونڈوز سیون کا سٹارٹ مینو کیسا ہوتا ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
ایکس ایف سی ای ڈیسکٹاپ، فیڈورا 22 پر۔ کیونکہ میں سادہ اور کم کمپیوٹنگ وسائل کھانے والے سافٹوئیر پسند کرتا ہوں۔ :)
عام دنوں میں میرا ڈیسکٹاپ بہت زیادہ بھرا ہوا ہوتا ہے۔ آپ کی خوش قسمتی کہ کچھ دن پہلے نئی انسٹالیشن کی وجہ سے کافی صفائی ہو گئی۔ ;)

1ezXJW0pCphl8AaF8GW14hqL1GmAyQkX4LQ

تصویر
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
میں نے ابھی تک ونڈوز 10 انسٹال ہی نہیں کی۔ اس خوف سے کہ میرے کمپیوٹر میں ایک خطرناک وائرس گھسا ہوا ہے پہلے اس سے چھٹکارہ ہوجائے ورنہ وہ ونڈوز 10 میں بھی تنگ کرے گا۔ ارادہ ہے کہ ایک دو دن میں اس ونڈوز کو فارمیٹ کرکے نئی ونڈوز7 انسٹال کرلوں تاکہ پھر اس صاف ستھری ونڈوز پر ونڈوز10 پھیری جاسکے۔ ونڈوز7 کو فارمیٹ کرنے سے صرف یہ ڈر لگ رہا ہے کہ میری مشین پرانی ہے پتہ نہیں نئی انسٹالیشن کے دوران اسکے ڈرائیورز ونڈوز7 خود ہی اٹھا لے گی یا مجھے پریشانی اٹھانی پڑے گی۔ ابھی تو ونڈوز کمپنی انسٹالڈ ہے۔ (کمپنی سے مراد ریگل چوک پر واقع ایک سیکنڈ ہینڈ کمپیوٹر بیچنے والی دکان ہے)۔:)
 

bilal260

محفلین
میں نے بھی تجمل حسین کی پرزور فرمائش پر اپنے پانچ منٹ لگا کر ڈیسک ٹاپ کی تصویر شیئر کر دی۔
(بلال نکما کہیں کا مگر کوئی کام لینے والا تو ہو۔خود سے شرگوشی تھی)
 
Top