اپنے غصہ کو مثبت رخ دیں۔۔۔۔

آدمی کو جب غصہ آتا ہے تو اس کے دماغ میں غیر معمولی انرجی خارج ہوتی ہے اس وقت آدمی کے پاس دو امکانات ہوتے ہیں وہ اپنی خارج شدہ انرجی کو منفی رخ میں ڈائیورٹ( Divert) کرے یا مثبت میں
آدمی اگر اپنی انرجی کو منفی رخ میں ڈائیورٹ کرے گا تو اس سے اس کے اندر ٹینشن، نفرت، انتقام حتی کہ تشدد کا مزاج پیدا ہو جاےگا، اس کہ برعکس اگر انرجی مثبت رخ میں ڈائیورٹ کرے تو اس سے اُس کے اندر ذہنی ارتقا,فکری تخلیقیت، تعمیری مزاج، اور مثبت سوچ پیدا ہو گی ، جو شخصیت کی اعلی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہے
غصہ کے وقت پیدا ہونے والی انرجی کو مثبت رخ میں ڈائیورٹ کرنے کے لیے کسی مزید کوشش کی ضرورت نہیں، یہ عمل فطرت کے قانون کے تحت آدمی کے اندر اپنے آپ ظہور میں آتا ہے ، شرط صرف ایک ہے کہ آدمی غصے کے وقت چپ ہو جائے.

فیس بک سے ۔۔۔۔
 
Top