اپنے شوہرکو دوسری شادی سے روکنے والی بہنوں کے نام

dxbgraphics

محفلین
یعنی ہمہ وقت فلرٹ کرنا آپ کا فرض منصبی ہے

ارے صاحب فلرٹ کہاں ہم نے تو ایک آدھ میٹری مونیل پر اپنا پروفائل بنا کر رکھا ہوا ہے اور سب کچھ وہاں لکھ دیا ہے۔ اور تین چار دفعہ تو پلاٹینیم ممبر شپ بھی کرواچکے ہیں۔ فرائض منصبی تو آپ مغرب والوں کی ہے جو بیگم کے علاوہ ہر دوسرا تیسرا مغرب میں رہنے والا چھ سے آٹھ پارٹنر غیر ازدواجی تعلقات کے لئے رکھتا ہے۔ یہاں پاکستان میں کر کے تو دیکھئے فلرٹ کا نشانہ بننے والی کے بھائی طلال چودھری کی طرح آپ کی تنظیم سازی نہ کریں تو نہ کہیئے۔ وہ تو عمران خان تھے جن کی تنظیم سازی کامیاب ہوگئی اور پیرنی صاحبہ نے پیر صاحب کو چھوڑ کر عدت کے دوران ہی مرید سے شادی رچالی۔
آپ دوسری شادی کو فلرٹ سمجھتے ہیں تو یہ آپ کی فطرت میں ہوگا۔ ہمیں اس پر اعتراض نہیں ۔ ہم تو دوسری شادی کو سنت ہی سمجھتے ہیں اور آپ کے کچھ بھی سمجھنے کے پابند نہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
بار بار پڑھیں گے تو امید ھے کہ سمجھ میں آ ہی جائے گا میں نے نفی تو کہیں نہیں کی لگتا ھے ساری باتیں آپکے اوپر سے گزر گئ ہیں اور صرف اجازت والا پورشن ہی سمجھنا چاہ رہے ہیں آپ.
بار بار پڑھ کر بھی وہی لکھا ہےکہ اسلام میں اس وقت چار شادیوں کی اجازت تھی جب زمانہ جاہلیت میں عورتوں کا استحصال ہورہا تھا۔ یعنی اجازت تھی ہے نہیں ۔ پھر نفی لکھی ہے کہ لیکن مذہب نے اس کو منع نہیں کرتا۔ آپ نے کوئی راکٹ سائنس والی اردو تھوڑی لکھی ہے بلکل واضح ہے بلکہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ ایک دو دفعہ آپ بھی پڑھ لیں اچھی بات ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
ہم تو دوسری شادی کو سنت ہی سمجھتے ہیں
ہائیں یہ کیسے ثابت ہوا
کہاں رسول اللہ نے فرمایا دوسری شادی کرو
بلکہ قرآن کریم نے تو دوسری شادی سے ڈرایا کہ کہیں ناانصافی نہ کر بیٹھو
شوق سے دوسری شادی کا شوق پورا کیجیے مگر سنت مت بنائیے دوسری شادی کو
 
سیما علی

لائبریرین
ہائیں یہ کیسے ثابت ہوا
کہاں رسول اللہ نے فرمایا دوسری شادی کرو
بلکہ قرآن کریم نے تو دوسری شادی سے ڈرایا کہ کہیں ناانصافی نہ کر بیٹھو
شوق سے دوسری شادی کا شوق پورا کیجیے مگر سنت مت بنائیے دوسری شادی کو
ترجمہ آیت:
لیکن اگر تمھیں عدل نہ کر سکنے کا خوف ہو تو ایک ہی کافی ہے یا تمھاری ملکیت کی باندی، یہ زیاده قریب ہے، کہ (ایسا کرنے سے نابرابری اور) ایک طرف جھک پڑنے سے بچ جاؤ۔
 
dxbgraphics

محفلین
ہائیں یہ کیسے ثابت ہوا
کہاں رسول اللہ نے فرمایا دوسری شادی کرو
بلکہ قرآن کریم نے تو دوسری شادی سے ڈرایا کہ کہیں ناانصافی نہ کر بیٹھو
شوق سے دوسری شادی کا شوق پورا کیجیے مگر سنت مت بنائیے دوسری شادی کو

سنت کا مطلب جانتے ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
بار بار پڑھ کر بھی وہی لکھا ہےکہ اسلام میں اس وقت چار شادیوں کی اجازت تھی جب زمانہ جاہلیت میں عورتوں کا استحصال ہورہا تھا۔ یعنی اجازت تھی ہے نہیں ۔ پھر نفی لکھی ہے کہ لیکن مذہب نے اس کو منع نہیں کرتا۔ آپ نے کوئی راکٹ سائنس والی اردو تھوڑی لکھی ہے بلکل واضح ہے بلکہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ ایک دو دفعہ آپ بھی پڑھ لیں اچھی بات ہے۔
تم کو اگر چار شادیاں کرنی ہے تو کرلو کس نے منع کیا ہے ۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ کرسکتے ہو۔ یہ مذہب کی چھتری کیوں استعمال کر رہے ہو ۔ مذہب کو تماشہ بنا دیا ہے ۔ میں تو عدت کی بھی تفصیل پوچھنا چاہتا تھا ۔ مگر زیک کو دیئے ہوئے تمہارے جواب میں اندازہ ہوا کہ مولانا فضل الرحمن اور تمہارے اسلام میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے ۔
 
محترم
جس مراسلے کا اقتباس آپ نے لیا ہے وہ تو زیک کو میں نے نہیں بھیجا۔
دوبارہ پڑھ لیں۔

مولانا فضل الرحمان اور میرے اسلام میں فرق سے کیا مراد؟؟
 
فاخر رضا

محفلین
سنت کا مطلب جانتے ہیں؟
آپ بتائیں کہ آپ نے دوسری شادی کو سنت کیسے لکھا. باتیں نہ گھمائیں. اپنی غلطی مان کر بڑے پن کا ثبوت دیجیے.
شادی سنت ہے، یہ میں دکھا سکتا ہوں. آپ یہ دکھائیں کہ دوسری شادی سنت ہے
رسول پر تہمت باندھ کر آپ بہت بڑے گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں. اس کی سزا سے ڈریئے
 
بھائی کیا آپ نئے نئے مسلمان ہوئے ہیں۔ ؟؟ٓ
 
dxbgraphics

محفلین
سنت کا مطلب افئیرز چلانا یا دوسری شادی کی ہمہ وقت تگ و دو بھی نہیں ہے ۔ ۔ لگتا ہے کلمہ پڑھنے کے بعد فوری دوسرا حکم دوسری شادی یا مزید شادیاں کرنے کا ہے ۔ ۔ حد ہے بھئی ۔ ۔ :disapointed::disapointed::disapointed::angry1::angry1:

چند لوگوں کے لئے افیئر اپنی کے علاوہ سب کے ساتھ فلرٹ کرنے کا نام ہوگا۔ لیکن ہمارے ہاں شادی کے بعد ہی افیئر والی زندگی گزاری جاتی ہے۔ اور شادی کے بعد ہی افیئر کیا جاتا ہے ۔

محترمہ اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ میں کسی سے اپنے گھر کی باتیں شیئر کروں اور اپنوں کی کمزوریوں بیان کر کے کسی اور سے دوسری شادی کی اجازت لوں۔ لوگوں سے کیوں غیر شادی شدہ ، مطلقہ اور بیوہ عورتوں کا بھلا دیکھا نہیں جاتا۔ کسی کے لئے دوسری تیسری شادی نئی بات ہوگی۔ لیکن میرے خاندان میں بشمول میرے والد سسر ماموں وغیرہ سب دو تین شادیاں کر چکے ہیں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔

طلاق یافتہ یا بیوہ ہونے کے بعد کسی عورت پر لیبل لگا کر گھر میں نوکرانی کی حیثیت سے کام لینے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ میں اپنے خاندان میں ایک دو کزن کی جو کہ بیوہ تھیں شادیاں کرواچکا ہوں۔ حالانکہ پشتون کلچر میں گھر میں بٹھانے کارواج عام ہونے کے باوجود ان کی ذہن سازی اور بیوہ کے حقوق کے معاملے میں ان کو قائل کرنا کہ اپنی بیٹی بہن کو کیوں جوانی کی عمر میں ساری عمر بیوہ بنا کر قید کردیا جائے۔
آپ سے بھی میرا سوال ہے کہ

کسی عورت کے لئے دوسری تیسری چوتھی بیوی بننا اچھا ہے
یا
اپنی ضرورت کے لئے بے راہ روی (پبلک پراپرٹی) کا شکار ہوکر گناہ والی زندگی گزارنا ؟؟
 
dxbgraphics

محفلین
مجھے یقین تھا تم نے جواب نہیں دینا

پہلے تو مجھے آپ کے طرز تخاطب ’’تم‘‘ سے آپ کی شخصیت کا بھی اندازہ ہوچکا۔

بھئی اگر آپ ایک سے زائد شادیوں کو سنت نہیں مانتے اور تقیہ کا مظاہرہ کریں تو بھئی تقیہ کا میں قائل نہیں ۔ ایک زمانے میں اصول کافی، توضیع المسائل، فرقۃ الشیعہ و دیگر کئی کتابوں کا اتنا مطالعہ کیا تھا کہ اکثر لڑیوں کے ابحاث میں دھویں کے بادل دکھائی دیتے تھے۔ اب ہم متحدہ مجلس عمل کے کئی نشستوں میں آپ کے سیاسی علماء کیساتھ بھی بیٹھتے ہیں۔ لہذا اسی کا لحاظ کرتے ہوئے آپ کے ہر سوال کا جواب ہوتے ہوئے بھی آپ کو جواب نہیں دینا چاہتے۔
 
آخری تدوین:

dxbgraphics

محفلین
آپ بتائیں کہ آپ نے دوسری شادی کو سنت کیسے لکھا. باتیں نہ گھمائیں. اپنی غلطی مان کر بڑے پن کا ثبوت دیجیے.
شادی سنت ہے، یہ میں دکھا سکتا ہوں. آپ یہ دکھائیں کہ دوسری شادی سنت ہے
رسول پر تہمت باندھ کر آپ بہت بڑے گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں. اس کی سزا سے ڈریئے

دوسری شادی کو میں نے سنت نہیں لکھا۔ محترم سنت ہے۔
اور باتیں گھمانا یا تقیہ تو ہمیں آتا نہیں۔ لیکن مجھے کیا ضرورت ہے کہ آپ کو دکھاؤں کہ دوسری شادی سنت ہے۔ لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ کی آیت ہی کافی ہے۔ لیکن ا آپ نے کہاں ماننا ہے کہ دوسری شادی سنت ہے۔

اگر آپ واقعی مجھ سے کہلوانا چاہتے ہیں تو میں دبئی سے ایک شیعہ دوست کی دعوت پر ایران گیا تھا۔ وہاں سڑکوں پر عارضی شادیوں کا کچھ احوال آپ کو سناؤں تو آپ کے کانوں سے دھوئیں کے بادل اٹھیں گے۔ لیکن میں نہیں چاہتا لیکن جیسا کہ میں نے اوپر کے مراسلے میں ذکر کیا کہ آپ اپنے عقیدے کے بارے میں اتنا نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں اور جانتے ہوئے بھی بحث سے اجتناب کرونگا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
چند لوگوں کے لئے افیئر اپنی کے علاوہ سب کے ساتھ فلرٹ کرنے کا نام ہوگا۔ لیکن ہمارے ہاں شادی کے بعد ہی افیئر والی زندگی گزاری جاتی ہے۔ اور شادی کے بعد ہی افیئر کیا جاتا ہے ۔

محترمہ اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ میں کسی سے اپنے گھر کی باتیں شیئر کروں اور اپنوں کی کمزوریوں بیان کر کے کسی اور سے دوسری شادی کی اجازت لوں۔ لوگوں سے کیوں غیر شادی شدہ ، مطلقہ اور بیوہ عورتوں کا بھلا دیکھا نہیں جاتا۔ کسی کے لئے دوسری تیسری شادی نئی بات ہوگی۔ لیکن میرے خاندان میں بشمول میرے والد سسر ماموں وغیرہ سب دو تین شادیاں کر چکے ہیں ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔

طلاق یافتہ یا بیوہ ہونے کے بعد کسی عورت پر لیبل لگا کر گھر میں نوکرانی کی حیثیت سے کام لینے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ میں اپنے خاندان میں ایک دو کزن کی جو کہ بیوہ تھیں شادیاں کرواچکا ہوں۔ حالانکہ پشتون کلچر میں گھر میں بٹھانے کارواج عام ہونے کے باوجود ان کی ذہن سازی اور بیوہ کے حقوق کے معاملے میں ان کو قائل کرنا کہ اپنی بیٹی بہن کو کیوں جوانی کی عمر میں ساری عمر بیوہ بنا کر قید کردیا جائے۔
آپ سے بھی میرا سوال ہے کہ

کسی عورت کے لئے دوسری تیسری چوتھی بیوی بننا اچھا ہے
یا
اپنی ضرورت کے لئے بے راہ روی (پبلک پراپرٹی) کا شکار ہوکر گناہ والی زندگی گزارنا ؟؟
سمجھ نہیں آرہا کیا ریٹنگ دوں مگر کیونکہ ایک ہی دی جا سکتی ہے تودوستانہ ہی صحیح کہ اچھی باتیں بھی کی ہیں چند ۔ ۔
آپ کے سوال کا جواب کیا دوں کہ آپ نے ایسی بے تکی بات کی ہے کہ اگر شادی نہ ہو تو خواتین خدانخواستہ پبلک پراپرٹی بن جاتی ہیں ۔ ۔ کتنی بے ہودہ بات ہے ۔ ۔ بجائے اس کے کہ آپ خواتین کی تعلیم اور معاشی ترقی میں اس کا حل ڈھونڈتے آپ نے ایک عجیب سی بات کر ڈالی ۔ ۔ میں بعض ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں کہ جنہوں نے ایسی بےتکی اور بے جوڑ شادیوں کے بجائے کنوارہ رہنا پسند کیا اور ان کو کوئی پشیمانی نہیں ۔ ۔ ہمارے پیارے نبیِؐ کی سنت تو یہ ہے کہ پہلی شادی ایک بیوہ خاتون سے کی جو عمر میں ان سے بڑی تھیں اور ان کی زندگی میں دوسری شادی نہ کی ۔ ۔ آپ اس سنت پر پہلے عمل کریں تو بھی بہت ہے ۔ ۔ اور دوسری خواتین کے بارے میں اتنا پریشان نہ ہوں ۔ ۔اور بھی دنیا کے مسائل ہیں ۔ ۔ جو افورڈ کر سکتا ہے وہ شادیاں کرتا پھرے مگر ہر ایک آدمی کو سہارا دینے کی ترغیب سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ۔ کتنے نفسیاتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں آپ کو اس کا ادراک ہی نہیں ۔ ۔ اور یہ معاشرہ پہلے اسلامی تو بنا لیں اور خود کو ہر اعتبار سے شرعی ۔ ۔ آپ کی تو شرعی داڑھی تک نہیں ۔ ۔ نبیؐ کی اس سنت کا تو احترام نہیں ۔ ۔ بڑی بڑی باتیں دیکھیں ذرا ۔ ۔ یہاں عورتیں پہلی بیوی اور ان کے بچوں کی زندگیاں عذاب کر دیتی ہیں ۔ ۔ گھر ٹوٹ جاتے ہیں اور بھی فتنے سر اٹھاتے ہیں ۔ ۔ آپ کو زمینی حقائق سے کچھ لینا دینا نہیں ۔ ۔ کیا بات کی جائے آپ سے
 
آخری تدوین:

dxbgraphics

محفلین
سمجھ نہیں آرہا کیا ریٹنگ دوں مگر کیونکہ ایک ہی دی جا سکتی ہے تودوستانہ ہی صحیح کہ اچھی باتیں بھی کی ہیں چند ۔ ۔
آپ کے سوال کا جواب کیا دوں کہ آپ نے ایسی بے تکی بات کی ہے کہ اگر شادی نہ ہو تو خواتین خدانخواستہ پبلک پراپرٹی بن جاتی ہیں ۔ ۔ کتنی بے ہودہ بات ہے ۔ ۔ بجائے اس کے کہ آپ خواتین کی تعلیم اور معاشی ترقی میں اس کا حل ڈھونڈتے آپ نے ایک عجیب سی بات کر ڈالی ۔ ۔ میں بعض ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں کہ جنہوں نے ایسی بےتکی اور بے جوڑ شادیوں کے بجائے کنوارہ رہنا پسند کیا اور ان کو کوئی پشیمانی نہیں ۔ ۔ ہمارے پیارے نبیِؐ کی سنت تو یہ ہے کہ پہلی شادی ایک بیوہ خاتون سے کی جو عمر میں ان سے بڑی تھیں اور ان کی زندگی میں دوسری شادی نہ کی ۔ ۔ آپ اس سنت پر پہلے عمل کریں تو بھی بہت ہے ۔ ۔ اور دوسری خواتین کے بارے میں اتنا پریشان نہ ہوں ۔ ۔اور بھی دنیا کے مسائل ہیں ۔ ۔ جو افورڈ کر سکتا ہے وہ شادیاں کرتا پھرے مگر ہر ایک آدمی کو سہارا دینے کی ترغیب سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ۔ کتنے نفسیاتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں آپ کو اس کا ادراک ہی نہیں ۔ ۔ اور یہ معاشرہ پہلے اسلامی تو بنا لیں اور خود کو ہر اعتبار سے شرعی ۔ ۔ آپ کی تو شرعی داڑھی تک نہیں ۔ ۔ نبی کی اس سنت کا تو احترام نہیں ۔ ۔ بڑی بڑی باتیں دیکھیں ذرا ۔ ۔ یہاں عورتیں پہلی بیوی اور ان کے بچوں کی زندگیاں عذاب کر دیتی ہیں ۔ ۔ گھر ٹوٹ جاتے ہیں اور بھی فتنے سر اٹھاتے ہیں ۔ ۔ آپ کو زمینی حقائق سے کچھ لینا دینا نہیں ۔ ۔ کیا بات کی جائے آپ سے

ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ گھروں دفاتر میں کام کرنے والی خواتین جن مسائل و مشکلات سے گزرتی ہیں اس سے میں بہن بیٹیوں کے لئے گھر میں رہنا زیادہ پسند کروں گا۔ اس کے علاوہ ہمارے معاشرے کا المیہ کہ خواتین کے سر پر دوپٹہ اوڑھانے کے لئے کوئی دس روپے خرچ نہیں کرتا لیکن دوپٹہ اتارنے کے لئے لاگ لاکھوں ہزاروں خرچ کرنے کی تاک میں لگے رہتے ہیں۔
آپ نے ہماری بات کو غلط سمجھا۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ ساری خواتین غلط کام کرتی ہیں۔ بلکہ ایک سوال تھا کہ

ایک خاتون جو کسی کی بہن بیٹی ہے اس کے لئے دوسری تیسری چوتھی بیوی بننا بہتر ہے یا مجبوری میں غلط اقدام۔

آپ اس کو ساری خواتین کے لئے سمجھ لیا حالانکہ اگر ایک صرف ایک خاتون بھی بامر مجبوری غلط راستہ اپناتی ہے تو ہم اس کے بھی خلاف ہیں۔ اگر کوئی خاتون کنوارہ رہنا پسند کرتی ہے تو اس کو کوئی پشیمانی نہ ہو یہ میں نہیں مانتا۔ اگر وہ خاتون ورکنگ وومن ہے تو بھی اس کو کام کرنے میں روزانہ کی بنیاد پر اوباش نظروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حتی کہ دفتر یا کام کی جگہ بھی کوئی نہ کوئی اس تاک میں لگا رہتا ہے ۔ لیکن اس کے مقابلے میں ایک شادی شدہ خاتون جو گھر میں ہے اور ہوم میکر ہے وہ زیادہ محفوظ ہے۔
رہی بات بے ہودہ کی تو میں اپنے بیس سالہ صحافتی کیریئر میں سینکڑوں خواتین سے انٹرویو کر چکا ہوں جن میں مشکلات کا سامنا غیر شادی شدہ خواتین کو زیادہ پڑتا ہے اور شادی شدہ خواتین اس کے مقابلے میں بہت سیکیور اور خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ ایک مہینے پہلے پشاور کے ٹاپ سرکولیٹڈ اخبار کے لئے چند دوستوں نے سروے کیا تو پتہ چلا کہ ہر دوسرے تیسرے گھر میں اوسطا چار خواتین شادی کے انتظار میں بیٹھی ہیں اور ان میں زیادہ تر کے سروں میں چاندی آچکی ہے۔ کیا ان خواتین جو شادی کرنا چاہتی ہیں ان کا حق نہیں کہ وہ ازدواجی زندگی جی سکیں؟؟ انہوں نے تو سنگل رہنے کو ترجیح نہیں دی ۔ تو پھر اس کا کون ذمہ دار ہے۔

اور ہاں ان لیٹ شادیوں میں بحیثیت ایک معاشرہ ہم سب ذمہ دار ہیں۔ کہیں پر جہیز کی لعنت۔ کہیں پر لڑکا سرکاری نوکر نہیں، کہیں پر لڑکا ویل سیٹلڈ نہیں ، کہیں پر لڑکی تعلیم یافتہ نہیں، کہیں پر لڑکا ہائی کوالیفائیڈ نہیں۔ کہیں پر لڑکی کے بھائی یا والدین سنجیدہ نہیں تو کہیں پر جائیداد کی خاطر شادی پر توجہ نہیں دی جاتی۔
اور مذکورہ بالا ان تمام مسائل کی وجہ اسلامی معاشرے کا تشکیل نہ ہونا ہے جیسا کہ آپ نے بھی ذکر کیا ۔جس دن صحیح معنوں میں اسلامی معاشرے کی تشکیل ہوگی تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل ہونے لگیں گے۔
 
آخری تدوین:
Top