قطع و برید کا بٹن دبائیں۔ وہیں ایک آپشن آتا ہے ’پیغام حذف کریں‘۔ ہاں جب نیا موضوع شروع کرتے ہیں،۔ تو یہ آپشن محض کچھ عرصے کے لئے فعال رہتا ہے۔ اس کے بعد یہ آپشن نہیں ہوتا کہ حذف کیا جا سکے۔
اگر موضوع میں صرف موضوع کے مصنف کے مراسلے ہیں تو غالباً مصنف اس موضوع کو حذف کرنے کا اہل ہوتا ہے۔ ورنہ یہ اختیار صرف اور صرف موڈیریٹرس (اور اعلیٰ کمان) تک ہی محدود ہو کر رہ جاتا ہے۔
خاور بھائی موضوع اور پیغام دو الگ الگ باتیں ہیں۔
پیغام کسی بھی رکن کا ہو سکتا ہے جبکہ ایک ہی موضوع میں دیگر اراکین کے بھی پیغامات شامل ہوتے ہیں۔
اگر آپ اپنا کوئی پیغام مدون یا حذف کرنا چاہتے ہیں تو خود ہی " قطع و برید" سے کر سکتے ہیں۔ جبکہ دوسرے اراکین کے پیغام آپ مدون یا حذف کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔