اپنے بالوں کا گرنا روکیے

بال گرنے کے علاج میں مختلف دوائیں تجویز کیجاتی ہیں کہ جن میں سے بعض بال گرنے کے سبب کو دور کرتی ہیں جو بالواسطہ طور پر بالوں کا گرنا کم کرتی ہیں، اس لیے دوا کی تجویز سے پہلے اس بیماری کے سبب کی تشخیص ضروری ہے۔ بال گرنے کے سبب کے لحاظ سے لوگوں میں علاج بھی الگ الگ ہوتا ہے۔ معالج کو چاہیے کہ مریض کی ہسٹری معلوم کرے، سر کا معاینہ کرے اور ہارمون اور چند داخلی بیماریاں جو بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہیں، ان کی حالت معلوم کرنے کے لیے خون کی کچھ جانچ کرائے۔ ان جانچوں کے ذریعے اصل سبب کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر ذیابیطس، تھائرائیڈ کے امراض، پولی سسٹک اورین، آٹوایمیون امراض، قلت خون (انیمیا) وغیرہ جیسی داخلی بیماریاں بالوں کے گرنے کا سبب ہوں تو اصل بیماری کے علاج سے بالوں کے گرنے کو روکا جا سکتا ہے۔
علاج دریافت کرنے کے لیے اور مزید جاننے کے لیے تشریف لائیں۔
 
اگر بالوں کا گرنا سر میں خشکی کے باعث ہو تو کچھ ڈاکٹر فلوکونازول یا کیٹوکونازول جیسی میڈیکیٹیڈ شیمپو سے ہفتے میں دو دفعہ بال دھلنے اور اس کے ساتھ یومیہ کوئی ملٹی وٹامن کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جس میں بایوٹن اور زنک موجود ہو۔ :)
 
رانا صاحب ہیئر بلڈنگ فائبر جیسی چیزیں بالوں کو مضبوط بنانے کی حد تک تو ٹھیک ہیں، لیکن نیا بال بھی اگانے کے لئے کافی ہوں ایسا نہیں ہے، بلکہ دوسری دواؤں کے ساتھ دواؤں کی تاثیر مزید بڑھ سکتی ہے۔
اور جہاں تک کیٹوکونازول اور فلوکونازول کے استعمال کی بات ہے تو یہ دونوں ہی دوائیں اینٹی فنگل ہیں جوکہ ایک قسم کی جلدی بیماری (فنگل انفکشن) میں استعمال ہوتی ہیں اور جب یہی بیماری سر کی جلد میں پائی جائے اور اس کی وجہ سے بال کمزور ہوکر گر رہے ہوں اور سر میں خشکی بھی ہو تو ان دونوں دواؤں میں سے کسی ایک کا سیلینیم سلفائیڈ کے ساتھ کمبینیشن استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ عام طور پر لوشن اور شیمپو کی شکل میں ہوتے ہیں۔
 
Top