arifkarim
معطل
آپ میں سے اکثر ڈاکومنٹری فلمز بہت شوق سے دیکھتے ہوںگے۔ میرا جھکاؤ کچھ عرصہ سے بلاک بسٹر موویز سے ہٹ کر ڈاکو منٹریز کی طرف ہوا ہے۔ اگر آپنے زندگی میں کوئی زبردست دستاویزی فلمیں دیکھی ہوں تو انسے متعلق یہاں ضرور شیئر کریں۔ میری پسندید ہ یہ ہیں:
1۔
Zeitgeist
تین حصوںمیں بٹی اس فلم میں مذہب، سیاست اور جنگوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک لمبا عرصہ تک یہ فلم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیوز میں شمار ہوتی تھی۔
2۔
Zeitgeist: Addendum
تین حصوں میں بٹی اس فلم میں عالمی اقتصادی نظام، معاشی کرائے کے قاتل، اور انسانیت کو درپیش بے تکے مسائل کے حل کو ایشو بنایا گیا ہے۔ یہ فلم بھی اپنے پہلے پارٹ کی طرح کثرت سے دیکھی گئی۔
3۔
The Arrivals Reloaded
فتنہ دجال پر مبنی ایک شاندار فلم جسے ARY Films نے Wake Up Project کیساتھ ملکر ٹی وی کیلئے ری ایڈٹ کیا ہے۔ یہ سیریز ایک عرصہ سے یوٹیوب پر بہت مقبول ہے ، اور اب ٹی وی کے ناظرین کیلئے اردو و انگریزی زبان میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اسکے شوز جمعہ کی رات کو Ary News پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
4۔
Money and Debt
"پیسا ایک قرض" کے نام سے یہ ایک ڈاکومنٹری فلم، موجودہ اقتصادی نظام میں موجود کرپشن اور استحصال کو واضح کرتی ہے۔ نیز اسکے متبادل حل بھی بتاتی ہے۔ اسکے دو پارٹس ریلیز ہو چکے ہیں اور یوٹیوب پر مفت دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسکی خوبی یہ ہے کہ اسمیں انتہائی احسن انداز میں پیسے کی تاریخ پر نظر ڈالی گئی اور یہ ثابت کیا گیا کہ آخر موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کی فراوانی کے باوجود کیوں عوام پرانے وقتوں کی نسبت غربت کی انتہا پسند چکی میں پس رہی ہے؟!
5۔
The Corporation
2003 میں ریلیز ہونے والی مشہور دستاویزی فلم، جسمیں کارپوریشنز جو کہ پوری دنیا پر چھا چکی ہیں، اور جنکے آگے ممالک، حکمران، عوام سب بے بس نظر آتے ہیں، کا تجزیہ کیا گیا۔ اسمیں کارپوریشنز کے منفی و مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا، اور ساتھ کی ساتھ میں یہ تنبیہ بھی کی گئی کہ اگر ان کارپوریشنز کو قانون کے تحت لگام نہ دی گئی تو یہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ دنیا کی پہلی عالمی اقتصادی ریاست بن کر ابھریں گی، جسمیں انسان و حیوانات و نباتات کی حیثیت محض مصنوعات کے خام میل تک محدود ہو کر رہ جائے گی! 
1۔
Zeitgeist

2۔
Zeitgeist: Addendum

3۔
The Arrivals Reloaded

4۔
Money and Debt

5۔
The Corporation

