چودہویں سالگرہ اپنی لکھائی میں محفل/محفلین کے لیے تہنیتی اشعار/جملے

جاسمن

لائبریرین
کبھی ایک دور تھا کہ ہم بڑے طویل خطوط لکھا کرتے تھے اور اسی طرح پڑھنے کے لیے بھی ہمیں یہی پسند تھا کہ خط بہت بڑا ہو اور خوب ساری باتیں لکھی ہوں۔خطوط میں اشعار بھی لکھے جاتے اور وصول کیے خطوط میں اگر اشعار ہوتے تو ایک ایک شعر پہ خوب خوب غور ہوتا۔
اب دور بدل گیا۔ بات چیت اب بھی ہوتی ہے لیکن بات چیت کے لیے کچھ نئے چینلز/طور طریقے آگئے ہیں۔ یہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ ان مشینوں پہ آڈیو/ویڈیو/تحریری بات چیت کے باوجود اپنی لکھائی کی اہمیت ختم نہیں ہوئی۔ ہمارے الفاظ کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ہماری لکھائی بھی ہماری شخصیت ، مزاج اور جذبات کی آئینہ دار ہوتی ہے۔

آئیےاپنی لکھائی میں اردو محفل اور محفلین کے لیے تہنیتی اشعار، مصرعے یا/اور جملے لکھیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG20190705165015.jpg
 
Top