اپنی جاں سے گزر رہا ہے کیا ... غزل براہ اصلاح

اشرف علی

محفلین
معزز اساتذۂ کرام آداب ..!
ایک غزل کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں -
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے - براہ مہربانی اصلاح فرما دیں ... شکریہ

غزل

اپنی جاں سے گزر رہا ہے کیا
یار ! تو سچ میں مر رہا ہے کیا

کیوں مجھے یاد آ رہا ہے وہ
وہ مجھے یاد کر رہا ہے کیا

پھر کسی کا دل اس نے توڑا ہے
پھر کسی پر وہ مر رہا ہے کیا

اس کے گھر کی تجھے خبر کیسے
تو کبھی اس کے گھر رہا ہے کیا

تجھ کو ہر کوئی کر رہا ہے سلام
تجھ سے ہر کوئی ڈر رہا ہے کیا

اشک آنکھوں میں آ رہے ہیں پھر
نشۂ مے اتر رہا ہے کیا

میں جو اشرف نکھر رہا ہوں اب
کوئی مجھ میں سنور رہا ہے کیا
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
اشرف علی بھائی آپ کا ٹیگ اساتذہ کو نہیں ملا ہوگا اقتباس کے اندر ہی ٹیگ کیجئے۔میں بھی پہلے اسی طرح ٹیگ کرتی تھی اساتذہ کو، مگر اُن تک میری غزل نہیں پہنچ پاتی تھی۔

شکریہ
دعا گو
سحؔر
 
اشرف علی

محفلین
اشرف علی بھائی آپ کا ٹیگ اساتذہ کو نہیں ملا ہوگا اقتباس کے اندر ہی ٹیگ کیجئے۔میں بھی پہلے اسی طرح ٹیگ کرتی تھی اساتذہ کو، مگر اُن تک میری غزل نہیں پہنچ پاتی تھی۔

شکریہ
دعا گو
سحؔر
بہت بہت شکریہ ... جزاک اللّٰہ خیراً
 
Top