Gulmaily
محفلین
اپنی بکواس بند کرو
ایک بزرگ یہودی عبادتگاہ سے نکل رہا تھا کہ سامنے سے اسے ایک نوجوان آتا دکھائی دیا جسے انہوں نے کہا کہ عبادت کا وقت تو ختم ہو گیا ہے‘ تم اندر کس لیے جا رہے ہو؟ اس پر نوجوان نے کہا کہ مجھے پانچ روپوں کی سخت اور فوری ضرورت ہے جس کے لیے میں خدا سے دعا مانگنے جا رہا ہوں۔اس بزرگ نے سوچا کہ مجھے بھی پچاس ہزار روپوں کی شدید ضرورت ہے‘ کیوں نہ میں بھی اس کے ساتھ دعا میں شامل ہو جاؤں؛ چنانچہ دونوں نے اندر جا کر اپنی اپنی ضرورت کے مطابق دعا مانگنا شروع کر دی۔
پانچ منٹ کے بعد بزرگ نے اسے پانچ روپے دیتے ہوئے کہا : اب اپنی بکواس بند کرو تاکہ میری درخواست پر سنجیدگی سے غورہو سکے۔