تعارف اپنی بات

عدیل منا

محفلین
سب کو السلام و علیکم!
میرا نام عدیل احمد ہے۔
مقام پیدائش:پاکستان، ملتان شہرہے۔
بہت کم عمری میں پیدا ہوا اس لئے سب نے منا کہنا شروع کردیا۔ زندگی میں سخت محنت اور جدوجہد کرنے کے باوجود ابھی تک منا ہی ہوں۔
روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہوں۔
انٹرنیٹ پر اپنے مطلب کی سائیٹ تلاش کرنے میں بہت ٹامک ٹوئیاں ماریں، آپ کی محفل میں جب پہنچا تو احساس ہوا کہ میری کوشش مکمل ہو گئی ہے۔ صاف ستھرا اور اپنائیت کا ماحول ہے۔ کسی کی حوصلہ شکنی یا معیوب بات کرتے نہیں پایا۔کسی نے اگر ایسا کرنے کی کوشش کی بھی تو اس کو بہت اچھے انداز سے اس کی غلطی کی طرف نشاندہی کی گئی۔
پڑھا بہت کچھ، لکھا کچھ نہیں۔ اسکی وجہ تو یہ رہی کہ جب بھی لکھنے کیلئے سوچا تو کوئی اور اس موضوع پر مجھ سے سبقت لے گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

عدیل بھائی اردو محفل میں خوش آمدید۔

سعودی عرب میں کہاں پر ہیں اور کیا کرتے ہیں؟
 
عدیل منا

محفلین
و علیکم السلام
عدیل بھائی اردو محفل میں خوش آمدید۔
سعودی عرب میں کہاں پر ہیں اور کیا کرتے ہیں؟
مقدس میڈم اور شمشاد بھائی !
بہت شکریہ۔
سعودیہ میں اس وقت موجودہ رہائش دمام میں ہے اور شعبہ روزگار الیکٹریکل انجینئر۔
 
شمشاد

لائبریرین
عدیل بھائی یہ بتائیں کہ شادی شہدا میں شامل ہو چکے ہیں کہ ابھی آزادی کے مزے لُوٹ رہے ہیں؟
 
عدیل منا

محفلین
شادی شہدا۔۔۔بہت خوب۔۔!
ہاں جی، ہم بھی شہیدوں کی صف میں ہیں۔ماشاء اللہ سے ایک بیٹی بھی ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
خوش آمدید عدیل لالہ ، او ر آپ نے مجھے یہ نہیں کہنا کہ
شکریہ ناعمہ میڈیم

آپ مجھے ناعمہ بہنا کہہ سکتے ہیں ، ناعمہ سسٹر کہہ سکتے ہیں ، چھوٹی بہن کہہ سکتے ہیں ، پر ناعمہ میڈیم از ناٹ آلاوڈ۔ اور نا ہی مقدس کو کہنا ہے۔ اچھا ؟:battingeyelashes:
اور اب آپ کو یہ سائٹ مل گئی ہے تو یہاں آتے رہیں ، پر پھڈا کسی سے نہیں کرنا ، خاص طور پر مجھ سے ۔ میں کہتی تو کچھ نہیں ہوں پر کچی کر دیتی ہوں ، اور جب میں کچی کر دوں اس کے بعد آئسکریم کھائے بنا پکی کر مشکل لگتا ہے۔

بس یہی کہنا ہے :tongue:
 
سب کو السلام و علیکم!
میرا نام عدیل احمد ہے۔
مقام پیدائش:پاکستان، ملتان شہرہے۔
بہت کم عمری میں پیدا ہوا اس لئے سب نے منا کہنا شروع کردیا۔ زندگی میں سخت محنت اور جدوجہد کرنے کے باوجود ابھی تک منا ہی ہوں۔

بہت کم عمری میں پیدا ہوا کیا مطلب۔ کیا اور لوگ طویل عمری میں پیدا ہوتے ہیں؟
 
نایاب

لائبریرین
محترم عدیل بھائی
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
اللہ تعالی سدا آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی امان میں رکھے آمین
یہ محفل اردو ہے ایسے پھولوں کی جو اپنی " انس بھری " سوچوں کی خوشبو سے دنیا کو مہکاتے ہیں ۔
آپ بھی اک منفرد خوشبو کے حامل لگتے ہیں ۔
منتظر ہیں کہ کب اور کس صورت بکھرتی ہے ۔
 
عدیل منا

محفلین
خوش آمدید عدیل لالہ ، او ر آپ نے مجھے یہ نہیں کہنا کہ
شکریہ ناعمہ میڈیم

آپ مجھے ناعمہ بہنا کہہ سکتے ہیں ، ناعمہ سسٹر کہہ سکتے ہیں ، چھوٹی بہن کہہ سکتے ہیں ، پر ناعمہ میڈیم از ناٹ آلاوڈ۔ اور نا ہی مقدس کو کہنا ہے۔ اچھا ؟:battingeyelashes:
اور اب آپ کو یہ سائٹ مل گئی ہے تو یہاں آتے رہیں ، پر پھڈا کسی سے نہیں کرنا ، خاص طور پر مجھ سے ۔ میں کہتی تو کچھ نہیں ہوں پر کچی کر دیتی ہوں ، اور جب میں کچی کر دوں اس کے بعد آئسکریم کھائے بنا پکی کر مشکل لگتا ہے۔

بس یہی کہنا ہے :tongue:
او۔کے ناعمہ بہنا! پر ہو پوری شیطان کی خالہ۔
آئسکریم کھانے سے گلہ خراب ہوا تو آپ کو آپ کے ہی چائے خانے کی چائے سے غرارے کرواؤں گا۔
 
وعلیکم السلام۔۔۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔
امید ء قوی ہے کہ آپ کو محفل کا ہر دوست اچھا لگے گا۔اور آپ سے بھی بہت کچھ حاصل کرنے کا ھمیں موقعہ ملے گا۔
ھمت کرکے لکھ دیا کریں۔ پڑھنے کے شوقین پھر پڑھ لیا کریں گے۔ خوش رہیں۔
 
عدیل منا

محفلین
زحال مرزا صاحب!
اسی خلوص اور اپنائیت کی وجہ سے ہی میں یہاں کا ہوکر رہ گیا۔ میری کوشش رہے گی کہ میری ذات سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔
ماحول اچھا ملے تو طبیعت میں بھی شگفتگی آہی جاتی ہے۔
 
Top