اپنی اپنی گاڑی

زیک

مسافر
یہ رہی میری گاڑی کی تصویر، نسان پریمیرا، 1998، 1.6 لٹر یعنی سولہ سو سی سی انجن کے ساتھ، پیٹرول۔ فیول کنزمپشن سردیوں میں ونٹر ٹائرز کے ساتھ ساڑھے چھ لٹر فی سو کلومیٹر اور گرمیوں میں سمر ٹائرز کے ساتھ پانچ لیٹر فی سو کلومیٹر۔ 5 گیئر کے ساتھ مینوئل گیئر باکس ہے۔ کوشش تو بہت کی لیکن کیمرے نے صفائی کرنے سے انکار کر دیا تھا
پسِ منظر میں دکھائی دینے والی سفید عمارت ہمارے کالج کے میوزیم کی ہے جس میں فیلڈ مارشل مینر ہیم سے متعلق نوادرات کا دوسرا سب سے بڑا پرائیوٹ ذخیرہ (دس ہزار سے زیادہ 12،500 یادگاری اشیاء) ہے جس میں دو عدد مینر ہیم کراس بھی شامل ہیں (جو کہ پاکستانی نشانِ حیدر کے برابر سمجھ لیں)
1497500_10151861078407183_146945269_n.jpg
کیا tow کرتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی پیٹرول کون سا استعمال کرتے ہیں اور فی لیٹر نرخ کیا ہے؟
98 ای استعمال کرتا ہوں۔ اس کی قیمت آج کل ایک اعشاریہ ساٹھ یورو فی لیٹر سے ایک اعشاریہ چھیاسٹھ یورو فی لیٹر تک ہوتی ہے۔ مختلف برانڈز کے پیٹرول کی قیمت مختلف ہوتی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
98 ای استعمال کرتا ہوں۔ اس کی قیمت آج کل ایک اعشاریہ ساٹھ یورو فی لیٹر سے ایک اعشاریہ چھیاسٹھ یورو فی لیٹر تک ہوتی ہے۔ مختلف برانڈز کے پیٹرول کی قیمت مختلف ہوتی ہے
اس میں ایتھائلین کی مقدار پانچ فیصد ہوتی ہے۔ 95 ای میں دس فیصد۔ اس وجہ سے سردیوں میں انجن دیر سے گرم ہوتا ہے اور پاور کم ہو جاتی ہے۔ ویسے 95 ای تقریباً پانچ سینٹ سستا ہوتا ہے۔ یہاں شیل کا 99 ای بھی ملتا ہے جس میں کچھ اضافی چیزیں بھی ہوتی ہیں جو انجن کے ایگزاسٹ کو صاف کر دیتی ہیں، وہ 98 ای کی نسبت چھ سے دس سینٹ مہنگا ہوتا ہے فی لیٹر
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں دو طرح کے پیٹرول دستیاب ہیں۔ ایک 91 اوکٹین، دوسرا 95 اوکٹین۔

91 اوکٹین 0.45 ریال اور 95 اوکٹین 0.60 ریال فی لیٹر ہے۔

میری گاڑی کا ٹینک تقریباً 70 لیٹر کا ہے۔ 91 اوکٹین استعمال کرتا ہوں۔ اور میں عموماً آدھا ٹینک ہونے پر بھروا لیتا ہوں۔ اس کی ایک اور وجہ بھی ہے کہ 15 ریال کا پیٹرول ڈلوانے پر 50 ٹشو والا ڈبہ مفت ملتا ہے۔ خیر سے اتنے ڈبے مل جاتے ہیں کہ خریدنے کی نوبت کم ہی آتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں دو طرح کے پیٹرول دستیاب ہیں۔ ایک 91 اوکٹین، دوسرا 95 اوکٹین۔

91 اوکٹین 0.45 ریال اور 95 اوکٹین 0.60 ریال فی لیٹر ہے۔

میری گاڑی کا ٹینک تقریباً 70 لیٹر کا ہے۔ 91 اوکٹین استعمال کرتا ہوں۔ اور میں عموماً آدھا ٹینک ہونے پر بھروا لیتا ہوں۔ اس کی ایک اور وجہ بھی ہے کہ 15 ریال کا پیٹرول ڈلوانے پر 50 ٹشو والا ڈبہ مفت ملتا ہے۔ خیر سے اتنے ڈبے مل جاتے ہیں کہ خریدنے کی نوبت کم ہی آتی ہے۔
یہاں فن لینڈ میں کچھ جگہوں پر مٹی کا تیل، ایل پی جی اور 89 ای بھی ملتا ہے۔ 89 ای شاید ایک یورو سے ذرا زیادہ ہوتا ہوگا قیمت میں۔ لیکن زیادہ تر گاڑیوں کے لئے موزوں نہیں ہوتا۔ جن گاڑیوں میں اسے استعمال کر سکتے ہیں، مائلج اتنی کم ہوتی ہے کہ 95 ای کے برابر ہی خرچہ جا پڑتا ہے۔ البتہ بالٹک ممالک میں میں نے 89 سے 99 تک تقریباً ساری ہی اقسام کا پیٹرول دیکھا ہے
میرا فیول ٹینک ساٹھ لیٹر کا ہے اور جب بھی فیول چوتھائی ٹینک سے نیچے جانے لگے تو میں ری فل کر لیتا ہوں۔ یہاں ٹشو خود ہی خریدنے پڑتے ہیں :)
لمبے سفر پر پر جاتے ہوئے کم ہی کوئی دوست میرے ساتھ جاتے ہیں کہ میری عادت ہے کہ نکلتے وقت ٹینک فل کیا اور اگلا سٹاپ تب ہوا جب فیول ختم ہونے لگا ہو، جو عموماً چھ سات سو کلومیٹر یعنی سات یا آٹھ گھنٹے کے بعد ہوتا ہے :)
 
سرِ دست ہم اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ اپنی عزیز از جان گاڑی کی تصویر یہاں چسپاں کرکے اپنے تئیں بھی شرمسار ہوں اور آپ کو بھی شرمسار کریں لہٰذا ہم اپنی بلیلہ کی لفظی تصویر پر ہی اکتفاء کرتے ہیں، امید ہے آپ کی طبعِ نازک پر گراں نہیں گزرے گی۔

مری بلیلہ
محمد خلیل الرحمٰن
سڑک پہ چلتی ہے ایسے جیسے نئی نئی ہے مری بلیلہ
کوئی نہ سمجھے ہمیں کہیں پر پڑی ملی ہے مری بلیلہ

یہ میری ڈیوٹی ہے صبح سویرے اُسے مناؤں اُسے رِجھاؤں
وہ مان جائے تو شکر کرکے سلف گھماؤں اُسے چلاؤں

اگر نہ مانے تو دھکّے دیکر میں حال اپنا خراب کرلوں
میں اپنے مستقبلِ قریب اور بعید کا کچھ حساب کرلوں

جو ایک گیلن اُسے پلائیں تو دوڑتی ہے مری بلیلہ
یوں میری پاکٹ کو ہر مہینے نچوڑتی ہے مری بلیلہ

وہ گیس پی کر مجھے تو یوں ہی گھمائے جائے گھمائے جائے
ستائے جائے، کڑھائے جائے، جلائے جائے، پھرائے جائے

وہ چلنا چاہے جو آگے پیچھے تو دائیں بائیں چھلانگ مارے
سفر کے آغاز ہی میں وہ مضمحل کرے ہے قویٰ ہمارے

ہماری گاڑی، وہ پیاری گاڑی، ہماری سب سے دُلاری گاڑی
وہ رولز رائیس، وہ مرسڈیز اور وہی ہماری فراری گاڑی

خلیلؔ ہم نے بہت تلاشا، کوئی مکینک تو ہاتھ آئے
خراب ہے کچھ دِنوں سے پیاری، ابھی تلک ہم منا نہ پائے

مری بلیلہ
 

ظفری

لائبریرین
میرے پاس بھی ایک پرانی گاڑی ہے ۔ ابھی تو برف اور کیچڑ سے لتھڑی ہوئی ہے ۔ کل واش کرؤانگا تو تصویر یہاں لگا دونگا ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
Top