اپنی اپنی گاڑی

عرفان سعید

محفلین
کیا فنلینڈ میں بھی کار ڈیلرز سے haggling کرنی پڑتی ہے؟
کرنی تو پڑتی ہے لیکن بہت زیادہ نہیں۔ پہلی بار ہی بات کرنے پر اندازہ ہوجاتا ہے کہ ڈیلر کی لوئر لمٹ کیا ہے اور عام طور پر بات طول نہیں پکڑتی۔
میرے پاس 2012 سے Toyota Avensis 2008 ماڈل تھی۔
اب 2019 کی BMW225xe خریدی ہے۔
 
زیک

مسافر
کرنی تو پڑتی ہے لیکن بہت زیادہ نہیں۔ پہلی بار ہی بات کرنے پر اندازہ ہوجاتا ہے کہ ڈیلر کی لوئر لمٹ کیا ہے اور عام طور پر بات طول نہیں پکڑتی۔
پچھلی بار مجھے بالکل نہیں کرنی پڑی تھی کہ انٹرنیٹ پر ایک ڈیلر مل گیا تھا جو بغیر کہے بہترین قیمت دے رہا تھا۔ اس کا پرنٹ آؤٹ لے کر گھر کے پاس ڈیلر گیا اور انہوں نے دیکھتے ہی برابر قیمت مان لی۔ انٹرنیٹ نے کار مارکیٹ کو کچھ بدلا تو ہے دیکھتے ہیں اس بار کیسا تجربہ رہتا ہے۔

اب 2019 کی BMW225xe خریدی ہے۔
یہ ہاہبرڈ ہے؟ یہاں نہیں آتی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ویسے ہائبرڈ گاڑی فیول پر عموماََ کتنے فیصد اثر ڈالتی ہے ؟ اور یہ کن چیزوں پر منحصر ہوتا ہے ۔
یہاں فیول پہلے کی نسبت کافی بڑھ گیا ہے ۔
 
زیک

مسافر
ویسے ہائبرڈ گاڑی فیول پر عموماََ کتنے فیصد اثر ڈالتی ہے ؟ اور یہ کن چیزوں پر منحصر ہوتا ہے ۔
یہاں فیول پہلے کی نسبت کافی بڑھ گیا ہے ۔
بیوی کی Prius تقریباً 50 میل فی گیلن (21 کلومیٹر فی لیٹر) کرتی ہے۔ سٹی ڈرائیونگ میں ہائبرڈ کی فیول کنزمپشن زیادہ بہتر ہوتی ہے ہائیوے کی نسبت
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سعودیہ ان چند ممالک میں تھا جہاں امریکی gas guzzlers خوب بکتے تھے۔ کیا اب ایسا نہیں ہے؟
ہے تو سہی پر شاید پہلے والی بات اب نہیں ۔
میری چھٹکی سی گاڑی پہلے چوبیس میں فل ہوتی تھی اب پھر ساٹھ اب اسی سے کچھ اوپر میں ۔
 
زیک

مسافر
الیکٹرک کارز کی طرف رجحان نہیں آپ کا؟
رجحان ہے اور ہماری ٹاپ فہرست میں پہلی دونوں کاریں الیکٹرک ہیں۔ لیکن اس ارادے کو کچھ عرصہ بعد کے لئے موخر کرنے کا سوچ رہا ہوں کہ یہ کار شاید بیٹی یونیورسٹی لے جائے اور اسے کالج کے دنوں میں بوجوہ الیکٹرک کار صحیح نہیں رہے گی۔
 
Top