اپنا زمرہ ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہونا چاہیے یا کم از کم اس میں ترمیم کی اجازت ہونی چاہیے

احسان اللہ

محفلین
میں نے کچھ عرصہ قبل اردو محفل کے فارم میں بہت سے زمرے شروع کیے تھے اور ان میں یوٹیوب کی وڈیوز ڈالی تھی ،کسی وجہ سے مجھے وہ وڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑی، میں نے سوچا اردو محفل سے بھی وہ زمرے ڈیلیٹ کر دیتا ہوں، میں نے زمرے ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے کوئی آپشن نہیں ملا، اس لیے میری گزارش ہے کہ زمرے ڈیلیٹ کرنے یا پھر ان میں ترمیم کرنے کا مصنف کو حق ہونا چاہیے۔
 
الف عین

لائبریرین
زمرے تو محفل کے منتظمین ہی بنا اور توڑ سکتے ہیں۔ ہاں، ارکان کی شروع کی ہوئی لڑیاں ضرور ترمیم کی جا سکتی ہیں، مکمل حذف کرنے کی جگہ آپ اس کے متن کو مٹا کر کچھ نقطوں میں تبدیل کر سکتے ہیں
 
علی وقار

محترمی مراسلے کو رپورٹ کر دیا کیجیے جب تک کوئی اور آپشن میسر نہیں ہے۔ محفل کے مدیران مناسب سمجھیں گے تو ترمیم کر دیں گے۔
 
زمرے تو محفل کے منتظمین ہی بنا اور توڑ سکتے ہیں۔ ہاں، ارکان کی شروع کی ہوئی لڑیاں ضرور ترمیم کی جا سکتی ہیں، مکمل حذف کرنے کی جگہ آپ اس کے متن کو مٹا کر کچھ نقطوں میں تبدیل کر سکتے ہیں
استادِ محترم ! تدوین کا حق ارکان کے لیے چوبیس گھنٹے تک دستیاب رہتا ہے۔ بعد میں کچھ ترامیم کرنی مقصود ہوں تو رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔
 
Top