اٹیچڈ فائلوں کا ڈیٹا بیس

الف عین

لائبریرین
کیا ایسا کچھ نظم ہو سکتا ہے کہ اٹیچڈ فائلیوں کی تلاش کی جا سکے۔ میں بہت دیر سے فورم پر اپنے ہی پیغامات میں اٹیچ کی ہوئی نسق فانٹس کی زپ فائل کی تلاش کر رہا ہوں لیکن نہیں مل سکی، ایسا بھی کوئی موڈ ممکن ہے؟ اور اگر نہیں تو نبیل یا آصف، ذرا ڈیٹا بیس میں دیکھو، یہ ایک زپ فائل ہی ہوگی، اور اس کا ربط مجھے ایک مضمون میں دینا ہے۔
مزید بہتر ہو کہ ان فانٹس کو ڈاؤن لوڈ سیکشن میں الگ سے میسّر کر دیا جائے۔ میں خود ذ پ سے کچھ احباب کو یہ فانٹس الگ سے بھیج چکا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، ایسا ضرور ممکن ہونا چاہیے۔ ذرا چند دن کی مہلت دیں، انشاءاللہ کچھ کرتے ہیں اس سلسلے میں۔
 

دوست

محفلین
یہ ٹھیک رہے گا۔ ویسے مجھے اعجاز صاحب کے فانٹس مل گئے تھے۔
اب بات چلی تو عرض کرتا چلوں نستعلیق اور نسخ کے درمیان کے یہ فانٹس کچھ جچے نہیں۔ نستعلیق لائیک کے نام سے نسق کو تو پہلے بھی دیکھ چکا ہوں۔
نسق نگارالبتہ نیا تھا اس میں الفاظ کا فاصلہ زیادہ ہے مجھے تو یہی تبدیلی لگی۔
ویسے اگر نستعلیق کو ایک اور انداز میں‌لکھا جائے یعنی بغیر موٹائیوں‌کے۔
کبھی پین سے لکھیے نستعلیق میں‌ بغیر ٹکے والا پین۔
نستعلیق کی اور ہی شکل نکلے گی میرا خیال ہے یہ فانٹ کم پروسیسنگ مانگے گا۔
آپ کا کیا خیال ہے؟؟
 
Top